• تازہ ترین

    Wednesday, January 29, 2020

    سب جانتی ہوں اصل ماجرہ کیا تھا۔۔۔کیا رابی پیرزادہ نے اپنی ویڈیو خود ہی وائرل کی تھیں؟ حریم شاہ کے ساتھ نظرآنے والی ٹک ٹاک سٹار سندل خٹک ناقابل یقین ثبوت کے ساتھ منظر عام پر

    مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر رابی پیرزادہ نے اپنی ویڈیو پھیلانے اور جان بوجھ کر اپنی غیر اخلاقی ویڈیوز بنانے والے اداکار اور گلوکار وں کو بد دعا دی تو ٹک ٹاک سٹار صندل خٹک بھی چپ نہ رہیں ،گلو کار ہ کو کھری کھری سنا دیں . تفصیل کے مطابق .



    سوشل میڈ یا ایک ویڈیو سامنے آئی جس میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑے ہو کر رابی پیرزادہ نے کہا کہ آج میں خانہ کعبہ کے سامنے آپ کو بتا رہی ہوں.جس نے میری ویڈیو لیک کی جس نے میری ویڈیو سیو کی جس نے میری ویڈیو پھیلائی.اللہ جانتا ہے میری ایسی کوئی خواہش نہیں تھی.انشااللہ وہ دنیا میں اور آخرت میں عبرت کا نشانہ بنے گے.اپنے آفیشل اکاونٹ سے رابی پیرزادہ کا کہنا تھاکہ وہ تمام اداکار اور گلو کار بھی جہنم میں جائیں گے جو اپنی شہرت حاصل کرنے کے لیے اپنی ویڈیوز جان بوجھ کر لیک کرتے ہیں .جوابی ٹوئٹ میں صندل خٹک نے رابی پیرزادہ کو کہا کہ ایسا کام ہی نہ کریں کہ دوسروں کو بددعائیں دینی پڑیں،ایسا کام ہی نہ کریںکہ دوسرے لوگوں کو بد دعائیں دینی پڑیں تمہاری یہ بد دعائیں تمہیں ہی لگیں گی ابھی بھی negativity ہے تم میں سدھری نہیں ہو، ابھی بھی خانہ کعبہ کے سامنے کھڑے ہو کر ان کو بد دعا دے رہی ہو جن کا قصور بھی نہیںقصور خود کا اور بد دعاے دوسروں کو .واضح رہے کہ گلوکارہ رابی پیرزادہ نے اپنی ویڈیو لیک کرنے والوں کو بد دعا دے دی.سوشل میڈ یا ایک ویڈیو سامنے آئی جس میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑے ہو کر رابی پیرزادہ نے کہا کہ آج میں خانہ کعبہ کے سامنے آپ کو بتا رہی ہوں.جس نے میری ویڈیو لیک کی جس نے میری ویڈیو سیو کی جس نے میری ویڈیو پھیلائی.اللہ جانتا ہے میری ایسی کوئی خواہش نہیں تھی.انشااللہ وہ دنیا میں اور آخرت میں عبرت کا نشانہ بنے گے.اپنے آفیشل اکاونٹ سے رابی پیرزادہ کا کہنا تھاکہ وہ تمام اداکار اور گلو کار بھی جہنم میں جائیں گے جو اپنی شہرت حاصل کرنے کے لیے اپنی ویڈیوز جان بوجھ کر لیک کرتے ہیں .

    عمران خان منہ دیکھتے رہ گئے۔۔۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے اچانک ایسا اعلان کر دیا کہ پورا پاکستان غصے سے آگ بگولہ ہوگیا


     امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کا آئندہ ماہ بھارت کے تین روزہ دورے کے امکان ہے . غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی حکومتی ذرائع نے بتایا کہ صدر ٹرمپ کا 24 فروری سے 26 فروری تک بھارت کے دورے کے امکان ہے .



    ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ کے اس دورے کے دوران دوطرفہ تجارت ، ترجیحاتی ایجنڈا ہو گی . واضح رہے بھارت امریکہ کے ساتھ آزادانہ تجارتی معائدے کے لئے مذاکرات کی امید رکھتا ہے . جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق وفاقی وزیرنجکاری محمدمیاں سومرو نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے قومی اداروں اوراملاک کی نجکاری کا عمل رواں مالی سال تک مکمل ہو جائے گا ، اداروں کی نجکاری میں پیپرا قوانین اور عدالتی فیصلوں کو مدنظر رکھا جائے گا ، نیلامی میں دنیا کی بیشتر نئی کمپنیوں نے دلچسپی کا اظہار کیا ہے جبکہ غیرملکی کمپنیوں نے بھی حکومتی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار کیا ہے.نجی ٹی وی کے مطابق معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان اور سیکریٹری نجکاری ڈویژن کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر نجکاری میاں محمد سومرو نے کہا کہ 6 ریاستی اداروں اور املاک کی نجکاری کے لیے نیلامی موصول ہوچکی ہے جس کے بعد



    متعلقہ ادارے اور محکمے عدالتی احکامات سمیت پیپرا قوانین کو مد نظر رکھ کر ان کا جائزہ لیں گے،سٹراٹیجک سیل 10 برس بعد ہورہی ہے اور اس عمل میں عموماً 2 برس یا زائد کا دورانیہ لگ جاتا ہے جسے تقریباً ایک برس میں مکمل کرلیا گیا جبکہ نیلامی میں دنیا کی بیشتر نئی کمپنیوں نے دلچسپی کا اظہار کیا ہے،دنیا کی بڑی کمپنیاں پہلی دفعہ پاکستان میں نجکاری میں حصہ لیں گی.اسموقع پر نجکاری ڈویژن کے سیکریٹری نے نیلامی سے متعلق تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ حکومت کی جانب سے 2018 کے دسمبر میں 6 اداروں اور املاک کی نجکاری کا ہدف دیا گیا اور رواں مالی سال میں دوپاور پلانٹس، دو کنونشن سینٹر، سروسز ہوٹل لاہور اور ایس ایم ای بینک کی نجکاری کا عمل مکمل ہوجائےگا.انہوں نے بتایا کہ اداروں کی نجکاری میں پیپرا قوانین اور عدالتی فیصلوں کو مدنظر رکھا جائے گا اور پاکستان سے 5 جبکہ دنیا بھر سے 8 کمپنیوں نے نیلامی میں دلچسپی کا اظہارکیا ہے جبکہ سٹیل ملز ہماری ترجیحات میں صف اول پر ہے.سیکریٹری نجکاری ڈویژن نے بتایا کہ ‘فنانشل ایڈوائزکی تعیناتی ہوچکی ہے،انہوں نے امید ظاہر کی کہ رواں برس مئی تک اسٹیل ملز کی نجکاری کے سلسلے میں نیلامی ہوجائے گی.

    جرمن اداکارہ کااپنا ملک چھوڑ کر مستقل طورپر پاکستان میں رہنے کا فیصلہ


    جرمن سے تعلق رکھتے والی معروف ماڈل و اداکارہ لیلیٰ داستان کو پاکستان سے عشق ہوگیا ہے، وہ کہتی ہیں کہ میں تین ماہ قبل پہلی بار فیشن شو میں کیٹ واک کے لیے پاکستان آئی تو یہاں کی ثقافت، کلچر اور لوگوں کا پیار دیکھ کر حیران رہ گئی . اداکارہ لیلیٰ داستان نے کہا کہ اس کے بعد میں نے فیصلہ کیا کہ اب مجھے اسی ملک میں رہنا ہے، میں نے قلیل عرصہ میں کچھ فیش شوز میں کیٹ واک میں حصہ لیا تو مجھے بہت اچھا لگا، میں پاکستانی دل کش ملبوسات کی دیوانی ہوگئی .


    جرمن اداکارہ لیلیٰ داستان ہے ایک سوال کے جواب میں جنگ کو بتایا کہ میں ان دنوں ایک پاکستانی فلم میں کام کررہی ہوں، جاوید شیخ، معمر رانا اور شہروز سبزواری کے ساتھ کام کرنے میں بہت مزا آیا اور ان سے بہت سیکھنے کا موقع ملا.لیلیٰ داستان نے مذید بتایا کہ میں جرمنی میں پیدا ہوئی، الحمداللّٰہ مسلمان ہوں، پاکستانی ڈرامے اور فلمیں شوق سے دیکھتی ہوں، ان دنوں اردو سیکھ رہی ہوں، مجھے اردو زبان بہت اچھی لگتی ہے، میں نے سنیما میں پاکستانی فلمیں دیکھی ہیں.انہوں نے کہا کہ مجھے جوانی پھر نہیں آنی، رانگ نمبر اور سپر اسٹار بہت اچھی لگی، مجھے استاد نصرت فتح علی خان، عاطف اسلم، راحت فتح علی خان کا سپر گانا ’محبت بھی ضروری تھی‘ بے حد پسند ہے.پاکستانی فن کارہ ماہرہ خان، ہانیہ عامر، مہوش حیات، فواد خان اور ہمایوں سعید کی اداکاری نے بہت متاثر کیا.میں نے اب مستقل کراچی میں رہنے کا فیصلہ کرلیا ہے ، مجھے معروف ڈراما پروڈیوسر سراج الحق بہت سپورٹ کررہے ہیں.مجھے عالمی دنیا کو پیغام دینا ہے کہ پاکستان ایک پُرامن اور سلامتی والا ملک ہے، یہاں بسنے والے لوگ بہت پیار کرتے ہیں اور اسی وجہ سے میرا پاکستان میں رہنے کا پروگرام بنا.

    ٹرمپ کا مشرق وسطیٰ پلان نامنظور، ترکی اور اردن میں مظاہرے، ایران نے ڈراونا خواب قرار دیدیا

       

    واشنگٹن امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا مشرق وسطیٰ پلان نامنظور، ترکی کے مختلف شہروں میں سیکڑوں افراد احتجاج کے لیے سڑکوں پر نکل آئے . اردن میں امریکی سفارتخانے اور قونصل خانے کے باہر نعرے بازی کی .



    ایران نے پلان کو مشرق وسطیٰ اور دنیا کے لیے ڈراؤنا خواب قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا.امریکی صدر ڈولڈ ٹرمپ کا مشرق وسطیٰ کا پلان، ترکی میں منصوبے کے خلاف زبردست احتجاج کیا گیا. سیکڑوں افرادسڑکوں پر نکل آئے، استنبول میں امریکی قونصل خانے کے باہر چھ سو مظاہرین نے امریکا اور ٹرمپ مخالف نعرے لگائے. انقرہ میں امریکی سفارتخانے کے باہر احتجاج کیا گیا.اردن میں بھی سیکڑوں افراد نے امریکی سفارخانے کے باہر صدر ٹرمپ کے مشرق وسطیٰ پلان کے خلاف احتجاج کیا. ایران نے بھی اس منصوبے کو مکمل طور پرمسترد کر دیا. صدر حسن روحانی کے مشیر کے مطابق اسرائیل اور امریکا کے درمیان ہونے والے اس معاہدے میں فلسطین کہیں بھی نہیں ہے، یہ امن نہیں بلکہ پابندیوں کا منصوبہ ہے.ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف نے پلان کو مشرق وسطیٰ اور دنیا کیلیے ڈراؤنا خواب قراردیا. سعودی نیوز ایجنسی کے مطابق شاہ سلمان اور فلسطینی صدر محمود عباس کے درمیان ٹیلی فونک رابطے میں اس منصوبے کے بارے میں بات ہوئی ہے.فلسطینی وزیراعظم نے کہا کہ منصوبہ بین الاقوامی قانون کے خلاف ہے. جرمنی کے وزیرخارجہ ہیکو ماس کا کہنا ہے کہ صورتحال کا بغور جائزہ لیا جا رہا ہے. برطانوی سیکرٹری خارجہ ڈومینک راب نے تجویزکو سنجیدہ قرار دیا.

