• تازہ ترین

    Wednesday, November 29, 2023

    پاکستان تحریک انصاف کے ایک اور بانی راہنما میدان میں آگئے

     

    بانی صدر پی ٹی آئی پنجاب اور عمران خان کے سگے چچا کے بیٹے سعید اللہ خان نیازی کا بانی راہنما اکبر ایس بابر کی حمایت کا اعلان

    سعید اللہ خان میانوالی کی ممتاز شخصیت، عمران خان کے بہنوئی حفیظ اللہ نیازی کے بڑے بھائی اور نیازی قبیلے کے سربراہ بھی ہیں

    سعیداللہ نیازی نے عمران خان کے مقابلے میں اکبر ایس بابر کی حمایت کا اعلان کردیا

    پی ٹی آئی کو آج جن مشکلات کا سامنا ہے، اس کی ذمہ داری پارٹی کی ناقص قیادت پر ہے ، سعید اللہ نیازی کا کارکنوں کے نام وڈیو پیغام

    پی ٹی آئی کا وجود خطرے میں ہے، سعید اللہ نیازی

    پارٹی بنانے میں خون پسینہ دینے والے ورکرز کے لئے یہ صورتحال باعث تشویش ہے ، سعیداللہ نیازی

    عمران خان کے سامنے ہمیشہ سچ بولا جو کڑوا ہوتا ہے ، سعید اللہ نیازی

    آج نہیں تو کل یہ سچ دنیا کے سامنے آہی جائے گا ، سعید اللہ نیازی

    پی ٹی آئی کو مزید تباہی سے بچانا چاہتے ہیں ، سعید اللہ نیازی

    پی ٹی آئی کسی شخصیات کی ملکیت نہیں ،سعید اللہ نیازی
     
    پی ٹی آئی کسی ایک شخص کو اقتدار میں لانے کے لئے نہیں بنائی تھی، سعید اللہ نیازی

    پی ٹی آئی بنانے کا مقصد معاشرے میں بہتری لانا تھا، انتشار پھیلانا نہیں تھا، سعید اللہ نیازی

    پارٹی ورکرز کو اپنے مفاد کے لئے استعمال کیاگیا ، سعید اللہ نیازی

    نوجوانوں کو گمراہ کیاگیا جس میں خاندان کے بچے بھی شامل ہیں ، سعید اللہ نیازی

    پی ٹی آئی کو بچانے کے لئے گزشتہ کل بھی اکبر بابر کے ساتھ کھڑا تھا، آج بھی ساتھ کھڑا ہوں ، سعید اللہ نیازی

    اکبر ایس بابر ایک سچا اور مخلص شخص ہے، سعید اللہ نیازی

    ہم سب کو مل کر پارٹی کو بچانا ہے، اصلاح کی طرف لیجانا ہے ، سعید اللہ نیازی

    اللہ تعالی ہمیں اس مشن میں کامیاب کرے ، سعید اللہ نیازی



    Monday, November 27, 2023

     اسلام آباد(خبریں ٹی وی) سہالہ کاک پل نیازیاں میں میت تدفین پر جھگڑا،پتھراؤ سے 4 افراد شدید زخمی، اسلام آباد نے شیلنگ و ہوائی فائرنگ کرکے مظاہرین کو منتشر کیا۔

     

    موصولہ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے نواحی علاقے کاک پل نیازیاں میں قبرستان میں میت تدفین پر دو موضعات کے لوگوں کا آپس میں لڑائی جھگڑا اس وقت پیش آیا جب گاؤں نیازیاں کے مقامی و جدی مالکان اراضی(قبرستان) موقع پر موجود تھے اور وفاقی پولیس افسران و انتظامیہ سے مذاکرات چل رہے تھے کہ دوسرے موضع کے لوگ میت تدفین کرنے قبرستان میں آگئے جس پر ایک دوسرے کو دیکھ کر دونوں موضعات کے لوگ غصے سے آگ بگولا ہوگئے اور دیکھتے ہی دیکھتے قبرستان میدان جنگ میں بدل گیا۔مشتعل افراد نے ایک دوسرے پر ڈنڈوں برسائے اور پتھراؤ کرکے ایک دوسرے کو زخمی کر دیا۔ واقعہ میں زخمی ہونے والوں میں حاجی چوہدری سلیمان، راجہ تصور کیانی، راجہ ضیاء کیانی اور چوہدری الیاس شامل ہیں۔ وفاقی پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے ہوائی فائرنگ و آنسو گیس کی شیلنگ کی،جس سے مظاہرین مختلف سمتوں میں منتشر ہو گئے،متاثرین نیازیاں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ قبرستان کی جگہ ہمارے آباؤ اجداد کی ہے لہذا انتظامیہ کو چاہیے کہ میرٹ پر کارروائی کرکے ہمیں انصاف مہیا کرے۔ 



