آمنہ کے لعل کا منشور امن وامان ہی ہمارا دستور ھے۔فتنہ پرستی کا بستر گول کرنے کےلیے امن رول ادا کرتے رہیں گے ۔المیہ ھے ۔انسانوں کو مارنے کےلیے ایٹم بم بناتے ھیں امن نہیں پھیلاتے تمام مکاتب فکر انتشار نہیں ۔امن و پیار کا راستہ اپنائیں ۔۔اظہاربخاری۔چیئرمین امن کمیٹی معروف مذہبی سکالر علامہ پیر اظہار بخاری نے کہا ہے کہ فتنہ پرستی کا بستر گول کرنے کے لیے امن رول ادا کرتے رہیں گے ۔امن کا خزانہ فتنہ پرستوں سے بچانے کے لیے تمام محب وطن متحد ہوجائیں۔فتنہ پرست فتنہ پرستی سے باز نہیں آتے تو ہم امن پرستی کی آشاکیوں چھوڑ دیں۔امن بازاروں میں نہیں بکتا مسکراہٹ میں مفت مل جاتا ہے ۔ دشمن قوتیں پاکستان کو بد نام کرنے کا کوئی موقع ضائع نہیں کرتے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے قیام امن میں بہترین کارکردگی پر گولڈ میڈل وصول کرتے ھوئے شیخ ناصر علی ۔حافظ اقبال رضوی۔ چوھدری عبد المجید سے گفتگو سے کرتے ھوئے کیا ۔اظہاربخاری نے کہا تمام مکاتب فکر کی طرف سے میری حوصلہ افزائی گولڈ میڈل میرے لیے بہت بڑا اعزاز ہے۔ خلوص سے نیت سے جو کام کیا جائے اس میں برکت ہوتی ہے ۔تمام قابل احترام مسالک امن وامان کی اذان دیں تاکہ دہشت گرد شیطان بھاگ جائیں۔ پاکستان وہ مضبوط قلعہ ہے جہاں محب وطن نے اپنے آشیانے بنا رکھے ھیں ۔امن وامان سے خدا مصطفی خوش ھوتا ھے ۔امن پھیلانا دینی فریضہ ھے ۔پاکستان میں اس کی حوصلہ افزائی ھونی چاھیے۔المیہ ھے انسانوں کو مارنے کےلیے ایٹم بم بناتے ھیں ۔امن نہیں پھیلاتے 2024 سبز پرچم کے چاند کو چودھویں کا چاند بنانے کا عہد کیا جائے۔قوم اس سال ایسی تدبیر کریں مل کر شہرمحبت تعمیر کرے ۔ نیو ایئر خوشی میں نوجوان ہوٹل نہیں عبادت کے لیے مساجد بک کریں.نیوائر کی آڑ میں ناچ گاناناکام عاشقوں کی ڈرامہ بازی ھے
بلوچستان کے ضلع آواران کے علاقے مشکئی میں سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر...
#بلوچستان میں #سکیورٹی فورسز کا #آپریشن، پانچ #دہشت گرد #ہلاک
بلوچستان کے ضلع آواران کے علاقے مشکئی میں سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر کیے گئے ایک آپریشن میں پانچ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق بلوچستان کے ضلع آواران کے علاقے مشکئی میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا۔
ترجمان پاک فوج نے کہا کہ آپریشن کے دوران فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا جس میں سکیورٹی فورسز نے پانچ دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
آئی ایس پی آر نے کہا کہ آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو تبادہ کردیا گیا، آپریشن کے دوران ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور بارودی مواد بھی برآمد کیا گیا ہے۔
ترجمان پاک فوج نے کہا کہ علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سامنے آنے والے اعداد و شمار کے مطابق رواں برس سکیورٹی فورسز نے 2023 میں خفیہ اطلاعات پر 18 ہزار 736 آپریشنز کے دوران 566 دہشت گردوں کو ہلاک جب کہ 5161 کو گرفتار کیا۔
بلوچستان میں 15 ہزار 63 آپریشنز میں 109 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا گیا، اسی طرح خیبر پختونخوا میں 1942 آئی بی اوز میں 447 دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا۔
پنجاب میں 190، گلگت بلتستان میں 14، سندھ میں 1987 آئی بی اوز میں 10 دہشت گردوں کا خاتمہ کیا گیا
نیلام ہو گی عزت کراچی کی غریب بیٹی...