    دُلہن نے حق مہر میں زیور کے بجائے کتابیں مانگ لیں

    اسلام آباد (نیوز ڈیسک )عام طور پر دُلہنوں کے مہر میں زیور، گھر، قیمتی چیز یا کچھ رقم رکھی جاتی ہے لیکن اس روایت کو اعجاز حکیم اور اجنا نظام کی جوڑی نے تبدیل کردیا ہے۔بھارتی ریاست کیرالا سے تعلق رکھنے والے اعجاز حکیم نے اجنا نظام سے 29 دسمبر کو نکاح کیا تھا اور اس دوران اجنا نے کسی پیسے یا زیور کے بجائے مہر میں 100 کتابیں مانگ کر سب کو حیران کردیا تھا۔اجنا کی یہ خواہش اعجاز کو بہت پسند آئی اور انہوں نے بھی اپنی اہلیہ کے لیے شادی کے
    دن تک 96 کتابیں مہر میں دینے کے لیے خرید لیں۔اعجاز حکیم کے مطابق انہوں نے اہلیہ کے ساتھ مل کر فیصلہ کیا تھا کہ وہ مہر میں کتابوں کے حوالے سے کسی کو نہیں بتائیں گے لیکن ان کے کچھ دوستوں نے دونوں کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کردیں۔بعدازاں سوشل میڈیا پر اجنا اور اعجاز کی کتابوں کے ساتھ لی جانے والی تصویریں بھی وائرل ہوگئیں جس پر صارفین نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے دونوں کے اس نئے اقدام کو قابل ستائش قرار دیا۔ اجنا کی شادی والی تصویر کے ساتھ ان کے بیڈ روم کی تصویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ بیڈ پر مہر میں ملی تمام کتابیں لے کر بیٹھی ہوئی ہیں۔مہر میں 100 کتابیں مانگنے والی دُلہن اجنا کو ان کے شوہر اب تک 99 کتابیں دے چکے ہیں اور جلد ہی وہ بھارتی آئین کی کتاب بھی دینے والے ہیں جس کے بعد اجنا کا مہر مکمل ہوجائے گا۔اجنا کو شوہر کی طرف سے دی جانے والی کتابوں میں قرآن پاک، بائیبل، تاریخ اور معیشت پر مبنی مختلف کتابیں شامل ہیں۔

    ہواوے کو برطانیہ میں کام کرنے کی اجازت مل گئی ، امریکہ کی مخالفت


    لندن(آن لائن) چینی کمپنی ہواوے کو برطانیہ میں محدود پیمانے پر اپنا کام جاری رکھنے کی اجازت دے دی گئی ہے یہ کمپنی برطانیہ میں فائیو جی نیٹ ورکس میں اپنے کام کو فروغ دے رہی ہے ۔ دوسری طرف امریکہ کی جانب سے دبائو تھا کہ ہوا وے کمپنی کو بلال کر دیا جائے غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکہ کی جانب سے جو پابندیاں ہواوے کمپنی پر عائد کی گئی تھیں ان میں سرفہرست نیٹ کے ’’حساس پرزے ‘‘ جو کور کہلاتے ہیں فراہم نہ کرنا بھی شامل ہے ۔ امریکہ نے ہواوے پر قومی سلامتی کے لئے خطرہ ہونے کے الزام کے تحت پابندیاں عائد کر رکھی ہیں
    امریکہ نے اپنے اتحادیوں کو بھی ہواوے کمپنی سے دور رہنے کا مشورہ دیا ہے اور کئی مغربی ممالک نے امریکہ کا ساتھ دیتے ہوئے چینی کمپنی کو اپنے مواصلات کے نیٹ ورک میں کام کرنے کی اجازت نہیں دی ہے ۔ جو پابندیاں امریکہ نے عائد کی ہیں ان میں مزید یہ بھی ہے ہواوے کمپنی جوہری اور فوجی تنصیبات کے قریب بھی کام نہیں کرے گی اور کمپنی اس نظام کے بیرونی حصے کے 35 فیصد تک حصے میں کام کرے گی اس میں ریڈیو ماسٹ کہلانے والا حصہ بھی شامل ہے ۔امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو اس سے قبل کہہ چکے ہیں کہ ہواوے کے آلات سے جاسوسی کا خطرہ ہے اور یہ کہ ہم ان ملکوں کے ساتھ معلومات کا تبادلہ نہیں کر سکتے جو مواصلات کے اہم نظام میں اسے مداخلت کی اجازت دیں گے ۔ تاہم برطانوی وزیر خارجہ ڈومینک راب نے کہا ہے کہ اس فیصلے سے برطانیہ کے امر یکہ اور دوسرے اتحادیوں کے ساتھ انٹیلی جنس معلومات کے تبادلے پر کوئی اثر نہیں پڑے گا ۔ یاد رہے ہواوے 2015ء سے ٹیلی کام کی مصنوعات اور آلات بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی بن چکی ہے اور اس نے اپنے حریف کمپنیوں نوکیا ، ایرکسن ، زٹرتی اور سام سنگ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے

    چکن ویجی ٹیبل ودھ رائس نوڈلز بنانے کی ترکیب



    پانی میں1کھانے کا چمچہ سرکہ ڈال کر اُبال لیں اور رائس نوڈلز ڈال کر5منٹ اُبالیں اور چھلنی میں ڈال کر پانی نکال دیں۔2ایک کھانے کا چمچہ تیل مکس کردیں اور ایک طرف رکھیں۔3سوس پین میں تیل گرم کریں لہسن ڈال کر فرائی کریں گوشت ڈال کر فرائی کریں۔4مٹر‘گاجر‘شملہ مرچ ڈال کر اسٹر فرائی کریں۔5نمک‘سفید مرچ پاؤڈر اور سرکہ ڈال کر رائس نوڈلز شامل کرکے مکس کردیں۔سرونگ پلیٹ میں نکال کر شروع کریں۔

    مٹن شاہی قورمہ بنانے کی ترکیب




    گوشت کو صاف دھو کر چھلنی میں رکھ کر خشک کرلیں،پھر اسے باؤل میں ڈال کر نمک ،دہی ،لال مرچ اور دھنیا ڈال کر اچھی طرح ملا لیں۔2کوکنگ آئل میں بادام اور مکھانوں کو سنہری فرائی کرکے نکال لیں(اس میں سے آدھے مکھانے اور بادام کو باریک پیس لیں)اور اسی پین میں باریک کٹی ہوئی پیاز کو سنہری فرائی کرکے نکال لیں۔3پھر اس پین میں تیزپات ڈال کر کڑکڑائیں اور ادرک لہسن کو فرائی کرلیں،

    پھر اس میں مصالحہ لگا ہوا گوشت ڈال کر ملائیں۔تھوڑا ساپکنے پر آجائے تو آنچ ہلکی کر دیں۔4گوشت اپنے ہی پانی میں گلنے پر آجائے تو اس میں فرائی کی ہوئی پیاز(چورا کرکے ڈالیں)اور پسے ہوئے مکھانے اور بادام شامل کر دیں۔5جب گھی علیحدہ ہونے پر آجائے تو اس میں پسا ہوا گرم مصالحہ،زیرہ اور پسی ہوئی الائچی چھڑک کر ہلکی آنچ پر دم پر رکھ دیں۔

    فلم کا کوئی سین یا پھر کوئی منظر دیکھ کر انسان کے رونگٹے کیوں کھڑے ہوتے ہیں؟

    امریکا(مانیٹرنگ ڈیسک) فلم کا کوئی سین یا پھر کوئی منظر دیکھ کر انسان کے رونگٹے کیوں کھڑے ہوتے ہیں؟ایسا ہو تو کیا ہوتا ہے؟ ماہرین نے آگاہ کر دیا ،سائنس نے اس کی وجہ تلاش کرلی ہے۔ درحقیقت ایسا ہونا اس بات کی علامت ہے کہ آپ صحت مند اور خوش باش زندگی گزار رہے ہیں۔ یہ تصویر آپ کے رونگٹے کھڑے کردے گی یہ بات ایک نئی تحقیق میں سامنے آئی۔ ہارورڈ یونیورسٹی اور آکسفورڈ یونیورسٹی کے ماہرین کی مشترکہ تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ رونگٹے کھڑے ہونے کا تجربہ کسی فرد کی صحت اور شخصیت کے ساتھ جڑا

    ہوتا ہے۔ محققین نے دریافت کیا کہ جن لوگوں کو اس کا تجربہ ہوتا ہے ان کا دیگر افراد سے تعلق مضبوط ہوتا ہے، تعلیمی میدان میں کامیابیاں حاصل کرتے ہیں جبکہ دیگر کے مقابلے میں ان کی صحت زیادہ اچھی ہوتی ہے۔ اس تحقیق کے دوران 100 رضاکاروں پر مختلف تجربات کیے گئے جس کے دوران انہیں ایک مانیٹرنگ ڈیوائس پہنائی گئی۔ محققین نے موسیقی پر رضاکاروں کے نفسیاتی ردعمل کا تجزیہ کیا جبکہ ان کے دیگر ٹیسٹ بھی کیے گئے تاکہ تعین کیا جاسکے کہ کب ان کے رونگٹے کھڑے ہوتے ہیں۔ نسانی جسم کا یہ راز جانتے ہیں؟ نتائج سے معلوم ہوا کہ 55 فیصد خواتین اور 45 فیصد مردوں کو اس کا تجربہ ہوا اور یہ ایسے افراد تھے جن کا اپنے رشتے داروں سے تعلق مضبوط اور صحت اچھی تھی۔ محققین کا کہنا تھا کہ رونگٹے کھڑے ہونے کا تجربہ ان افراد کو ہوتا ہے جن کا مزاج مثبت جبکہ جسمانی ساکت اچھی ہوتی ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ تحقیق سے رونگٹے کھڑے ہونے کی وجہ جاننے میں مدد ملی اور معلوم ہوا کہ مختلف شخصی عادات اس حوالے سے اہم کردار ادا کرتی ہیں۔
    Tuesday, January 28, 2020

    حضور آئے تو کیا کیا ساتھ نعمت لے کے آئے ہیں




    ہر طرف جہالت نے ڈیرے جما رکھے تھے،جدھر نظر پڑتی ظلمت کی تاریکیاں ہی دکھائی دیتی تھیں۔انسان انسانیت کو بھول کر حیوانیت اپنا چکے تھے،انسانوں کا خون ارزاں تھا،قتل و غارت کا بازار گرم تھا۔حرص و حوس پرستی اندر تک اپنے پنجے گاڑ چکی تھی۔برائی کرنے میں کوئی عار محسوس نہیں ہوتی تھی

    حضور آئے تو کیا کیا ساتھ نعمت لے کے آئے ہیں اخوت ، علم و حکمت، آدمیت لے کے آئے ہیں ہر طرف جہالت نے ڈیرے جما رکھے تھے،جدھر نظر پڑتی ظلمت کی تاریکیاں ہی دکھائی دیتی تھیں۔انسان انسانیت کو بھول کر حیوانیت اپنا چکے تھے،انسانوں کا خون ارزاں تھا،قتل و غارت کا بازار گرم تھا۔حرص و حوس پرستی اندر تک اپنے پنجے گاڑ چکی تھی۔برائی کرنے میں کوئی عار محسوس نہیں ہوتی تھی،ہر برائی ڈنکے کی چوٹ پر کی جاتی تھی۔ بیٹی کو اپنے لیے گالی اور نحوست سمجھا جاتا اور بیٹی زندہ درگور کر دی جاتی۔ چھوٹی چھوٹی باتوں پر جھگڑا شروع ہوتا جو گالی گلوچ سے نکل کر قتل و غارت کے وسیع و عریض میدانوں میں پہنچ جاتا، نسلوں کی نسلیں ان جھگڑوں کی نظر ہو جاتیں۔ زنا، بدکاری، شراب نوشی، سود خوری، حرص و ہوس، قتل و غارت، عزتوں کی پامالی، نسل پرستی، بت پرستی، ذات پات گو کہ ہر قسم کی برائی معاشرے میں عام ہوچکی تھی۔ جب جہالت اپنی انتہا کو پہنچ چکی تھی، ہر جانب شر ہی شر پھیل چکا تھا۔معاشرہ تباہی کے دھانے پر آکڑا ہوا تھا،قریب تھا کہ یہ معاشرہ تباہ و برباد ہوجاتا اور یہ نظام خود کا ہی گلا دبا لیتا۔ جب انسانیت ہر طرف سے اندھیرے کی طرف گرتی چلی جارہی تھی تب انسان اور انسانیت کی رہنمائی کے واسطے رب کریم نے رحمتہ اللعالمینﷺ کو بھیجا جنہوں نے آ کر انسانیت کی رہنمائی فرمائی۔ لوگوں کو خیر و شر کی تمیز سکھائی، انسانیت کو تباہ و برباد ہونے سے بچایا۔ اندھیروں میں روشنی کے چراغ جلائے، بھٹکے ہوؤں کو سیدھا رستہ دکھایا۔ وہ جو تمام انسانیت کے لیے رحمت بن کر آئے۔ نبی پاک ﷺ جو تعلیمات لے کر آئے ان تعلیمات نے دور جاہلیت کی ہر جہالت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا۔ ان تعلیمات کی بنا پر بہت سے جاہلوں نے نبی کریم کی مخالفت کی بلکہ مخالفت میں ہر حد تک پار کرگئے۔ نبی اکرم کو جھٹلایا، ان پر طعن و تشنیع کی، الزامات لگائے، لہو لوہان کیا۔ (نعوذباللہ) مگر نبی کریم ہر مخالفت کے مقابلے میں ڈٹ کر کھڑے رہے، اور مخالفت کا استقامت سے بہادری اور حکمت سے سامنا کیا۔ اور پھر ساری کائنات نے دیکھا کہ صرف 23 سال کے محدود عرصہ میں نبی کریم تاریک شب کو صبح پرنور میں تبدیل کر دیا اور ایسی تعلیمات انسانیت کو دیں جو روز محشر تک ہر انسان کی رہنمائی کرتی رہیں گی۔ نبی کریم ﷺ سے محبت ہر مسلمان کے ایمان کی بنیاد میں شامل ہے بلکہ انسان کے ایمان کی تکمیل ہی تب ہوتی ہے جب اپنی جان سے بڑھ کر اللہ اور نبی کریم سے محبت کرتا ہے، اور انہیں اپنی زندگی میں سب سے مقدم رکھتا ہے۔ مگر آج کا مسلمان نبی کریم سے صرف زبانی کلامی محبت کرتا ہے، آج کے مسلمان کی رسول اکرم سے محبت بس بلندوبانگ دعوؤں پر مبنی ہے، مگر عملی طور پر حقیقت اس کے بالکل برعکس ہے۔