    Sunday, November 26, 2023

    سول لائنز پولیس کی اہم کاروائی


     

    راولپنڈی


    سول لائنز پولیس کی اہم کاروائی،

    جیولر شاپ پر ڈکیتی کی واردات کرنے والے 02 خطرناک ڈاکو گرفتار،

    ڈاکؤوں نے واردات کے دوران چوکیدار کو فائرنگ کرکے زخمی کیا،

    ساڑھے گیارہ تولے طلائی زیورات، 11 لاکھ کیش اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد،

    گرفتار ملزمان میں قاسم اور حیدر شامل ہیں،

    ملزمان جڑواں شہرہوں میں رابری، نقب زنی جیسے سنگین مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہیں،

    ایس پی پوٹھوہار کی ایس ایچ او سول لائنز اور ٹیم کو شاباش،

    ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی ،ایس پی پوٹھوہار

     شہریوں کی جان و مال پر حملہ کرنے والے ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے،ایس پی پوٹھوہار

    ترجمان راولپنڈی پولیس 


     




    Tuesday, November 14, 2023

    برآمدات کو بہتر کرنے کیلئے بزنس کمیونٹی کو غیر ملکی وفود میں نمائندگی دیں گے۔ محمد صالح احمد فاروقی

     

     پریس ریلیز


     برآمدات کو بہتر کرنے کیلئے بزنس کمیونٹی کو غیر ملکی وفود میں نمائندگی دیں گے۔ محمد صالح احمد فاروقی
    بزنس کمیونٹی کی حقیقی نمائندگی کیلئے فیڈریشن کے صاف و شفاف الیکشن کا انعقاد ضروری ہے۔ زبیر طفیل
     کاروبارکی لاگت کم کر کے تجارت و برآمدات کو بہتر فروغ دیا جا سکتا ہے۔ احسن بختاوری
     یونائیٹڈ بزنس گروپ کے ایک وفد نے گروپ کے صدر زبیر طفیل اور سیکرٹری جنرل ظفر بختاوری کی قیادت میں وفاقی سیکرٹری تجارت محمد صالح احمد فاروقی سے ملاقات کی اور ملکی تجارت اور برآمدات کو بہتر بنانے کے امور پر ان کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔ اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر احسن ظفر بختاوری، ایف پی سی سی آئی کے نائب صدر جمال الدین ، اسفند یار مندوخیل، قربان علی، ایف پی سی سی آئی کے لئے یونائیٹڈ بزنس گروپ کے صدارتی امیدوار عاطف اکرام شیخ اور دیگر وفد میں شامل تھے۔
    وفد سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی سیکرٹری تجارت محمد صالح احمد فاروقی نے کہا کہ تاجر برادری معیشت کی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے اور حکومت ان کے اہم مسائل کے حل کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تجارت اور برآمدات کو بہتر کرنے اور نئی منڈیاں تلاش کرنے کے لیے بزنس کمیونٹی کو غیر ملکی وفود میں نمائندگی دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ کاروباری برادری کی مشاورت سے ٹریڈ اور ایکسپورٹ  پالیسیوں کو حتمی شکل دی جائے گی تاکہ انہیں نتیجہ خیز بنایا جا سکے۔ انہوں نے ایف پی سی سی آئی کے شفاف اور منصفانہ انتخابات کی ضرورت پر زور دیا تاکہ ملک کی اس اعلیٰ تجارتی تنظیم میں تاجر برادری کی حقیقی نمائندگی کو یقینی بنایا جا سکے۔ انہوں نے اسمگلنگ کی روک تھام، ملکی برآمدات کو بہتر اور علاقائی تجارت کو فروغ دینے کیلئے وفد کی تجاویز کو سراہتے ہوئے یقین دلایا کہ ان تجاویز کو عملی جامہ پہنانے کے لیے مناسب غور کیا جائے گا۔
    اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے یونائیٹڈ بزنس گروپ کے صدر زبیر طفیل نے کہا کہ سمگلنگ کی روک تھام کے لیے حکومت کے اقدامات حوصلہ افزائ ہیں اور اس بات پر زور دیا کہ ان اقدامات کو مستقل بنیادوں پر جاری رکھا جائے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ وزارت تجارت صرف حقیقی تجارتی تنظیموں کو لائسنس جاری کرنے کے لیے ایک جامع طریقہ کار وضع کرے جس سے کاروباری برادری کے مفادات کو بہتر تحفظ ملے گا۔ انہوں نے ایران اور افغانستان کے ساتھ تجارت کو بہتر کرنے اور علاقائی تجارت کو فروغ دینے کیلئے مفید تجاویز پیش کیں جس سے پاکستان کی معیشت کیلئے فائدہ مند نتائج پیدا ہوں گے ۔
    یو بی جی پاکستان کے سیکرٹری جنرل ظفر بختاوری نے کہا کہ حکومت کے اسمگلنگ، بجلی چوری اور غیر قانونی کرنسی ٹریڈنگ کے خلاف کریک ڈاؤن سے معیشت کے لیے مثبت نتائج برآمد ہو رہے ہیں اور اس بات پر زور دیا کہ حکومت اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت کے ساتھ ان مسائل کی مستقل طور پر کی روک تھام کیلئے ایک جامع طریقہ کار اور پالیسی وضع کرے تا کہ ملک کو ان سے پاک کیاجا سکے۔
    اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر احسن بختاوری نے کہا کہ حکومت تجارتی لبرلائزیشن پر توجہ دے، برآمداتی شعبے کی مسابقت کو بہتر بنانے کی کوشش کرے اور کاروبار کرنے کی لاگت کو کم کرنے کیلئے اقدامات لے جس سے تجارت و برآمدات کو بہتر فروغ ملے گا اور معیشت تیزی سے بحالی کی طرف گامزن ہو گی۔
    اسفند یار مندوخیل نے کہا کہ ایف پی سی سی آئی کے انتخابات میں جعلی ووٹ ڈالنے کے لئے بعض تجارتی تنظیمیں جعلی لائسنس حاصل کرنے میں کامیاب ہو جاتی ہیں لہذا انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ حکومت تمام جعلی تجارتی تنظیموں کے لائسنس منسوخ کرنے کے لیے اقدامات کرے۔
    فیڈریشن کیلئے یو بی جی کے صدارتی امید وار عاطف اکرام شیخ نے تجویز دی کہ پام آئیل کی امپورٹ کے طریقہ کار کو مل مالکان کی مشاوت سے مزید بہتر بنایا جائے۔

    Sunday, November 12, 2023

    ڈویژن گجرات ضلع منڈی بہاﺅالدین میں صحافتی خدمات

     


     ڈویژن گجرات ضلع منڈی بہاﺅالدین میں صحافتی خدمات کے اعزاز میں ضلع انتظامیہ سابق ڈی پی او منڈی بہاﺅالدین ایس ایس پی ساجد حسین کھوکھر‘ علی رضا سابق ڈی پی او ‘عمر فاروق سابق ڈی پی او ‘انور سعید کنگرا سابق ڈی پی اوسابق ڈی سی مہتاب وسیم اظہر سابق ڈی سی اور موجودہ ڈی پی او منڈی بہاﺅالدین رضا صفدر کاظمی نے اپنے اپنے ٹنیور میں ضلع کے بہترین صحافتی فرائض منڈی بہاﺅالدین کے مایہ ناز صحافی ظہیرسیال ایڈیشنل جنرل سیکرٹری پریس کلب رجسٹرڈ منڈی بہاﺅالدین کو اعلیٰ صحافتی خدمات کے اعتراف پر ضلعی ڈویژنل پولیس اور دیگر انتظامیہ افسران نے تعریفی اسناد سے نوازا جو صحافتی حلقوں کےلئے باعث مسرت ہے منڈی بہاﺅالدین نے صحافیوں کو ظہیر سیال کی گوجرانوالہ ڈویژن نے مختلف اضلاع گجرات حافظ آباد وزیرآباد جہلم بہاولپور بہاولنگر اور ریاست آزاد کشمیر صحافتی فرائض سرانجام دے چکے ہیں اور یہ پاکستان کے قومی ٹی وی چینل سے منسلک رہ چکے ہیں آج کل بطورسینئر رپورٹرگجرات فرائض انجام دے رہے ہیں

