• تازہ ترین

    Thursday, December 3, 2020

    عوام تیار ہوجائیں ! اب جانور ذبح کرنے کی ضرورت نہیں ! لیبارٹریوں میں تیار شدہ گوشت مارکیٹ میں آنے کو تیار

     


    اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )معروف امریکی کمپنی ایٹ جسٹ نے لیبارٹریوں میں خاص طور پر تیار شدہ گوشت مارکیٹ میں بھیجنے کا اعلان کر دیا ہے۔کمپنی کے مطابق یہ گوشت ریستورانوں میں جلد دستیاب ہوگا۔دوسری جانب سنگاپور کے ریستورانوں میں امریکی کمپنی کے تیار شدہ گوشت کو فروخت کرنے کی اجازت مل گئی ہے۔

    ایٹ جسٹ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ خبر دنیا بھر کی فوڈ انڈسٹری کے لیے ایک بڑی پیش رفت ہے‘ کیونکہ کمپنی گوشت کی تیاری کے لیے ماحول کے لیے کم خطرناک طریقوں کی تلاش میں ہے۔

    کمپنی کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر جوش ٹیٹرک کا کہنا ہے کہ ان کے خیلا میں سنگاپور کی مارکیٹ کے لیے گوشت فروخت کرنے کی منظوری فوڈ انڈسٹری کے لیے ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ایٹ کمپنی کا یہ اقدام مستقبل میں ایسی دنیا کی جانب ہمارے رستے کھولے گا جہاں جانوروں کو مارے بغیر گوشت حاصل کیا جا سکے گا۔


    شادی سے ایک دن پہلے دولہا غائب، بڑے بھائی کو دولہا بنا کر شادی کر دی گئی اور پھر اصلی دلہا ۔۔۔! سنسنی خیز خبر آگئی

     



    لکھنؤ (مانیٹرنگ ڈیسک )شادی سے ایک دن پہلے دولہا غائب، بڑے بھائی کو دولہا بنا کر شادی کر دی گئی اور پھر اصلی دلہا ۔۔۔! سنسنی خیز خبر آگئی ۔۔ بھارتی ریاست اتر پردیش میں شادی سے ایک دن پہلے دولہا گھر سے غائب ہوگیا 

    جس کے بعد اس کے بڑے بھائی کی دلہن کے ساتھ شادی کرادی گئی لیکن ابھی شادی کی رسمیں پوری بھی نہیں ہوئی تھیں کہ اصلی دولہا کی لاش گاؤں کے قریب ہی پیڑ پر لٹکتی ہوئی مل گئی۔

     بھارتی میڈیا کے مطابق ضلع کشی نگر میں 28 سالہ پریم کی شادی طے پائی تھی۔ شادی سے ایک دن پہلے وہ شیو کرانے کیلئے گیا اور واپس نہیں آیا۔ گھر والوں نے اسے ہر جگہ تلاش کیا لیکن اس کا کچھ اتا پتہ نہیں ملا ۔ شادی کی گھڑی آئی تو دونوں گھرانوں نے دولہا کے بڑے بھائی کرشنا کے ساتھ دلہن کے سات پھیرے کرادیے۔ 

    ابھی شادی کی باقی رسمیں پوری بھی نہ ہوپائی تھیں کہ گاؤں کے باہر 28 سالہ پریم کی لاش ایک پیڑ سے لٹکتی ہوئی پائی گئی۔ اس کے بعد شادی والے گھر میں صف ماتم بچھ گئی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔


    اپوزیشن کورونا پھیلاؤ مہم چلارہی ہے اورعوام کی زندگیوں سےکھیل رہی ہے، مراد سعید

     


    اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر مرادسعید نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن کو کورونا سےکوئی مطلب نہیں بس انہیں این آرا و چاہیے اگر اپوزیشن استعفے دے تو بالکل قبول کریں گے۔



    مراد سعید نے کہا کہ اپوزیشن کو اپنی ذات کےعلاوہ کچھ اور نظر نہیں آتا ہے اپوزیشن کی چوریاں پکڑی جاچکی ہیں کیسز چل رہے ہیں ان کی صرف ایک ہی خواہش ہے این آر او چاہیے۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کورونا پھیلاؤ مہم چلارہی ہے عوام کی زندگیوں سےکھیل رہی ہے،



    بلاول ہاؤس تقریب میں کورونا ٹیسٹ کراکر مدعو کر رہےہیں یہ لوگ اپنی جان کواہم اورعوام کی جان کواہم نہیں سمجھتے۔مراد سعید کا کہنا تھا کہ یہ لوگ عوام کو بےوقوف بنانےکی کوشش کررہےہیں عوام پی ڈی ایم کےساتھ نہیں موجودہ حکومت کیساتھ ہے۔

    Scroll to Top