    بزرگوں کی تعظیم․․․․جنت کا راستہ والدین کا احترام

    دنیا بھر بشمول پاکستان میں ہر سال اکتوبر میں ”بزرگوں کے احترام کا دن“منایا جاتا ہے تاکہ نئی آنے والی نسل کو بھی اس بات کا علم ہو کہ اپنے بزرگوں یا اپنے سے بڑی عمر کے لوگوں کا احترام اور عزت کرنا کتنا ضروری ہے اور ہمارے دین میں تو خود اللہ تعالیٰ نے قرآن پاک میں بھی حکم دیا ہے :(ترجمہ)”تم اللہ کے سوا کسی کی عبادت نہ کرو اور والدین کے ساتھ حسن سلوک کیا کرو۔

    اگر تمہارے سامنے دونوں یا ان میں سے کوئی ایک بھی بڑھاپے کو پہنچ جائے تو انہیں اف تک نہ کہو، انہیں جھڑکنا بھی نہیں اور ان دونوں کے ساتھ نرم دلی وعجزو انکساری سے پیش آنا“۔اسی طرح ہمارے پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے یوں ارشاد فرمایا:”بڑوں کی تعظیم دتوقیرکرو اور چھوٹوں پر شفقت کروگے تو تم جنت میں میری رفاقت پالوگے۔ “ آج کل کے نوجوان بچے جو اپنے ہی والدین کو جھڑک دیتے ہیں تو یہ دوسرے کسی اور بزرگ کا احترام کیسے کریں گے؟اللہ تعالیٰ نے بزرگوں کو جھڑکنے کے عمل کو سخت نا پسندیدہ عمل قرار دیا ہے۔ حضرت ابو امامہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ ہمارے آقا حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا :“ہمارے بڑوں کی وجہ سے ہی ہم میں خیروبرکت ہے۔پس وہ ہم میں سے نہیں ہے جو ہمارے چھوٹوں پر رحم نہ کرے اور ہمارے بڑوں کی بے ادبی کرے یا ان سے گستاخی سے پیش آئے۔ جس طرح اللہ پاک کی نعمتوں کا شمار کرنا ناممکن ہے اسی طرح والدین کے پیار کا اندازہ لگانا مشکل ہی نہیں نا ممکن بھی ہے۔ یہ واحد رشتہ ہے جس میں لالچ وحرص نہیں ہے بلکہ بے پناہ خلوص پیاراور محبت ہوتی ہے۔ماں باپ کتنی محنت اور ناز نخرے سے اپنی اولاد کو پالتے ہیں اور جو مشکلات ماں باپ برداشت کرتے ہیں ،اولاد اگر ساری زندگی ایک ٹانگ پر کھڑے ہو کر بھی خدمت کرے تو بھی ماں کی ایک رات کی تکلیف کا سلسلہ نہیں دے سکتی۔اگر اسلامی نقطہ نظر سے دیکھا جائے تو اللہ رب العزت نے جتنے بھی حقوق العباد کا ذکر کیا ہے ان میں سب سے زیادہ اہمیت والدین کے حقوق کودی ہے ۔ اس سے یہ پتہ چلتا ہے کہ والدین سے بڑھ کرواجب الاحترام اور کوئی رشتہ نہیں۔ والدین کی خدمت وعزت واحترام کوجہاد سے بھی افضل قرار دیا گیا ہے۔ایک دفعہ ایک صحابی رضی اللہ عنہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت اقدس میں حاضر ہوئے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے جہاد پر جانے کی اجازت طلب فرمائی ۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھاکہ کیا تمہارے والدین حیات ہیں؟اس صحابی رضی اللہ عنہ نے جواب دیا:جی ہاں دونوں حیات ہیں تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایاکہ تم جاؤ اور انہی کی خدمت کرو۔ ایک اورا ہم بات بھی کرتا چلوں کہ خطبہ کیلئے ہمارے آقا رحمت اللعالمین صلی اللہ علیہ وسلم مسجد نبوی میں منبر پر چڑھ رہے تھے جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پہلی سیڑھی پر قدم رکھا تو فرمایا:آمین!جب دوسری سیڑھی پر قدم مبارک رکھا تو پھر فرمایا:آمین اور جب تیسری سیڑھی پر قدم مبارک رکھا تو پھرکہا :آمین!صحابہ کرام رضی اللہ عنہ نے نہایت ادب واحترام سے عرض کی :یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم!یہ کیا ماجرا ہے؟تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ابھی جبرائیل امین علیہ السلام میرے پاس تشریف لائے تھے اور انہوں نے کہا کہ وہ شخص تباہ وبرباد ہو جس نے اپنے والدین کو بڑھاپے میں پایا اور ان کی خدمت نہ کی تو میں نے کہا آمین۔ اور پھر حضرت جبرائیل امین رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ وہ شخص تباہ وبرباد ہو جس نے رمضان کے روزوں کو پایااور نہ رکھے تو میں نے کہا آمین۔اور پھرجبرائیل امین علیہ السلام نے کہا کہ وہ شخص بھی تباہ وبرباد ہو جس کے سامنے میرانام لیا گیا اور اس نے مجھ پر درود پاک نہ پڑھا ،تومیں نے کہا آمین ۔اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس شخص کی تباہی و بربادی کی خبر دے دی جس نے اپنے والدین کی خدمت نہ کی۔ ہمارے آقا رحمت اللعالمین صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان مبارک ہے کہ جس نے ماں باپ کے ساتھ حسن سلوک کرنے والی اولاد جب بھی رحمت و محبت کی نظر سے ماں باپ کو دیکھے تو اللہ تعالیٰ اس کو ہر نظر پر ایک مقبول حج کا ثواب عطا فرماتاہے۔ مندرجہ بالاباتیں ہم سب کو شاید پہلے بھی پتہ ہوں یا ہم نے جمعہ وعید یں کے خطبات میں علمائے کرام سے سنی ہوں لیکن ہم لوگ وقتی طور پر بہت زیادہ پریشان ہوتے ہیں اور دل میں سوچتے ہیں کہ اب کبھی بھی اپنے والدین کی نافرمانی نہیں کریں گے اور ان کی خدمت اور عزت واکرام میں کوئی کسر نہ چھوڑیں گے لیکن مسجد سے باہر نکلتے ہی ہم سب باتیں بھول جاتے ہیں اور گھر پہنچتے ہی اپنے اپنے موبائل فون میں کھو جاتے ہیں یا ٹی وی پروگرام دیکھنا شروع کر دیتے ہیں چاہے اس دوران ہمارے بوڑھے والدین اکیلے بیٹھے ہوں یا ان کو ہماری ضرورت ہو۔ ہم لوگ یہ کیوں بھول جاتے ہیں کہ ہم بھی کل ماں باپ بنیں گے اور بڑھاپے کی عمر کو پہنچیں گے تو کیا ہم لوگ جو آج اپنے والدین سے سلوک کر رہے ہیں کیا وہ ہماری اولاد یں بھی ایسا ہی نہیں کریں گی ۔اگر آج ہم اپنے ماں باپ کو وقت نہیں دے پاتے ،ان کے ساتھ لمحات نہیں گزار سکتے تو کیا کل ہماری آنے والی نسل کے پاس ان موبائل فونز سے زیادہ بہتر اور جدید ایجادات میسر نہ ہوں گی جس میں وہ بالکل مگن ہونگے اورہمارے بڑھاپے کی جانب ان کا دھیان بالکل نہ ہو گا۔ اس وقت ان کیلئے ہمارا خیال رکھنا تو دور کی بات ہمارے لیے چند لمحے نکالنا بھی ممکن ہو گا؟یہ کیا ہو گیا ہے ہماری ان نوجوان نسل کو؟کچھ احساس کرو اور اس دوڑ سے نکل باہر آؤ ان موبائل فونز کی دنیا سے اور دیکھو تمہارے بوڑھے والدین اس وقت کس حالت میں ہیں اور ان کو تمہاری کتنی ضرورت ہے ۔ لیکن بہت افسوس کے ساتھ دہرانا پڑرہا ہے کہ آج اپنی اولاد ہی اپنے ماں باپ کو بات بات پرجھڑ ک دیتے ہیں اور تیز وتندتلخ لہجے میں بات کرتے ہیں۔ ایسی اولاد کسی اور بزرگ کی کیا خاک عزت کرے گی۔ہم اکثر بازاروں میں دیکھتے ہیں کہ بزرگ ہمارے والدین کی عمر کے یا ان سے بھی بڑی عمر والے بھیک مانگتے نظر آتے ہیں اور ان کا جو حال ہوتا ہے وہ دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے اور ان پر رحم وترس آتا ہے کیا وہ انسان نہیں ہیں کیا وہ عزت واحترام کے حق دار نہیں ہیں۔ والدین کی خدمت کرنا یا ان سے اخلاق سے پیش آنا ایسا عمل ہے جس میں کسی قسم کی کوئی محنت یا مشقت نہیں کرنی پڑتی کیونکہ ماں باپ سے فطری طور پر بھی انسان کو محبت اور لگاؤ ہوتا ہے اس لئے ان کی خدمت اور عزت کرنے پر دل خود ہی مائل ہوجاتا ہے ۔ بس ہمیں کوشش کرنی چاہئے اور والدین کیلئے تھوڑا سا ٹائم نکالیں اور سوچیں کہ اس عمل سے ہماری دنیا اور آخرت بہتر ہوگی۔ہمارے والدین کبھی بھی ہم سے ایسا کام لینا پسند نہیں کریں گے جس سے ہمیں پریشانی ہو یا ہمیں زیادہ مشقت اٹھانی پڑے۔ یہاں ایک چھوٹا سا واقعہ بیان کرتا چلوں ایک مزدور سخت دھوپ میں مزدوری کررہا تھا اور اس کا والد اس کو دیکھ رہا تھا اور کہ رہا تھاکہ بیٹا بس کرو اور تھوڑی دیر چھاؤں میں آجاؤ لیکن وہ نہ مانا اور کہنے لگا کہ ابا جی کچھ نہیں ہوتا تو پھر اس کے والد نے اس کے چھوٹے سے بیٹے کو دھوپ میں کھڑا کر دیا تو وہ مزدور فوری طورپر کام چھوڑ کر بھاگتا ہوا آیا اور اپنے بیٹے کو اٹھا کر چھاؤں میں لے گیا اور تڑپتے ہوئے کہنے لگا ابا جی اتنی دھوپ میں آپ نے اس کو کیوں کھڑا کر دیا تو اس کے والد نے کہا بیٹا جیسے تجھے اپنے بیٹے کے دھوپ میں کھڑے ہونے پر دکھ اور تکلیف ہوئی ہے اس طرح تم بھی میرے بیٹے ہو اور مجھے بھی اتنی ہی تکلیف اور دکھ ہوتا ہے کہ تم دھوپ میں اور گرمی میں کام کررہے ہو۔ خدا کیلئے اپنے والدین کا احساس کریں ان کو چند لمحے ضرور فراہم کریں ۔ان سے باتیں کریں ان کی ضروریات کا خیال کریں شاید کل آنے والی نسل بھی ہمارا خیال کرے جب ہم کمزور ہونگے۔اولاد کو چاہئے کہ والدین کی بات غور سے سنیں ،ماں باپ جب کھڑے ہوں تو ان کے احترام وتعظیم میں کھڑے ہو جائیں،جب وہ کسی کام کا حکم دیں تو فوراً عمل کریں ان دونوں کے کھانے پینے کا خاص خیال رکھیں ،نرم دلی سے ان کیلئے عاجزی کا بازو بچھائیں،ان کے ساتھ بھلائی کریں اور ان پر احسان نہ جتلائیں۔ والدین کے علاوہ ہمیں چاہئے کہ اپنے محلے کے بزرگوں کا احترام بھی کریں اور اگرہم سفر کررہے ہیں تو کوئی بھی بزرگ ہمیں کھڑا نظر آئے تو ہمیں چاہئے کہ ہم اس کا احترام کریں اور اسے بیٹھنے کی جگہ دیں۔ اگر کوئی خاتون کھڑی ہوتو بھی ہمارا یہ اخلاقی فریضہ ہے کہ ہم ان کا احترام کرتے ہوئے ان کو جگہ دیں۔ کوئی عمر رسیدہ بھکاری ملے تو ہم اگر اس کی کچھ مالی مدد نہیں کر سکتے تو کم از کم اس کی عزت توکر سکتے ہیں اس کو ادب واحترام سے کہہ سکتے ہیں کہ اللہ پاک ہم سب کو اپنے خزانے سے عطا فرمائے ہماری مشکلیں آسان فرمائے بجائے اس کے کہ ہم اس کو دھتکاریں یا حقارت کی نظر سے دیکھیں اور اس کو بے عزتی سے جھڑک دیں۔ آج ہم اگر کسی کا احترام کریں گے تو کل ہمارے والدین ہماری ماں ،بہن اور بیٹی کو بھی اسی طرح عزت ملے گی۔ دعا ہے کہ اللہ پاک ہم سب کو صحیح معنوں میں اپنے احکامات کی پابندی کرنے اور بالخصوص نوجوان نسل کو اپنے والدین اور بزرگوں کی خدمت کرنے والا بنائے۔آمین!