    سی ڈی اے اور ایم سی آئی تاجر برادری کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں

     


     سی ڈی اے اور ایم سی آئی تاجر برادری کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں۔ احسن بختاوری
    تاجر برادری کی سہولت کیلئے جلد ون ونڈو سہولت فراہم کر دی جائے گی۔ رانا محمد وقاص انور
    مسائل پر بات چیت کیلئے ایم سی آئی کے وفد کا اسلام آباد چیمبر آف کامرس کا دورہ
    اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر احسن ظفر بختاوری نے کہا کہ تاجر برادری سی ڈی اے اور ایم سی آئی کے ٹیکس ریونیو میں سب سے زیادہ کردار ادا کر رہی ہے لہذا انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ دونوں ادارے کاروباری طبقے کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کر کے کاروباری سرگرمیوں کے فروغ میں ان کی بھرپور معاونت کریں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اس وقت ایک مشکل معاشی صورتحال سے گزر رہا ہے اور تمام متعلقہ سرکاری محکمے کاروباری سرگرمیوں کے بہتر فروغ میں بزنس کمیونٹی کے ساتھ مکمل تعاون کریں جس سے معاشی مشکلات کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔ان خیالات کا اطہار انہوں نے ایم سی آئی کے چیف آفیسر رانا محمد وقاص انور سے بات چیت کرتے ہوئے کیا جنہوں نے ڈائریکٹر میونسپل ایڈمنسٹریشن یاسر فرہاد اورڈائریکٹر ریونیو رانا وقاص کے ہمراہ آئی سی سی آئی کا دورہ کیا اور تاجر برادری کو درپیش مسائل پر تبادلہ خیال کیا ۔
    احسن بختاوری نے کہا کہ کسی بھی میونسپلٹی کا بنیادی مقصد عوام کو پینے کا صاف پانی سمیت دیگر سہولیات فراہم کرنا ہے اس لئے اسلام آباد کی تمام مارکیٹوں میں فلٹریشن پلانٹس کی تنصیب سمیت دیگر ترقیاتی کام کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ سی ڈی اے، ایم سی آئی اور آئی سی ٹی انتظامیہ ون ونڈو کی سہولت فراہم کریں تاکہ ان اداروں سے متعلقہ تاجر برادری کے تمام مسائل ایک ہی جگہ سے حل ہوں۔ انہوں نے کہا کہ کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے سی ڈی اے چیمبر کو ایک گرائونڈ الاٹ کرے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ سی ڈی اے نوجوان انٹرپرنیورز کے لیے آئی ایٹ مرکز اور جی الیون مرکز سمیت دیگر تجارتی مراکزمیںفلاور مارکیٹ  قائم کرے۔ انہوں نے تجویز پیش کی کہ سی ڈی اے اور ایم سی آئی ٹریڈرز ویلفیئر ایسوسی ایشنز کے لیے کچھ فنڈز مختص کریں تاکہ مارکیٹوں میں زیر التوائ ترقیاتی کاموں کو مکمل کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ سیوریج کی پرانی لائنیں اکثر بند ہو جاتی ہیں لہذا ان کو نئی لائنوں سے تبدیل کیا جائے۔
    اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے میٹروپولیٹن کارپوریشن اسلام آباد کے چیف آفیسر رانا محمد وقاص انور نے کہا کہ فیس کی ادائیگی کے لیے ون ونڈو جلد فعال ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ سی ڈی اے اور ایم سی آئی مارکیٹوں کی ترقی پر بہتر توجہ دیں گے تا کہ تاجر برادری کو سہولت ہو۔  انہوں نے کہا کہ تاجر برادری کی مشاورت سے ٹیکسوں میں اضافہ کیا جائے گا۔ انہوں نے یقین دلایا کہ مارکیٹوں کی صفائی اور پھول مارکیٹ کے لیے جگہوں کی نیلامی کے مسائل کو حل کیا جائے گا۔ انہوں نے تجویز دی کہ چیمبر کی ایک ٹیم ایم سی آئی کا دورہ کرے تاکہ مرحلہ وار مسائل کو حل کرنے کے منصوبے کو حتمی شکل دی جا سکے۔
    یاسر فرہاد، ڈائریکٹر ڈی ایم اے نے کہا کہ مارکیٹوں اور شہر میں سمارٹ پارکنگ کی سہولت فراہم کرنے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ لائسنس اور دیگر فیسوں کی ادائیگی اب آن لائن کی جا سکے گی۔ انہوں نے کہا کہ آئی سی سی آئی اور مارکیٹ ایسوسی ایشنز مارکیٹوں میں تجاوزات کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے سی ڈی اے اور ایم سی آئی کے ساتھ ہرممکن تعاون کریں۔ ڈائریکٹر ریونیو ایم سی آئی رانا وقاص نے تاجر برادری کے ٹیکس ادائیگی کے مسائل کو حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
    چیمبر کے گروپ لیڈر خالد اقبال ملک نے کہا کہ سی ڈی اے اور آئی سی ٹی انتظامیہ کے سربراہان کو بار بار تبدیل کر دیا جاتا ہے جس سے شہر میں ترقیاتی کاموں کی رفتار سست ہو جاتی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت کم از کم 3 سال کے لیے ان کی تقرری کرے تاکہ ترقیاتی کاموں کے تسلسل کو یقینی بنایا جا سکے۔
    چیمبر کے سابق صدر اور یو بی جی پاکستان کے سیکرٹری جنرل ظفر بختاوری نے کہا کہ فلٹریشن پلانٹس اور پبلک واش رومز مارکیٹوں کی بنیادی ضروریات ہیں لہذا انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ سی ڈی اے تاجروں کی سہولت کے لیے ان سہولیات کو مارکیٹوں میں فراہم کرے۔ انہوں نے مارکیٹوں میں پارکنگ، سڑکوں کی کارپٹنگ اور فٹ پاتھ کی مرمت پر زور دیا۔
    چیمبر کے سابق صدر محمد اعجاز عباسی نے مطالبہ کیا کہ سی ڈی اے اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے پلاٹوں کی نیلامی کے لیے شرائط و ضوابط پر نظر ثانی کرنی چاہیے۔
    مارکیٹوں کے نمائندوں نے بھی اس موقع پر مختلف مسائل کی نشاندہی کی اور سی ڈی اے اور ایم سی آئی سے ان کے جلد حل کی ضرورت پر زور دیا

    Thursday, November 2, 2023

    لاہور سابق انسپیکٹر عابد باکسر پر بھتہ اغوا اور جعلی پولیس مقابلہ میں گرفتار کیا گیا تھا



     لاہور سابق پولیس انسپیکٹر عابد باکسر کی گرفتاری کی فوٹیج  کے مناظر
    لاہور سابق پولیس انسپیکٹر عابد باکسر کو سادہ کپڑوں میں پولیس اہلکار تشدد کرتے نظر آ رہے ہیں فوٹیج
    لاہور عابد باکسر نے ڈی ایس پی محمد علی بٹ کو بھی غلیظ گالیاں دیں ، پولیس
    لاہور سابق انسپکٹر عابد باکسر کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل کر دیا گیا پولیس عابد باکسر کو انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا تھا پولیس ریمانڈ کی استدعا کی تھی عدالت استدعا مسترد کرتے ہوئے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا

     


     

    Scroll to Top