مر گئ غیرت کراچی کے رکھوالوں کی
پچھلے دنوں کے الیکٹرک کی ستائ ہوئ کراچی کی بیٹی اپنے جزبات کو قابو میں نا رکھ سکی اور کے الیکٹرک انتظامیہ تک پہنچ نا ہونے کے سبب اپنا سارا غصہ کے الیکٹرک کے اہلکاروں پر تھپڑ اور گالیاں دے کر نکال لیا جس کی ویڈیو اتنی وائرل ہوگئی کہ کے الیکٹرک انتظامیہ نے اسے سبق سیکھانے کے لیے کراچی کی غریب بیٹی پر ایف آئی آر کے زریعے اپنی طاقت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسے پیروں میں گر کر معافی مانگنے پر مجبور کر دیا اور اس کی ویڈیو وائرل کر دی میں سوال کرتا ہوں کراچی کی بیٹیوں کی عزت کی رکھوالی کرنے والے دعوے داروں سے کیا غریب کی بیٹی کیا بیٹی نہیں ہے کیا اس کی عزت نہیں ہے کیا یہ کسی امیر طاقت ور کی بیٹی ہوتی تو کیا تب بھی اس کے ساتھ ایسا ہوتا؟؟ کون سا ایسا شخص جو کے الیکٹرک کے ظلم کے خلاف انکو دن رات گالیاں نہیں دیتا؟؟ جب بجلی کابل ہاتھ آتا ہے جب اعلانیہ اور غیرت اعلانیہ لوڈ شیڈنگ ہوتی ہے ہر غریب مڈل کلاس شخص کے منہ سے کیا بے ساختہ گالی نہیں نکلتی؟؟ جب کسی علاقے میں پی ایم ٹی فالٹ ٹھیک کرنے کے لیے دو دن لگ جاتے ہیں کیا تم متا
ملک بھر میں عام انتخابات کی گہما گہمی حلقہ پی پی 41 میں جماعت اسلامی کے امید وار برائے صوبائی اسمبلی ایڈووکیٹ...
منڈی بہاوالدین(لیاقت علی مانگٹ)ملک بھر میں عام انتخابات کی گہما گہمی حلقہ پی پی 41 میں جماعت اسلامی کے امید وار برائے صوبائی اسمبلی ایڈووکیٹ میاں عبدول روف کا علاقے کی عوام کا دورہ اس دوران سینئر صحافی لیاقت علی سے ملاقات ہوئی ہے انہوں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی کا منشور واضح ہے اور درحقیقت یہ ہی وہ منشور جو ایک عوامی منشور کہلانے کے لائق ہم نے پہلے بھی محکمہ تعلیم پر توجہ دی اور ایسے افراد کو سہارا دیا اور دیتے رہیں گیں جو مشکلات کے شکار تھے جماعت اسلامی پاکستان کی وہ واحد جماعت ہے جس کی قیادت پر آج تک کوئی الزام عائد نہیں ہوا جماعت اسلامی نہ صرف ملکی بلکہ یونین کونسل کی سطح تک اپنے پاکستانی بھائیوں کے لئے کام کر رہی ہے پی ڈی ایم کی حکومت میں جماعت اسلامی واحد عوام کے ساتھ مہنگائی پر احتجاج کر رہی تھی اور اس کے برعکس جماعت اسامی کے مقامی قیادت پر ملک بھر میں مقدمات بھی درج ہوئے اس کے باوجود مشن عوام کی خدمت ہے آج حلقے میں عوام کے سامنے آئیں ہیں عوام اب باشعور ہو چکی ہے وہ جانتے ہیں ملک کو کن لوگوں نے تباہ کیا ہر سیاسی جماعت میں وہ ہی چہرے ہیں جو پہلے تھے اب بس انکی جماعت تبدیل ہوئی ہے انہوں کہا کہ علاقے کے مسائل تعلیم اور ہیلتھ پر توجہ دیں گے جماعت اسلامی کا ایک ہی نعرہ ہے کہ انصاف عوام کی دہلیز پر ہو چھوٹا بڑا قانون سب کے لئے ایک جیسا ہو اس موقع پر انہوں نے حلقے کہ عوام سے بنیادی مسائل بارے پوچھا اور ان کے حل کی بھی یقین دہانی کروائی۔
انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے ویژن کے مطابق پولیس افسران...