    معاشرتی میدان

      جس طرح دیگر معاشروں نے عورت کو کانٹے کی طرح زندگی کی رہ گزر سے مٹانے کی کوشش کی تو اس کے برعکس اسلامی معاشرہ نے بعض حالتوں میں اسے مردوں سے زیادہ فوقیت اور عزت واحترام عطا کیا ہے۔ وہ ہستی جو عالمِ دنیا کے لیے رحمت بن کر تشریف لائی( محمد صلی اللہ علیہ وسلم) اس نے اس مظلوم طبقہ کو یہ مژدہ جانفزا سنایا:

    حُبِّبَ الَیَّ مِنَ الدُّنْیَا النِّسَاءُ والطِّیُبُ وَجُعِلَتْ قُرَّةُ عَیْنِيْ فِی الصَّلوٰةِ(۸) مجھے دنیا کی چیزوں میں سے عورت اور خوشبو پسند ہے اور میری آنکھ کی ٹھنڈک نماز میں رکھ دی گئی ہے۔ اس سے ثابت ہوتا ہے کہ عورت سے بیزاری اور نفرت کوئی زہد وتقویٰ کی دلیل نہیں ہے، انسان خدا کا محبوب اس وقت ہوسکتاہے جب وہ اللہ کی تمام نعمتوں کی قدر کرے جن سے اس نے اپنے بندوں کو نوازا ہے، اس کی نظامت اور جمال کا متمنی ہو اور عورتوں سے صحیح ومناسب طریقے سے پیش آنے والا ہو۔ یہی وجہ ہے کہ مرد اور عورت دونوں کے لیے نکاح کو لازم قرار دیا گیا ہے، اس سلسلے میں آپ کا ارشاد ہے: النکاحُ من سنتی فمن رغب عن سنتی فلیس منی(۹) نکاح میری سنت ہے جس نے میری سنت سے روگردانی کی اس کا مجھ سے کوئی تعلق نہیں۔(۱۰) چنانچہ ایک عورت بیوی کی حیثیت سے اپنے شوہر کے گھر کی ملکہ ہے اور اس کے بچوں کی معلم ومربی ہے۔ قرآن کریم میں ارشاد ہے : ہن لباس لکم وانتم لباس لہن (البقرہ: ۱۸۷) عورتیں تمہارا لباس ہیں اور تم ان کا ۔ یعنی کہ تم دونوں کی شخصیت ایک دوسرے سے ہی مکمل ہوتی ہے۔ تم ان کے لیے باعثِ حسن وآرائش ہو تو وہ تمہارے لیے زینت وزیبائش غرض دونوں کی زندگی میں بہت سے تشنہ پہلو ہوتے ہیں جو کہ ایک دوسرے کے بغیر پایہٴ تکمیل تک نہیں پہنچتے۔(۱۱)

    دنیا کامہنگا ترین ہوٹل جہاں خطرناک شارک مہمانوں کا استقبال کرتی ہے

    لاس ویگاس (مانیٹرنگ ڈیسک) برطانوی ڈیزائنر نے اپنی نوعیت کا منفرد ہوٹل تیار کیا ہے جہاں خطرناک ٹائیگر شارک مہمانوں کا استقبال کرتی ہیں، ہوٹل میں دو رات قیام کا کرایہ لاکھوں ڈالر ہے۔ تفصیلات کے مطابق امریکی شہر لاس ویگاس میں بنایا جانے والا دنیا کا مہنگا ترین ہوٹل اس لیے بھی منفرد ہے کہ اس میں دنیا کے مہنگے ترین آسائشی کمرے بنائے گئے ہیں، کمپنی کا کہنا ہے کہ اس کوشش کا مقصد سیاحوں کو آسائشی رہائش فراہم کرنا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ 9 ہزار اسکوائر فٹ رقبے پر بنے دو منزلہ

    ہوٹل کی ایک اور منفرد بات یہ ہے کہ آسائشی کمروں میں آنے والے مہمانوں کا استقبال خونخوار ٹائیگر شارک کرتی ہیں۔ خبر رساں ادارے کے مطابق دنیا کے مہنگے ترین ہوٹل میں دو رات قیام کا کرایہ دو لاکھ امریکی ڈالر ہے، مذکورہ ہوٹل کو برطانوی ڈیزائنر ڈامین ہرسٹ نے تیار کیا ہے۔ خیال رہے کہ پام ریزوٹ سنہ 2009 میں بہت زیادہ خبروں کی زینت بنا تھا کیوں سابق امریکی ماڈل کیٹرین میورگا نے مذکورہ ہوٹل میں معروف فٹبالر کیرسٹیانو رونالڈو کی جانب سے جنسی زیادتی کا نشانہ نانے کا الزام عائد کی تھا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ فٹبال کی دنیا کے مایہ ناز کھلاڑی رونالڈو نے امریکی ماڈل کی جانب سے لگائے گئے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ مانچسٹر یونائیٹڈ چھوڑنے کے بعد کچھ دیر ہپام ریزوٹ میں رہا ہوں۔

    دنیاکی سب سے چھوٹی اڑن کارتیار،عام آدمی کے استعمال کے لیے کارکب مارکیٹ میں آئیگی ،جانیں




    ٹوکیو(ویب ڈیسک)جاپان کی ایک کمپنی نے دنیا کے سب سے چھوٹی اڑنے والی کار بنانے کا دعویٰ کیا ہے اور ثبوت کے طور پر ایک ویڈیو بھی جاری کی ہے۔ اس میں ایک انسان آسانی سے بیٹھ سکتا ہے۔کمپنی کے مطابق اس سال موسمِ گرما میں عوام کےسامنے گاڑی پیش کی جائے گی
    اور پرواز کا مظاہرہ بھی کیا جائے گا۔ کمپنی کے مطابق ناگویا کے شہر کے باہر کمپنی کے تحقیقی فلائٹ کے مرکز میں دن رات اس کی آزمائش کی جارہی ہے۔جاپان کے مشہورا خباراور ویب سائٹ اساہی شامبوں کے مطابق اس کی فروخت کے لیے بکنگ 2023 سے شروع ہوجائے گی اور 2026 سے خریداروں تک آرڈر کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہوگا۔ اس وقت فلائٹ ٹیسٹ میں انسانوں کو بٹھا کریا پھر ریموٹ کنٹرول سے آزمائش کی جارہی ہے۔اس کی تیاری میں کلیدی کردار ٹویوٹا کمپنی کے سابقہ انجینیئروں کا ہے جس نے اسے ڈیزائن کیا ہے۔ اپنی جسامت کی بنا پر اسے دنیا کی سب سے چھوٹی اڑن کار قرار دیا جاسکتا ہے۔ 2017 میں ٹویوٹا کمپنی نے تحقیق کے لیے اسکائی ڈرائیو کمپنی کو ساڑھے تین لاکھ ڈالر کی رقم بھی دی تھی۔اسکائی ڈرائیو نے مزید حقائق بتانے سے انکار کرتے ہوئے بعض تصاویر ایک ویڈیو ہی جاری کی ہے۔ کمپنی کے مطابق تمام آزمائشی مراحل انتہائی کامیابی سے جاری ہیں۔ کار کے اولین ماڈل کی اونچائی پانچ فٹ، لمبائی اور چوڑائی دونوں ہی 12 فٹ ہے۔اسکائی ڈرائیو کے مطابق گنجان شہروں مثلاً ٹوکیو اور نیویارک کے لیے یہ ایک بہترین سواری ہوگی اور اسے لوگوں کی مدد اور حادثات میں بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔ ہوا میں اس کی رفتار 62 میل فی گھنٹہ ہوگی اور زمین سے قربت پر یہ رفتار بڑھ کر 93 میل فی گھنٹہ ہوجاتی ہے۔

    کورونا وائرس دراصل کیا ہے اور آپ اس سے محفوظ کیسے رہ سکتے ہیں،جانیں وہ باتیں جو آپ کی زندگی بچاسکتی ہیں



    بیجنگ (ویب ڈیسک) چین میں پھیلنے والے خطرناک کورونا وائرس کے باعث اب تک 1ہزار سے زائد لوگ ہسپتال پہنچ چکے ہیں اور 41کی ہلاکت ہو چکی ہے۔ یہ وائرس چین سے نکل کر امریکہ، جاپان، تھائی لینڈ اور تائیوان سمیت 11ممالک تک پھیل چکا ہے۔ یہ وائرس چین کے شہر ووہان سے پھیلنا شروع ہوا اور متاثرین کی اکثریت کا تعلق بھی اسی شہر سے ہے چنانچہ امریکہ سمیت کئی ممالک نے اپنے شہریوں کو ووہان اور گردونواح کے دیگر شہروں میں نہ جانے کی ہدایت کر دی ہے
    جبکہ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن اور دیگر طبی تنظیموں کی طرف سے اس وائرس سے بچنے کی احتیاطی تدابیر بھی بتائی جا رہی ہیں۔میل آن لائن کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس ماضی میں پھیلنے والی وباؤں سارس (SARS)اور مرس (MERS)سے کہیں زیادہ تیزی سے پھیل رہا ہے اور یہ انہی جتنا خطرناک بھی ہے۔ یہ سانس کے ذریعے ایک سے دوسرے انسان میں منتقل ہونے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ متاثرہ شخص کے سانس، کھانسی وغیرہ سے یہ وائرس فضاءمیں پہنچتا ہے اور پھر اس فضاءمیں سانس لینے والے دیگر لوگوں میں داخل ہو جاتا ہے۔یہ وائرس چونکہ بالکل نیا ہے لہٰذا اس کے متعلق زیادہ معلومات فی الوقت دستیاب نہیں اور سائنسدان اس پر تحقیقات کر رہے ہیں۔ماہرین نے اس وائرس سے بچنے کی تدابیر بتاتے ہوئے کہا کہ ”اگر آپ ووہان یادیگر کسی ایسی جگہ پر ہیں جہاں یہ وائرس موجود ہے تو آپ کو چاہیے کہ وہاں ہیوی ڈیوٹی ماسک پہنیں تاکہ سانس کے ذریعے یہ وائرس آپ کے جسم میں داخل نہ ہو۔ باہر نکلیں تو ہاتھوں پر ہمہ وقت دستانے پہنے رکھیں اور اپنے پاس ٹشو پیپر رکھیں۔ ہوٹل یا کسی بھی دوسری جگہ پر تولیے یا اس نوع کی دیگرچیزیں ہر گز استعمال نہ کریں۔بار بار اچھے صابن سے ہاتھ دھونا اس وائرس سے محفوظ رہنے کا بہترین طریقہ ہے۔“ طبی ماہر ڈاکٹر ایملر کا کہنا تھا کہ اس وائرس کے شکار لوگوں سے جتنا ممکن ہو سکے دور رہیں کیونکہ اسی صورت آپ اس وائرس سے حتمی طور پر محفوظ رہ پائیں گے۔

    محفوظ پانی کے نام پر فروخت ہونیوالے منرل واٹر کے 11برانڈز غیرمعیاری نکلے

    کراچی(نیوز ڈیسک) محفوظ پانی کے نام پر فروخت ہونے والے بند بوتل(منرل واٹر)کی11برانڈز کا مبینہ کیمیائی اور جراثیمی طور پر آلودہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے جن کے پینے سے ہیضہ، ڈائریا، یرقان وغیرہ کی بیماریوں کے پیدا ہونے کا خدشہ ہے ، وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے
    ادارے پی سی آر ڈبلیو آر کی طرف سے 2019 کی آخری سہ ماہی کی جاری رپورٹ میں بتایا گیا کہ اکتوبر تا دسمبر کی سہ ماہی میں اسلام آباد ، کراچی ، ملتان ، لاہور ، پشاور ، کوئٹہ ، فیصل آباد ، سیالکوٹ اور مظفرآباد وغیرہ سے بوتل بند ، منرل پانی کے کے 102برانڈز کے نمونے حاصل کئے گئے اور ان نمونوں کا پی ایس کیو سی اے کے تجویز کردہ معیار کے مطابق تجزیہ کیا گیا
     محفوظ پانی کے نام پر فروخت ہونے والے بند بوتل(منرل واٹر)کی11برانڈز کا مبینہ کیمیائی اور جراثیمی طور پر آلودہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے جن کے پینے سے ہیضہ، ڈائریا، یرقان وغیرہ کی بیماریوں کے پیدا ہونے کا خدشہ ہے ، وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے
    ادارے پی سی آر ڈبلیو آر کی طرف سے 2019 کی آخری سہ ماہی کی جاری رپورٹ میں بتایا گیا کہ اکتوبر تا دسمبر کی سہ ماہی میں اسلام آباد ، کراچی ، ملتان ، لاہور ، پشاور ، کوئٹہ ، فیصل آباد ، سیالکوٹ اور مظفرآباد وغیرہ سے بوتل بند ، منرل پانی کے کے 102برانڈز کے نمونے حاصل کئے گئے اور ان نمونوں کا پی ایس کیو سی اے کے تجویز کردہ معیار کے مطابق تجزیہ کیا گیا

    انڈین پریمیئر لیگ اور پاکستان سپر لیگ کے مابین میچز ، شائقین کرکٹ کیلئے بڑی خبر آگئی


    کراچی(نیوز ڈیسک)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرینچائیز اسلام آباد یونائٹڈ کے مالک علی نقوی نے کہا ہےکہ انڈین پریمیئر لیگ(آئی پی ایل) اور پی ایس ایل کی ٹیموں کے مابین میچز ہونے چاہئیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ میں نے ممبئی انڈینز کے مالک کو دوستانہ میچ کی دعوت بھی دی تھی۔ان کا کہنا تھا کہ ہمارا ٹیم کمبینیشن اچھا ہے، رومان رئیس بھی انجری سے صحت یاب ہو کر واپس آ گئے ہیں۔
    انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل کو دس کروڑ لوگ دیکھتے ہیں تو سوچنا ہوگا کے اس کے زریعے ہم کیا مثبت کرسکتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ مصباح الحق کے ساتھ پی ایس ایل ون کے بعد یہ بات چل رہی تھی کے وہ کوچنگ میں آئیں گے، وہ ٹیم کے پچھلے دس پندرہ سال سے بہترین کھلاڑی رہے، وہ قومی ٹیم کے کوچ ہوتے یا نہیں، ہمارا پلان تھا کے وہ ہماری ٹیم کے کوچنگ کریں گے۔علی نقوی نے کہا کہ شرجیل خان کو پی سی بی چانس دے رہا ہے اسے اچھا کرنا چاہیے جبکہ سعید اجمل ہمارے چیف انٹرٹیمنٹ آفیسر ہیں۔دوسری جانب فاسٹ بالر رومان رائیس نے کہا کہ اپنی انجری کے بعد ری ہیب پر بہت کام کیا ہے، گزشتہ آٹھ ماہ سے کرکٹ کھیل رہا ہوں، اس بار میں ایک منفرد انداز میں دکھائی دوں گا۔ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد یونائٹڈ کا شکریہ ادا کرتا ہوں کے انہوں نے برے وقت میں میرا ساتھ دیا، 2018 میں بطور کپتان انجرڈ ہوا مگر اسلام آباد یونائٹڈ بے ہر بار ٹیم میں رکھا۔

    منظور پشتین کو رہائی نہیں ملے گی، عدالت نےپی ٹی ایم رہنما کیخلاف بڑا حکم جاری کردیا


    پشاور(نیوز ڈیسک) پشاور کی مقامی عدالت کی جانب سے پشتون تحفظ موومنٹ کے سربراہ منظور پشتین کی ضمانت کی درخواست کو مسترد کر دیا گیا ہے۔عدالت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ان کے خلاف مقدمہ ڈی آئی خان میں جمع ہوا تھا اس لئے کیس کی سماعت بھی ڈی آئی خان کی عدالت کرے گی۔یہ بات کرتے ہوئے پشاور کی مقامی عدالت کی جانب سے ضمانت کی درخواست کو مسترد کر دیا اور کیس کو ڈی آئی خان منتقل کر دیا
    ۔واضح رہے کہ پشتون تحفظ موومنٹ کے سربراہ منظور پشتین کو اتوار اور پیر کی درمیانی شب پشاور کے علاقے شاہین ٹاؤن سے گرفتار کیا گیا۔پیر کی صبح منظور پشتین کو عدالت میں پیش کیا گیا۔انڈیپنڈنٹ اردو کی رپورٹ کے مطابق پشاور کے تہکال پولیس اسٹیشن کے محرر شیراز کا کہنا ہے کہ منظور پشتین کو رات تقریبا تین بجے تہلکال پولیس نے شاہین ٹاؤن سے گرفتار کیا اور اب وہ پولیس کی تحویل میں ہیں۔محرر شیراز نے بتایا کہ منظور پشتین کے خلاف ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں ایک مقدمہ درج تھا اور اس سلسلے میں وہ پولیس کو مطلوب تھے۔انہوں نے مزید کہا کہ منظور پشتین کو آج عدالت کے سامنے پیش کر دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ برس ریاستی اداروں کے خلاف ہرزی سرائی پر پی ٹی ایم پر پابندی کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی گئی تھی۔درخواست گزار کی جانب سے موقف اپنایا گیا کہ پی ٹی ایم ریاستی اداروں کے خلاف زہر فشانی کرتی ہے ، لہذا پی ٹی ایم رہنماؤں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کرنے کا حکم دیا جائے ، پی ٹی ایم رجسٹرڈ سیاسی جماعت نہیں اس لئے پابندی عائد کی جائے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواست کا فیصلہ آنا ابھی باقی ہے۔یاد رہے کہ منطور پشتین کی گرفتاری پر محسن داوڑ کی جانب سے دنیا بھر میں احتجاج کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ان کا کہنا تھاکہ کہ دنیا بھر میں جہاں بھی پستون تحفظ موومنٹ کے لوگ موجود ہیں، ہم احتجاج کریں گے



    #urdu news   #breaking news  #news #latest News

    افغان طالبان نے امریکی فوجی ہیلی کاپٹر مار گرایاہے

    اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)افغان طالبان نے امریکی فوجی ہیلی کاپٹر مار گرایاہے ۔ تفصیلات کے مطابق افغانستان سے اطلاعات موصول ہو رہی ہیں کہ افغان طالبان نے امریکی عسکری طیارہ مار گرانے کے بعد اب امریکی فوجی ہیلی کاپٹر بھی مار گرایا ہے ۔ کہا جارہا ہے کہ گزشتہ روزافغان طالبان اپنے زیر کنٹرول علاقے میں نے امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کا طیارہ مار گرایا تھا ۔جبکہ طیارے کا ملبہ ابھی تک طالبان کے قبضے میں ہے ، جس وجہ سے امریکی فوجی احکام کو وہاں تک رسائی حاصل کرنے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔ تاہم تازہ ترین
    اطلاعات کے مطابق افغان طالبان نے امریکی فوجی ہیلی کاپٹر مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے جسکی امریکی حکام تردید کر رہے ہیں۔
    افغان طالبان نے امریکی فوجی ہیلی کاپٹر مار گرایاہے ۔ تفصیلات کے مطابق افغانستان سے اطلاعات موصول ہو رہی ہیں کہ افغان طالبان نے امریکی عسکری طیارہ مار گرانے کے بعد اب امریکی فوجی ہیلی کاپٹر بھی مار گرایا ہے ۔ کہا جارہا ہے کہ گزشتہ روزافغان طالبان اپنے زیر کنٹرول علاقے میں نے امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کا طیارہ مار گرایا تھا ۔جبکہ طیارے کا ملبہ ابھی تک طالبان کے قبضے میں ہے ، جس وجہ سے امریکی فوجی احکام کو وہاں تک رسائی حاصل کرنے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔ تاہم تازہ ترین
    اطلاعات کے مطابق افغان طالبان نے امریکی فوجی ہیلی کاپٹر مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے جسکی امریکی حکام تردید کر رہے ہیں۔

    دو انتہائی خطرناک،مطلوب دہشتگردوں کوہلاک کردیا گیا،ان کے سر کی قیمت کتنی مقرر کی گئی تھی؟جانئے


    ڈیر ہ اسماعیل خان(این این آئی ) ضلع ٹانک میںسی ٹی ڈی پولیس کی بڑی کاروائی، دو انتہائی خطرناک،مطلوب دہشتگردوں کوہلاک کردیامارے گئے ایک دہشتگرد کے سر کی قیمت5لاکھ روپے مقرر تھی، آر پی او ڈیرہ کی کامیاب کاروائی پر سی ٹی ڈی اہلکاروں کو شاباش ۔ پولیس ذرائع کے مطابق سی ٹی ڈی پولیس نے دوران چیکینگ دو موڑسائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا جنہوں نے رکنے کی بجائے پولیس پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی اور موقع سے فرار ہونے کی کوشش کی جس پر CTDپولیس نے ان کا تعاقب کیا اور فائرنگ کے تبادلہ کے نتیجہ



    میں دونوں دہشتگرد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔جنکی شناخت جہانزیب عرف جھنگی ولد امان گل قوم بھٹنی سکنہ ابا خیل اور اول خان ولد امان گل قوم بھٹنی سکنہ ابا خیل کے نام سے ہوئی دہشتگردوں کے قبضہ سے اسلحہ آتشیں وبھاری مقدار میں ایمونیشن بھی برآمد ہوا۔واضح رہے کہ مجرم اشتہاری اول خان کے سر کی قیمت 5لاکھ روپے مقرر کی گئی تھی۔دونوں دہشتگرد عرصہ دراز سے دہشتگردی کی  مختلف کاروائیوں میں پولیس کو مطلوب تھے۔سی ٹی ڈی پولیس کی منظم کاروائی کے نتیجے میں دونوں دہشتگرد موقع پر ہلاک ہوئے۔ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ رینج فلائیٹ لیفٹیننٹ (ر) سید محمد امتیاز شاہ نے سی ٹی ڈی پولیس کو کامیاب کاروائی کرنے اور انتہائی مطلوب دہشتگردوں کے ہلاک کرنے پر شاباش دی اور مزید اسی حوالے سے کہا کہ پولیس فورس اسی طرح شر پسند عناصر کے خلاف اپنی کاروائیاں بھر پور انداز میں جاری رکھیں گی اور شر پسندوں اور دہشتگردوں کے ساتھ کسی قسم کی رعائیت نہیں برتی جائے گی۔
    Friday, January 24, 2020

    ’خواتین کے لیے مساوات نسلوں کے فاصلے پر ہے‘




    برطانوی رفاہی ادارے فوسیٹ سوسائٹی نے کہا ہے کہ سیاست، قانون، ٹریڈ یونین، سول سروس، رفاہی اداروں، پیشہ ورانہ تعلیمی اداروں اور کھیلوں میں خواتین کی کم نمائندگی ’قائم و دائم‘ ہے۔
    خواتین کے حقوق کے لیے کام کرنے والے ممتاز فلاحی ادارے کی رپورٹ بعنوان ’صنف اور اختیارات کا اشاریہ‘ برائے 2020 سے پتہ چلا ہے کہ غیرسفید فام خواتین کے لیے صنفی مساوات کی صورت حال ’چونکا دینے کی حد تک‘ خراب ہے اور بہت سے شعبوں میں اعلیٰ عہدوں پر خواتین کی موجودگی کا سرے سے کوئی وجود ہی نہیں ہے۔

    فوسیٹ سوسائٹی کی سربراہ سام سمیتھرز کا کہنا ہے کہ ’بڑے عہدوں پر خواتین کی تعیناتی کی اہمیت کے بارے میں باتیں تو بہت کی جاتی ہیں لیکن آج کا ڈیٹا یہ ظاہر کرتا ہے کہ ہم صنفی مساوات کے قریب جانے میں کئی نسلیں پیچھے ہیں۔ ہم خواتین کی قابلیت اور مہارتوں کو ضائع کر رہے ہیں۔‘

    انہوں نے مزید کہا: ’خواتین کی نمائندگی کے معاملے میں چھوٹی موٹی اضافی تبدیلیاں کافی نہیں ہیں۔ ہمیں کئی سال سے بتایا جا رہا ہے کہ خواتین کے لیے برابری تھوڑے وقت کی بات ہے اور ہمیں صبر کرنا چاہیے، لیکن یہی شرح رفتار رہی تو ہمارے پڑپوتے وہ ڈیٹا تیار کر رہے ہوں گے جس سے ظاہر ہوگا کہ عوامی اور کاروباری زندگی کے بڑے عہدوں پر خواتین موجود نہیں ہیں۔ ہم نے دیکھا ہے کہ حقیقی تبدیلی اسی صورت میں آتی ہے جب اسے لانے کی نیت ہو۔ اس کا مطلب ہے کہ خواتین کے لیے مخصوص کوٹہ اور اہداف اور پالیسیاں مرتب کی جائیں تاکہ ان کی ترقی کی حال میں حائل رکاوٹیں دور کی جا سکیں۔‘