راولپنڈی(خبریں ٹی وی)انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے ویژن کے مطابق پولیس افسران و ملازمان کے ڈرائیونگ لرنر لائسنس و لائسنس رینول کے اجراء کا سلسلہ جاری،ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن سید خرم علی کے خصوصی احکامات پر ریجنل پولیس دفتر میں خصوصی طور پر پولیس موبائل خدمت وین کے ذریعے پولیس افسران و ملازمان کو لرنر لائسنس و لائسنس رینول جاری کیے گئے، گاڑی و موٹر سائیکل چلانے والوں کے پاس ڈرائیونگ لائسنس ہو نا نہایت ضروری ہے،شہریوں کو ان دہلیز پر خدمت فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ پولیس اہلکاروں کو بھی ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے جارہے ہیں، سید خرم علی آر پی۔
تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے ویثرن کے مطابق پولیس افسران و ملازمان کے ڈرائیونگ لرنر لائسنس و لائسنس رینول کے اجراء کا سلسلہ جاری ہے،ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن سید خرم علی کے احکامات پر ریجنل دفتر میں تعینات پولیس افسران و ملازمان کو لائسنس کی سہولت دینے کے لیے خصوصی طور پر پولیس موبائل خدمت وین کے ذریعے پولیس افسران واہلکاروں کو لرنر لائسنس جاری و لائسنس تجدید کیے گئے ہیں، اس موقع پر آر پی او راولپنڈی ریجن سید خرم علی کا کہنا تھا کہ گاڑی و موٹر سائیکل چلانے والوں کے پاس لائسنس کا ہونا نہایت ضروری ہے، شہریوں کو ان کی دہلیز پر خدمت فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ پولیس افسران و اہلکاروں کو بھی لائسنس جاری کیے جار ہے ہیں۔
ترجمان آر پی او
راولپنڈی ریجن
ہائیر ایجوکیشن کمیشن HEC کی جانب سے
ملتان: ہائیر ایجوکیشن کمیشن HEC کی جانب سے جناح آڈیوٹیریم بہاوالدین زکریا یونیورسٹی میں لیپ ٹاپ کی تقسیم کی تقریب، بدنظمی کا شکار، اسٹوڈنٹس رُل گئے
5 کاروائیوں کے دوران 56 کلو سے زائد منشیات برآمد، خاتون سمیت 4 ملزمان گرفتار
اسلام آباد(کرائم رپورٹر)اے این ایف کا منشیات اسمگلنگ کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری۔
5 کاروائیوں کے دوران 56 کلو سے زائد منشیات برآمد، خاتون سمیت 4 ملزمان گرفتار۔
موٹروے اسلام آباد کے قریب مسافر بس میں دو ملزمان سے 2 کلو ہیروئن اور 500 گرام آئس برآمد
باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مسافر کے پیٹ سے 126 ہیروئن بھرے کیپسولز برآمد۔
ملزم بذریعہ پرواز نمبر PK-183 دبئی کے لئے روانہ ہو رہا تھا۔
خیبر کے علاقے زخہ خیل سے 27.5 کلوگرام چرس برآمد۔
دالبندین کے علاقے سے 25 کلوگرام چرس برآمد۔
میانوالی میں بس اسٹینڈ کے قریب ملزم سے 700 گرام آئس برآمد۔
گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے
اسلام آباد سیکٹر ایف ٹین میں خوفناک ٹریفک حادثہ
اسلام آباد سیکٹر ایف ٹین میں خوفناک ٹریفک حادثہ
حادثہ تیز رفتار دو ہائی ایس ٹیوٹے اور جیپ کے درمیان پیش آیا،
حادثے میں جواں سالہ لڑکی جاں بحق اور پانچ افراد زخمی،
زخمیوں کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا،
ہائی ایس ٹیوٹا ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا، پولیس
حادثہ شام کے وقت ایف ٹین روڈ پر پیش آیا،پولیس
امریکی شکاری Deron James Millman نے توشی-شاشا کمیونٹی کے زیر انتظام Khoranlasht میں مارخور کا شکار کیا
امریکی شکاری Deron James Millman نے توشی-شاشا کمیونٹی کے زیر انتظام Khoranlasht میں مارخور کا شکار کیا،
مارخور کی بولی 2 لاکھ 32 ہزار امریکی ڈالرز لگائی گئی جو تاریخ کی سب سے بڑی بولی ہے
مارخور کے سینگ کا سائز 45 انچ تھا۔ آمدنی کا 80% مقامی آبادی کی فلاح و بہبود پر خرچ کیا جائے گا
پاکستان تحریک انصاف کے نائب صدر افضل مروت نے کہا ہے...