    چکن ونگز کڑاہی کا آسان گھریلو ٹوٹکہ






    سب سے پہلے چکن ونگز کو دھو کر صاف کرلیں پھر ایک پین میں ونگز ،کچلا ہوا ادرک لہسن ،نمک ،لال مرچ اور دہی ڈال کر اچھی طرح ملا لیں ۔
    دس سے پندرہ منٹ رکھنے کے بعد درمیانی آنچ پر پکنے رکھ دیں۔
    کڑاہی میں آدھی پیالی کوکنگ آئل میں تیزپات ڈال کر سنہر ی فرائی کریں پھر اس میں باریک کٹی ہوئی پیاز ڈال کو ہلکی سنہری فرائی کریں اور اس میں ادھ گلے مصالحہ والے چکن ونگز شامل کردیں۔
    آنچ ہلکی کرکے اتنی دیر پکائیں کہ پیاز اور ونگز گلنے پر آجائیں ،کٹے ہوئے ٹماٹر، بھنا کٹا دھنیا زیرہ اور بڑی ہری مرچیں ڈال کر ہلکی آنچ پر دم پر رکھ دیں ۔
    آخر میں اس میں کوکنگ آئل ڈال کر اتنی دیر بھونیں کہ تیل علیحدہ ہو جائے ۔


    سب سے پہلے چکن ونگز کو دھو کر صاف کرلیں پھر ایک پین میں ونگز ،کچلا ہوا ادرک لہسن ،نمک ،لال مرچ اور دہی ڈال کر اچھی طرح ملا لیں ۔
    دس سے پندرہ منٹ رکھنے کے بعد درمیانی آنچ پر پکنے رکھ دیں۔
    کڑاہی میں آدھی پیالی کوکنگ آئل میں تیزپات ڈال کر سنہر ی فرائی کریں پھر اس میں باریک کٹی ہوئی پیاز ڈال کو ہلکی سنہری فرائی کریں اور اس میں ادھ گلے مصالحہ والے چکن ونگز شامل کردیں۔
    آنچ ہلکی کرکے اتنی دیر پکائیں کہ پیاز اور ونگز گلنے پر آجائیں ،کٹے ہوئے ٹماٹر، بھنا کٹا دھنیا زیرہ اور بڑی ہری مرچیں ڈال کر ہلکی آنچ پر دم پر رکھ دیں ۔
    آخر میں اس میں کوکنگ آئل ڈال کر اتنی دیر بھونیں کہ تیل علیحدہ ہو جائے ۔

    یہ گولیاں ،کھانسی کے سیرپ ہرگزمت خریدیں ، 24 ادویات جعلی قرار ، تفصیلات قوم کے سامنے پیش




    سلام آباد (این این آئی)قومی اسمبلی میں گزشتہ پانچ سال میں جعلی قرار دی جانے والی ادویات اور تیار کرنے والی کمپنیوں کی تفصیلات پیش کر دی گئیں جس کے مطابق 2019 میں 24 ادویات کو جعلی قرار دیا گیا ۔ بدھ کو وقفہ سوالات کے دور ان بتایاگیاکہ 2018 میں اکتالیس ، 2017 میں 83, سال 2016 میں 96 ادویات جعلی قرار دی گئیں ،سال 2105 میں سب سے زیادہ 202 ادویات جعلی قرار دی گئیں ۔ وزارت صحت کے مطابق ماروی فارماسیوٹیکل کراچی کی تیار کردہ
    ایمکوف کھانسی کا شربت جعلی قرار دی گئیں ،سیموڈرل ایکسپیکٹورنٹ اور زیرو ڈول ڈول ٹیبلٹس جعلی اور غیر رجسٹرڈ ہیں ، امروز فارماسیوٹیکلز کی تیار کردہ امرو پائیرون انجکشن بھی جعلی اور غیر معیاری ہے۔وزارت صحت کے مطابق امبرو فارما کی تیار کردہ کوئنوزیف ٹیبلیٹس اور ایوریسٹ فارماسیوٹیکلز کی کارڈول ٹیبلیٹس غیر رجسٹرڈ اور جعلی ہیں ، گابا فارماسیوٹیکلز لیبارٹریز کی گلتران ٹیبلیٹس اور کلورفینی رمین سیرپ جعلی اور غیر معیاری ہیں۔
    سلام آباد (این این آئی)قومی اسمبلی میں گزشتہ پانچ سال میں جعلی قرار دی جانے والی ادویات اور تیار کرنے والی کمپنیوں کی تفصیلات پیش کر دی گئیں جس کے مطابق 2019 میں 24 ادویات کو جعلی قرار دیا گیا ۔ بدھ کو وقفہ سوالات کے دور ان بتایاگیاکہ 2018 میں اکتالیس ، 2017 میں 83, سال 2016 میں 96 ادویات جعلی قرار دی گئیں ،سال 2105 میں سب سے زیادہ 202 ادویات جعلی قرار دی گئیں ۔ وزارت صحت کے مطابق ماروی فارماسیوٹیکل کراچی کی تیار کردہ
    ایمکوف کھانسی کا شربت جعلی قرار دی گئیں ،سیموڈرل ایکسپیکٹورنٹ اور زیرو ڈول ڈول ٹیبلٹس جعلی اور غیر رجسٹرڈ ہیں ، امروز فارماسیوٹیکلز کی تیار کردہ امرو پائیرون انجکشن بھی جعلی اور غیر معیاری ہے۔وزارت صحت کے مطابق امبرو فارما کی تیار کردہ کوئنوزیف ٹیبلیٹس اور ایوریسٹ فارماسیوٹیکلز کی کارڈول ٹیبلیٹس غیر رجسٹرڈ اور جعلی ہیں ، گابا فارماسیوٹیکلز لیبارٹریز کی گلتران ٹیبلیٹس اور کلورفینی رمین سیرپ جعلی اور غیر معیاری ہیں۔

    CPEC منصوبے کے تحت ، ز ونگ4G کی جانب سے چائنہ بنڈل کی پیشکش




    اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کا معروف ٹیلی مواصلات آپریٹر،زونگ 4جی چائنہ کیلئے لامحدود کالز کی آفر کرنے والا واحد نیٹ ورک ہے۔ چائنہ کیلئے بین الاقوامی ڈائریکٹ ڈائلنگ کو مزید سہل بنانے کیلئے زونگ 4جی نے دو زبردست بنڈل آفرز کا آغاز کیا ہے۔ چائنہ بنڈلزکی اس طرح سے تشکیل کی گئی ہے کہ یہ پوسٹ پیڈ اور پری پیڈ صارفین کیلئے یکساں فائدہ مند ہو اور ان بنڈلز سے نجی اورکاروباری صارفین کو چائنہ کیلئے سب سے ارزاں نرخوں پر کال کی سہولت میسر ہو گی۔
    چائنہ بنڈل سے ذریعے پری پیڈ اور پوسٹ پیڈ صارفین چین میں لا محدود کالز کر سکتے ہیں، ہفتہ وار بنڈل 250روپے مع ٹیکس برائے پری پیڈ کسٹمرز اور ماہانہ بنڈل 750روپے مع ٹیکس پری پیڈاور پوسٹ پیڈ کسٹمرز دونوں کیلئے۔زونگ 4 جی کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ، "زونگ 4 جی نے ہمیشہ اپنے صارفین کو بے مثال اور جدید مصنوعات اور خدمات فراہم کرنے کی کوشش کی ہے۔ CPECکے کنیکٹوٹی پارٹنر کی حیثیت سے ، زونگ 4 جی نے بہت سے اقدامات اٹھائے ہیں اور اس بنڈل کا اجراء نجی اور کارپوریٹ دونوں صارفین کو مربوط کرنے کی ہماری حکمت عملی کے مطابق ہے‘‘۔زونگ 4 جی گھر سے ہزاروں میل دور کام کرنے والے لوگوں کی ابھرتی ضروریات اور اس کے کارپوریٹ صارفین کی ضروریات کو سمجھتا ہے۔ اپنے مربوط اور وسیع نیٹ ورک بشمول12500فور جی سائیٹس زونگ4جی اپنے صارفین کو مربوط رابطوں کا بہترین تجربہ فراہم کرتا ہے۔زونگ4جی کے متعلق معلومات:زونگ 4 جی ، چائنہ موبائل پاکستان (سی ایم پاک) چائنہ موبائل کمیونیکیشن کارپوریشن کا 100فیصد ملکیت کا ماتحت ادارہ ہے۔ زونگ 4 جی ملک میں فور جی کا سب سے بڑا سبسکرائبر بیس کا حامل ہے سب سے وسیع 4Gکوریج کا اعزاز بھی اسی کو حاصل ہے۔ زونگ4جی 14ملین سبسکرائبرز اور 12ہزار500سے زائد 4جی سائیٹس کا حامل سب سے وسیع اور مربطوط نیٹ ورک ہے۔

    ہزاروں سال پرانے مصری راہب کی دوبارہ زندہ ہونے کی خواہش پوری ہو گئی



    لندن(این این آئی)سائنسدانوں نے کہاہے کہ انھوں نے ایک 3000 سال پرانے مصری راہب کی موت کے بعد دوبارہ زندہ ہونے کی خواہش کچھ حد تک پوری کر دی ہے یہ تب ممکن ہوا جب انھوں نے اس کی حنوط شدہ لاش یا ممی میں موجود آواز کی نالی کی ایک مصنوعی شکل تیار کی اور اس سے ان کی آواز کی نقل تیار کر لی۔نسیمْن کے بولنے سے حرف علت جیسی آوازیں سنی گئیں، جیسے ایک بھیڑ ممیاتا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ماہرین آثارقدیمہ نے کہاکہ خیال ہے کہ اس
    مصری راہب نے 11ویں رامزیز نامی فرعون کے دور میں زندگی گزاری ہوگی۔ 1099 سے 1069 قبل مسیح کے دوران یہ دور سیاسی اعتبار سے غیر مستحکم تھا۔ماہرین آثار قدیمہ کے مطابق تھیبز میں ایک راہب ہوتے ہوئے نسیمْن کے لیے اپنے رسمی فرائض سرانجام دینے کے لیے ایک طاقتور آواز درکار ہوگی۔ ان کے فرائض میں گانا بھی شامل تھا۔ماہرین کی جانب سے یہ کہا جا رہا کہ یہ اپنی نوعیت کا پہلا ایسا تجربہ ہے جس میں ایک مردہ انسان کی آواز کو مصنوعی طریقوں سے دوبارہ پیدا کیا گیا ہے۔ محققین امید رکھتے ہیں کہ مستقبل میں کمپیوٹر اور ٹیکنالوجی کی مدد سے وہ نسیمن کی آواز سے پورے جملے تشکیل دے سکیں گے۔یہ تجربہ برطانیہ کے رائل ہالوے میں کیا گیا جس میں یونیورسٹی آف لندن، یونیورسٹی آف یورک اور لیڈز میوزیم کے محققین شامل تھے۔
    لندن(این این آئی)سائنسدانوں نے کہاہے کہ انھوں نے ایک 3000 سال پرانے مصری راہب کی موت کے بعد دوبارہ زندہ ہونے کی خواہش کچھ حد تک پوری کر دی ہے یہ تب ممکن ہوا جب انھوں نے اس کی حنوط شدہ لاش یا ممی میں موجود آواز کی نالی کی ایک مصنوعی شکل تیار کی اور اس سے ان کی آواز کی نقل تیار کر لی۔نسیمْن کے بولنے سے حرف علت جیسی آوازیں سنی گئیں، جیسے ایک بھیڑ ممیاتا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ماہرین آثارقدیمہ نے کہاکہ خیال ہے کہ اس
    مصری راہب نے 11ویں رامزیز نامی فرعون کے دور میں زندگی گزاری ہوگی۔ 1099 سے 1069 قبل مسیح کے دوران یہ دور سیاسی اعتبار سے غیر مستحکم تھا۔ماہرین آثار قدیمہ کے مطابق تھیبز میں ایک راہب ہوتے ہوئے نسیمْن کے لیے اپنے رسمی فرائض سرانجام دینے کے لیے ایک طاقتور آواز درکار ہوگی۔ ان کے فرائض میں گانا بھی شامل تھا۔ماہرین کی جانب سے یہ کہا جا رہا کہ یہ اپنی نوعیت کا پہلا ایسا تجربہ ہے جس میں ایک مردہ انسان کی آواز کو مصنوعی طریقوں سے دوبارہ پیدا کیا گیا ہے۔ محققین امید رکھتے ہیں کہ مستقبل میں کمپیوٹر اور ٹیکنالوجی کی مدد سے وہ نسیمن کی آواز سے پورے جملے تشکیل دے سکیں گے۔یہ تجربہ برطانیہ کے رائل ہالوے میں کیا گیا جس میں یونیورسٹی آف لندن، یونیورسٹی آف یورک اور لیڈز میوزیم کے محققین شامل تھے۔

    حکومت نے 74 ارب سے ذائد بیرونی قرضے ادا کر دیئے ہیں، شہریار آفریدی



    دوحہ (آن لائن ) وزیر مملکت برائے ریاستوں اور سرحدی خطوں (سیفران) اور نارکوٹکس کنٹرول پاکستان ، شہریار خان آفریدی نے حال ہی میں دوحہ میں پاکستانی کمیونٹی کے ایک بڑے اجتماع سے خطاب کیا جس کی میزبانی ان کے اعزاز میں کمیونٹی کے ممتاز ممبران نے کی۔ عشائیہ میں پاکستانی کمیونٹی کی قابل ذکر شخصیات نے شرکت کی ، جن میں عبد القہار ، عابد علی ، محمد حسین ، کامران ترکی ، اکرام بنگش ، عائشہ ودود ، سعید باچا ، موسی عالم ، محمد شیخ
    ، آصف ریاض، اظہار احمد، سجاد احمد، عامر سعید، اجمل خان، حسان لاشاری اور غلام مصطفٰی نہرہ شامل تھے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر نے کہا کہ قطر میں رہائش پذیر اور ملازمت کرنے والے غیر ملکی خصوصی طور پر وطن واپس آنے والے حکومت کو بہت عزیز ہیں۔ ‘‘پاکستان میں موجودہ حکومت قطر کے ساتھ دوستانہ اور خوشگوار تعلقات سے قابل تحسین ہے۔ جب بھی میں یہاں آتا ہوں ، مجھے ہمیشہ ہی قطر کی حکومت نے بے مثال مہمان نوازی کی۔ مجھے یقین ہے کہ یہ وہ احترام ہے جو یہاں پاکستانیوں کی لگن اور محنت سے حاصل کیا گیا ہے۔وزیر نے برادری پر زور دیا کہ وہ جہاں کام کرتے ہیں وہاں کے قوانین کی پاسداری کریں۔ ‘‘قطر نے انمول مواقع فراہم کیے ہیں۔ یہ آپ سب کے لئے گھر سے دور ایک گھر ہے۔ آپ پر لازم ہے کہ آپ سخت محنت کرتے رہیں اور ملک کے قواعد و ضوابط پر عمل کریں۔ بہت سارے پاکستانی ہیں جن کو میں جانتا ہوں کہ وہ قطر میں اپنی جگہ بناچکے ہیں۔ وہ مجھ سے یہ کہتے ہیں کہ یہاں کھلے دل کے ساتھ ان کا استقبال کیا گیا اور ان کے کاروبار میں انہیں کس طرح سہولت فراہم کی گئی۔ ان کا کہنا ہے کہ انہیں یہاں اپنی سخت محنت کا صلہ ملتا ہے۔ آپ کو پاکستان اور قطر دونوں کو یہ احترام واپس کرنا ہوگا۔ قطر میں امن و امان کے حکام سے میری ملاقات میں ، حکام نے پاکستانی تارکین وطن کی برادری کے کردار کو سراہا۔ مختلف خلیجی ریاستوں میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے اور حکومت اس مقصد کو بہت محنت سے آگے بڑھا رہی ہے۔"دنیا میں پاکستانی تارکین وطن نہ صرف ان کے ملک کی مالی مدد کا ذریعہ رہا ہے بلکہ وہ غیر ملکی ممالک میں بھی پاکستان کے مقصد کو فروغ دیتا رہا ہے۔"پاکستانی وفاقی وزیر نے قطر کے ساتھ مختلف شعبوں میں جاری باہمی تعاون پر روشنی ڈالی۔ "دونوں ممالک ایک دوسرے کے بہت قریب ہیں اور مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کر رہے ہیں۔ میری وزارت منشیات کے کنٹرول سے متعلق ہے۔ ہم قطری حکام کے ساتھ منشیات کی اسمگلنگ اور منشیات کے کنٹرول کو روکنے میں بھی کام کر رہے ہیں۔ قطر نے اس سمت میں ہماری حکومت کے اقدامات کو سراہا ہے۔انہوں نے مزید کہا ، "ہم نے منشیات کے استعمال کے خلاف شعور بیدار کرنے اور والدین کو اپنے بچوں کی دیکھ بھال کرنے کا طریقہ سکھانے کے لئے زندگی (زندگی) کے نام سے ایک موبائل ایپ بنائی ہے۔ میری وزارت منشیات کی اسمگلنگ سے نمٹنے کے لئے پہلے ہی متعلقہ ڈیٹا مرتب کرچکی ہے اور ہم دوسرے ممالک کے ساتھ مل کر کام کرتے ہیں۔وزیر نے 17 ماہ قبل اقتدار میں آنے کے بعد سے پاکستانی حکومت کی پیشرفت پر روشنی ڈالی۔ وزیر اعظم عمران خان کی حکومت بین الاقوامی قرضوں کی بھرمار ادا کرنے میں کامیاب رہی ہے۔ روپیہ مضبوط ہورہا ہے۔ کاروبار کے مواقع بڑھ رہے ہیں۔ حالیہ مہینوں میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ ہو رہا ہے۔ بین الاقوامی اور ملکی سیاحت عروج پر ہے۔ بین الاقوامی مالیاتی ادارے پاکستانی معیشت سے متعلق حوصلہ افزا رپورٹس جاری کرتے رہے ہیں۔"وزیر اعظم کی ذاتی کوششوں کے نتیجے میں قطر سمیت مختلف خلیجی ممالک سے ہزاروں پاکستانیوں کی رہائی ہوئی ہے۔ عمران خان نے سفیروں کو بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی اچھی دیکھ بھال کرنے کی ہدایت کی ہے۔ پاکستان میں اقلیتیں پہلے سے کہیں زیادہ محفوظ ہیں۔ اقلیتی برادری اتنی ہی پاکستانی ہیں جتنا ملک کا کوئی دوسرا شہری ہے۔آخر میں ، کمیونٹی کے اراکین نے پاکستان میں تارکین وطن کو درپیش مختلف امور پر روشنی ڈالی۔ وزیر نے کمیونٹی کو بتایا کہ ان کے معاملات ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے۔

    اسلام میں بنیادی انسانی حقوق



    اسلام میں بنیادی انسانی حقوقانسانی حقو ق کے بارے میں اسلام کا تصور بنیادی طور پر بنی نوع انسان کے احترام اور باہمی مساوات پر مبنی ہے ۔اللہ ربّ العزت نے نوع انسانی کو دیگر تمام مخلوق پر فضیلت و تکریم عطا کی ہے۔قرآن کریم میں شرف انسانیت وضاحت کے ساتھ بیان کیاگیاہے کہ تخلیق آدم کے وقت ہی اللہ تعالیٰ نے فرشتوں کو حضرت آدم علیہ السلام کو سجدہ کرنے کا حکم دیا

    اقوام متحدہ کے چارٹر برائے انسانی حقوق کی رو سے دنیا بھر کے انسانوں کو ہر طرح کے حقوق جن میں جینے کا حق، مساوات کا حق، اظہار رائے کی آزادی، معاشی، سماجی اور ثقافتی حقوق جن میں روزگار، سماجی تحفظ، تعلیم، صحت، ترقی اور حق خودارادیت اور دیگر حقوق بلا امتیاز برابری کی سطح پر فراہم کرنا ضروری ہے۔ اقوام متحدہ کے رکن ممالک اور انسانی حقوق کے چارٹر پر دستخط کرنے والے ممالک پر یہ لازم ہے کہ وہ اپنے شہریوں کو یہ تمام حقوق نہ صرف فراہم کریں بلکہ انہیں مقدم جانیں۔ لیکن اس کے باوجود آج دنیا کے بیش تر ممالک میں کہیں رنگ و نسل کے نام پر ، کہیں ذات پات کے نام پر ، تو کہیں مذہب کے نام پر انسانی حقوق کی بد ترین خلاف ورزیوں ، اور انسانی حقوق کی پامالی کا سلسلہ جاری ہے۔ جبکہ اپنے قانون پر عمل درآمد کروانے میں اقوام متحدہ کا کردار انتہائی کمزور ہے۔ہم اقوام متحدہ کے زیر اہتمام گزشتہ بہتر برسوں سے انسانی حقوق کا عالمی دن منارہے ہیں لیکن اس کے باوجود نامعلوم کیا مجبوریاں ہیں کہ مقبوضہ کشمیر سے انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیوں، اور ترقی یافتہ ممالک سے آزادی کے نام پر خواتین کی عصمت کی پامالی کا سلسلہ نہ رک سکا۔ آج بھی ترقی یافتہ ، اور انسانی حقوق کے تحفظ کے سب سے بڑے علمبردار ملک امریکہ میں انسانی حقوق کے معاملے میں پستی کا یہ عالم ہے کہ کالوں کے بچوں کے علیحدہ سکول ، علیحدہ بسیں، ہسپتال، ہوٹل، کلب، اور آبادیاں تک علیحدہ ہیں ۔ امریکہ ہی کیا مغربی یورپ کے کسی بھی ملک میں کالی رنگت والوں کے ساتھ امتیازی سلوک رواء رکھا جاتا ہے۔ہمسایہ ملک بھارت جو کہ دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کے ساتھ سیکولر ہونے کا بھی دعویدار ہے، وہاں ذات پات کے نام پر انسانوں پر ظلم و جبر صدیوں سے جاری ہے۔ جو اعلیٰ ذات کے گھرانے میں پیدا ہو گیا وہ چھوٹی ذات والوں پر ہر طرح ظلم رواء رکھ سکتا ہے۔ دنیا بھر میں ہر سال10 دسمبر کو انسانی حقوق کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم غور کریں کہ کیااس سال بھی انسانی حقوق کے عالمی دن پر محض تقاریر ہوں گی ، پر جوش نعرے لگیں گے، اجتماعات منعقد ہوں گے، ریلیاں نکالی جائیں گی، دورجاہلیت کا مقابلہ موجودہ جدیدکے ساتھ کیا جائے گا، لیکن ہو گا وہی کچھ جو کچھ پہلے ہوتا رہا ہے…؟سال کے تین سو پینسٹھ دنوں میں سے محض ایک دن انسانی حقوق کے لئے مناکر باقی تین سو چونسٹھ دن انسانی حقوق کی پامالی…! انسانی حقو ق کے بارے میں اسلام کا تصور بنیادی طور پر بنی نوع انسان کے احترام اور باہمی مساوات پر مبنی ہے ۔ اللہ ربّ العزت نے نوع انسانی کو دیگر تمام مخلوق پر فضیلت و تکریم عطا کی ہے۔قرآن کریم میں شرف انسانیت وضاحت کے ساتھ بیان کیاگیاہے کہ تخلیق آدم کے وقت ہی اللہ تعالیٰ نے فرشتوں کو حضرت آدم علیہ السلام کو سجدہ کرنے کا حکم دیا اور اس طرح نسل آدم کو تمام مخلوق پر فضلیت عطاء کی ، اور بنی نوع انسان کو تمام اقوام و مذاہب میں سب سے زیادہ انسانی حقوق دیے ہیں ، کیونکہ اسلام دین فطرت اور فلاح و سلامتی کا مذہب ہے۔ اسلام نے تمام نوع انسانی میں رنگ و نسل، زبان اور قومیت کی بناہ پر سارے امتیازات کی جڑ کاٹ دی۔ اسلام کے نزدیک یہ حق انسان کو انسان ہونے کی حیثیت سے حاصل ہے کہ اس کے ساتھ اس کے رنگ یا اس کی پیدائش کی جگہ یا اس کو جنم دینے والی نسل و قوم کی بنا پر کوئی امتیاز نہ برتا جائے۔ اسے دوسروں کی بہ نسبت حقیر نہ ٹھہرایا جائے، اور اس کے حقوق دوسروں سے کمتر نہ رکھے جائیں۔ جبکہ سترہویں صدی سے پہلے اہل مغرب میں حقوق انسانی اور حقوق شہریت کا کوئی تصور موجود نہ تھا۔ سترہویں صدی کے بعد بھی ایک مدت تک فلسفیوں اور قانونی افکار پیش کرنے والے لوگوں نے تو ضرور اس خیال کو پیش کیا تھا۔ لیکن عملاً اس تصور کا ثبوت اٹھارہویں صدی کے آخر میں امریکہ اور فرانس کے دستوروں اور اعلانات ہی میں ملتا ہے۔ جبکہ بادشاہوں اور قانون ساز اداروں کے دیے ہوئے حقوق جس طرح دیے جاتے ہیں، اسی طرح جب وہ چاہیں واپس بھی لئے جا سکتے ہیں، لیکن اسلام میں یہ حقوق اللہ تعالیٰ کی طرف سے دیے گئے ہیں۔ دنیا کی کوئی مجلس قانون ساز ادارہ اور دنیا کی کوئی حکومت ان کے اندر رد و بدل کرنے کی مجاز نہیں ۔ ان کو واپس لینے یا منسوخ کر دینے کا حق کسی کو حاصل نہیں ہے۔ اسلام ہر انسان کو، خواہ وہ ہمارے اپنے ملک اور وطن کا ہو یا کسی دوسرے ملک اور وطن کا، ہماری قوم کا ہو یا کسی دوسری قوم کا، مسلمان ہو یا غیر مسلم، کسی جنگل کا باشندہ ہو یا کسی صحراکا ، محض انسان ہونے کی حیثیت سے اس کے کچھ حقوق مقرر کئے ہیں جن کو ایک مسلمان ادا کرنے کا لازماً پابند ہے۔ حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے خطبہ حجتہ الوداع میں بھی واضح الفاظ میں اعلان فرمایا ”اے لوگوخبر دار ہو جاوٴ کہ تمہارا رب ایک ہے اور بے شک تمہارا باپ آدم علیہ السلام ایک ہے۔کسی عرب کو غیر عرب اور کسی غیر عرب کو عرب پر کوئی فضیلت نہیں، اور نہ کسی سفید فام کو سیاہ فام پر اور سیاہ فام کو سفید فام پر فضلیت حاصل ہے سوائے تقویٰ کے۔ اور تمام انسان آدم علیہ السلام کی اولاد ہیں اور آدم علیہ السلام مٹی سے پیدا کیے گئے اسی طرح اسلام نے تمام قسم کے امتیازات اور ذات پات ، رنگ نسل ، جنس زبان ، حسب ونسب اور مال و دولت پر مبنیٰ تعصبات کو جڑ سے اکھاڑ دیا اور تاریخ میں پہلی مرتبہ تمام انسانوں کوایک دوسرے کے ہم پلہ قرار دیا خواہ وہ امیر ہوں یا غریب سفید ہوں یا سیاہ، مشرق میں ہوں یا مغرب میں، مرد ہوں یا عورت اور چاہے وہ کسی بھی لسانی یا جغرافیائی علاقے سے تعلق رکھتے ہوں۔ انسانی مساوات کی اس سے بڑی مثال کوئی اور نہیں ہو سکتی۔ غرضیکہ تعلیمات اسلام کی رو سے دنیا بھر کے انسانوں کو ہر طرح کے حقوق جن میں جینے کا حق، امتیازسے پاک مساوات یا برابری کا حق، اظہار رائے کی آزادی، معاشی، سماجی اور ثقافتی حقوق جن میں روزگار، سماجی تحفظ، تعلیم، صحت، ترقی اور حق خودارادیت اور دیگر حقوق شامل ہیں۔ دین حق اسلام انسان کو اس بات کا پابندبناتا ہے کہ اظہار خیال کے نام پر وہ بے حیائی نہ پھیلائی جائے، کسی کی دل آزاری نہ کی جائے، کسی کا مذاق نہ اڑایا جائے، کسی کی عزت و آبرو سے نہ کھیلا جائے اور ملک و ریاست کو خطرے میں نہ ڈالا جائے اور اس کے خلاف سازش نہ کی جائے۔فلاح انسانی پر مبنی ان شرائط کے ساتھ تمام انسانوں کو اظہار رائے کی مکمل آزادی ہے۔

    بھارتی پنجابی فلموں کے معروف ترین اداکار اور گلوکار چپکے سے پاکستان پہنچ گئے اور کسی کو خبر ہی نہ ہوئی



    لاہور (نیوز ڈیسک )بھارتی پنجابی فلموں کے معروف اداکار اور گلوکار ” گیپی گریوال “ پاکستان پہنچ گئے ہیں اور انہوں نے ننکانہ صاحب کا دورہ کیا ۔نجی ٹی وی اے آر وائے نیوز کے مطابق بھارتی پنجابی فلموں کے اداکار اور گلوکار گیپی گریوال واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان پہنچ گئے ہیں جس کے بعد انہوں نے ننکانہ صاحب گوردارے میں مذہبی رسومات ادا کیں ۔ گیپی گریوال اپنے دورہ پاکستان کے دوران مختلف مذہبی مقامات کا دورہ کریں گے جبکہ ان کا کرتار پور راہداری جانے
    کا بھی امکان ہے ۔گیپی گریوال پنجاب گانوں میں اپنی منفرد شہرت رکھتے ہیں جبکہ ان کو اداکاری کے میدان میں شہرت مزاحیہ فلم ” کیری آن جٹا “ سے ملی جس میں انہوں نے اپنے کردار کو امر کر دیا ۔ گیپی گریوال ” سپنا ہی ہو گیا ایں “ اور بالی ووڈ کے گانے ” انگریزی بیٹ تے “ کو بے پناہ شہرت ملی ، اس گانے میں ہنی سنگھ نے بھی ان کا ساتھ دیا ۔ کچھ عرصہ قبل ان کی معروف فلم ” منجے بسترے “ بھی ریلیز ہوئی جس میں وہ ایک شادی کی تقریب میں شرکت کیلئے جاتے ہیں ، گیپی گریوال کی اس فلم نے بھی مداحوں کی توجہ حاصل کرنے میں کامیابی حاصل کی ۔ یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان کی کوششوں کی بدولت کرتار پور راہداری کھولی گئی جس پر دن رات محنت کے بعد ایک شاہکار تعمیر کیا گیا ، کرتار پور راہداری سے روزانہ کی بنیاد پر بھاری تعداد میں سکھ یاتری کرتار پور گوردوارہ صاحب آتے ہیں ۔ سکھ برادری کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کا یہ اقدام کرنے پر شکریہ بھی ادا کیا گیا

    شاہد حیات فٹ بال لیگ پاکستان سول ایویشن اتھارٹی نے جیت لی



    کراچی۔ : ایڈیشنل آئی جی پولیس شاہد حیات میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے سندھ گورنمنٹ پریس کو1-2 سے شکست دے کر اپنے نام کرلیا۔کامیاب ٹیم کی جانب سے زید عمر اورجنید نے 1،1 گول کیا جبکہ ناکام ٹیم کا خسارہ سمیر نے کم کیا۔ کے ایم سی فٹ بال اسٹیڈیم پرمنعقدہ فائنل اور تقریب تقسیم انعامات کی مہمانِ خصوصی کراچی پولیس کے سابق سربراہ شاہد حیات کی صاحبزادی زارا حیات تھیں جبکہ آئی جی سندھ ڈاکٹرسیدکلیم امام نے بالخصوص شرکت کی۔

    علاوہ ازیں اس موقع پرایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن، ڈی آئی جی ایڈمن کراچی، ڈی آئی جی ویسٹ ودیگر بھی موجود تھے۔ سندھ پولیس اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے تحت کھیلے جانے جانے والے فٹ بال ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم کو ٹرافی کے ساتھ65 ہزار روپے جبکہ رنراپ ٹیم کو35 ہزار روپے بطورِ انعام دیا گیا۔ ٹورنامنٹ کا بہترین فٹ بالرسندھ پولیس کے آصف اور بہترین گول کیپر پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے سمیر احمدکو قرار دیتے ہوئے انہیں 10 ہزار روپے فی کس کے انفرادی انعامات بھی دیئے گئے۔ اس موقع پرفٹ بال لیگ کے آرگنائزنگ سیکریٹری ایس پی ہیڈکوارٹرز گارڈن نے استقبالیہ پیش کیا اور مہمانانِ گرامی کو تقریب میں خوش آمدید کہا۔ آئی جی سندھ ڈاکٹرسید کلیم امام نے ٹورنامنٹ کے شاندار انعقاد پر سندھ پولیس ڈیپارٹمنٹ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم شاہد حیات ایک نڈر، ایماندار اور بہترین پولیس آفیسر تھے اور فرائض منصبی نہایت لگن اورایمانداری کے ساتھ انجام دیتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس اسٹریٹ کرائمزسمیت دیگرجرائم پرقابو پانے کے لیے انتھک محنت کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امن وامان کے حالات پر مؤثر کنٹرول اور قانون کی حکمرانی کیلئے تمام تر اقدامات کو یقینی بنایا جارہا ہے اوراس سلسلے میں جرائم کا جڑ سے خاتمہ اور ان کے گروہوں کا قلع قمع پولیس کی تمام تر ترجیحات میں سر فہرست ہیں۔

    جنرل قاآنی نے امریکیوں کو قتل کیا تو انکا حال بھی جنرل قاسم جیسا ہو گا: امریکا




    واشنگٹن (آن لائن) امریکا کے نمائندہ خصوصی برائے ایران نے دھمکی دی ہے کہ اگر القدس فورس کے نئے کمانڈر اسماعیل قاآنی نے امریکیوں کو قتل کیا تو ان کا حال بھی جنرل قاسم سلیمانی جیسا ہو گا۔امریکا نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے احکامات پر عمل کرتے ہوئے جنرل قاسم سلیمانی کو 3 جنوری 2020 کو عراق میں ڈرون حملے میں ہلاک کیا تھا۔ایران نے جنرل قاسم سلیمانی کا بدلہ لیتے ہوئے 8 جنوری کو عراق میں دو امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا جس میں 11 کے قریب
    امریکی فوجی زخمی ہوئے اور فوجی کیمپوں کو شدید نقصان پہنچا۔
    جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت کے بعد ایران نے جنرل اسماعیل قاآنی کو القدس فورس کا نیا کمانڈر جنرل مقرر کیا جنھوں نے اپنے پیش رو قاسم سلیمانی کی پالیسیوں کو جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔اس حوالے سے امریکی نمائندہ خصوصی برائے ایران برین ہک نے ایک عرب اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ اگر جنرل قاآنی نے امریکیوں کو قتل کرنے کی پالیسی جاری رکھی تو ان کا حال بھی جنرل قاسم سلیمانی جیسا ہو گا۔برین ہک نے مزید کہا کہ صدر ٹرمپ نے بہت پہلے واضح کر دیا تھا کہ اگر کسی نے امریکیوں یا امریکا کے مفادات کو نقصان پہنچایا تو اس سے سختی سے نمٹا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ امریکی صدر کی جانب سے یہ دھمکی نہیں ہے بلکہ ایسا امریکیوں کے تحفظ کے لیے کیا جائے گا۔امریکی نمائندہ خصوصی برائے ایران نے مزید کہا میرا خیال ہے کہ ایرانی حکومت سمجھ گئی ہو گی کہ اب امریکا پر حملہ نہیں کرنا اور ایسی حرکتوں سے باز رہنا ہے۔





    کراچی(نیوز ڈیسک ) وزیراعظم عمران خان نے عالمی اقتصادی فورم کے سالانہ اجلاس کی سائڈ لائن پر دنیا کی بڑی ڈیجیٹل اور ٹیکنالوجی کمپنیز، فیس بک اور یوٹیوب، کے اعلیٰ عہدیداران سے ملاقات کی۔ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق عمران خان نے فیس بک کی چیف آپریٹنگ آفیسر شیرل سینڈ برگ اور یوٹیوب کی چیف ایگزیکٹو آفیسر سوسین ووجیسکی سے ملاقات کی۔عالمی اقتصادی فورم کی سائڈ لائن پر ہونے والی اس ملاقات میں وزیراعظم نے ٹیکنالوجی کمپنیوں کو
    پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کی دعوت دی۔انہوں نے فیس بک سے کہا کہ وہ پاکستانی انکیوبیٹرز کی مدد کے لیے سرمایہ کاری پر غور کرے اور ڈیجیٹل خواندگی کے اقدامات میں مدد کرے۔اس حوالے سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ زیادہ ذمہ دار ڈیجیٹل صحافت کے لیے سوشل میڈیا پیلٹ فارمز کو تھرڈ-پارٹی فیکٹ چیکنگ سروسز (تیسرے فریق کی جانب سے حقائق کی جانچ پڑتال کی خدمات) قائم کرنی چاہئیں۔اس دوران شیرل سینڈ برگ نے وزیراعظم عمران خان کو فیس بک ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کرنے کی دعوت دی۔مذکورہ ملاقات میں وزیراعظم کے معاون خصوصی سید ذوالفقار عباس بخاری، سفیر علی جہانگیر صدیقی، اسٹیٹ بینک کے گورنر رضا باقر اور ڈیجیٹل پاکستان کی سربراہ تانیہ ایدروس بھی شریک تھیں۔علاوہ ازیں عمران خان نے یوٹیوب کی سی ای او سوسین ووجیسکی سے بھی ملاقات کی، جس میں پاکستان کی بہتر تصویر کی عکاسی کے لیے ڈیجیٹل پلیٹ فامز کے استعمال پر تبادلہ خیال ہوا۔پاکستانی وفد نے ڈیجیٹل پلیٹ فامز کے ذریعے سیاحت، تعلیم کے فروغ اور سرمایہ کاری کو متوجہ کرنے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا۔واضح رہے کہ یہ تبادلہ خیال اس ملاقات کے بعد ہوا، جس میں کچھ روز قبل اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان نے یوٹیوب اور ڈیجیٹل پبلشرز پر اثرو رسوخ رکھنے والوں سے ملاقات کی تھی۔اس ملاقات میں ڈیجیٹل میڈیا کے شعبے میں نوجوانوں کے لیے مواقع، چیلینجز اور ان کے حل پر گفتگو کی گئی تھی۔دریں اثنا وزیراعظم کے فوکل پرسن برائے ڈیجیٹل میڈیا ارسلان خالد کے مطابق یوٹیوب اور فیس بک عہدیداروں سے ملاقاتیں ٹیکنالوجی کمپنیوں کے ڈیجیٹل زیر اثر پاکستان کو وسعت دینے کے حکومتی ایجنڈے کے مطابق تھیں۔انہوں نے ڈان کو بتایا کہ وزیراعظم ڈیجیٹل میڈیا انڈسٹری میں انقلاب لانے اور معیشت کو اس کے گرد قائم کرنے کے لیے پرعزم ہیں تاکہ اس سے نوجوانوں کے لیے مزید نوکریاں پیدا کی جاسکیں۔
    Scroll to Top