اسلام آباد (خبریں ٹی وی) پاکستان تحریک انصاف کے نائب صدر افضل مروت نے کہا ہے کہ 22 دسمبر سے پنجاب جبکہ اس سے قبل کوئٹہ ، ہرنائی، پشین ژوب میں کنونشن کرینگے، خیبر پختون خواہ میں ائی جی کے اماں پر پی ٹی ائی کے کارکنوں پر شدید ظلم و ستم کے پہاڑ توڑے گئے اور انہیں تشدد کا نشانہ بنایا گیا اغوا کرنے کی کوشش کی گئی اور سیدھی گولیاں ماری گئیں یہ ہماری استقامت ازما لیں ہم ازادی کے مقاصد کے حصول کے لیے ہر طرح کی قربانیاں دینے کے لیے تیار ہیں،انہوں نے ان خیالات کا اظہارنیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق تحصیل ناظم ساہیوال رانا عامر شہزاد طاہر کی پی ٹی آئی میں شمولیت کے موقع پر منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر ساہیوال سے پیپلز پارٹی کے سابق تحصیل ناظم رانا عامر شہزاد طاہر نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے کیا کہ نو مئی کے واقعات کے بعدقیادت اور ورکرز پر ہونے والے ظلم و مظالم اور استحکامت کو دیکھتے ہوئے پی ٹی آئی میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا، اپنی تمام زندگی پی ٹی آئی کی خدمت کیلئے وقف کر دونگا، اس موقع پر شیر افضل مروت نے رانا عامر شہزاد کو پی ٹی آئی کی ٹوپی جبکہ رانا عامر شہزادنے شیر افضل مروت کو شال پہنا کر ایک دوسرے کو مبارکباد دی۔
پنجاب پولیس کے جوانوں کے شب و روز کو اجاگر کرتی شارٹ فلم ''محافظ'' کی راولپنڈی آرٹس...
راولپنڈی(خبریں ٹی وی)پنجاب پولیس کے جوانوں کے شب و روز کو اجاگر کرتی شارٹ فلم ''محافظ'' کی راولپنڈی آرٹس کونسل میں تقریب رونمائی، آر پی او اولپنڈی سید خرم علی، سی پی او راولپنڈی سید خالد ہمدانی اور معزز مہمانوں کی شرکت، فلم میں پولیس افسران کی پیشہ وارانہ ذمہ داریوں اور شب و روز کی جدوجہد کے ساتھ مسائل کی بہترین عکاسی کی گئی ہے، فلم محافظ کے ذریعے ایک پولیس افسر کی نوکری کے دوران اس کے احساسات، جذبہ خدمت و تحفظ، اور قربانیوں کو شہریوں تک پہچانے کی کوشش کی گئی ہے جو بالعموم معاشرے تک نہیں پہنچ پاتی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب پولیس کے جوانوں کے شب و روز کو اجاگر کرتی شارٹ فلم ''محافظ'' کی راولپنڈی آرٹس کونسل میں تقریب رونمائی پرآر پی او اولپنڈی سید خرم علی، سی پی او راولپنڈی سید خالد ہمدانی اور معزز مہمانوں نے شرکت کی،فلم کی نمائش کے موقع پر طلباء، میڈیا پرسنز، وکلاء اور سول سوسائٹی کو بھی کثیر تعداد میں خصوصی طور پر مدعو کیا گیا، تقریب رونمائی میں پولیس کے تمام یونٹس کے افسران و اہلکاروں نے بھی شرکت کی،خادم حسین چاکرانی نے فلم کی پروڈکشن اور ڈائریکشن کے ساتھ ساتھ لیڈ رول ادا کیا، فلم میں پولیس افسران کی پیشہ وارانہ ذمہ داریوں اور شب و روز کی جدوجہد کے ساتھ مسائل کی بہترین عکاسی کی گئی ہے، پولیس افسران کے اس امر کی بھی بخوبی منظر کشی کی گئی ہے کہ کس طرح فرائض کی ادائیگی کے لیے اپنے خاندان اورجذبات وخواہشات کو قربان کرتا ہے،فلم محافظ کے ذریعے ایک پولیس افسر کی نوکری کے دوران اس کے احساسات، جذبہ خدمت و تحفظ، اور قربانیوں کو شہریوں تک پہچانے کی کوشش کی گئی ہے جو بالعموم معاشرے تک نہیں پہنچ پاتی ہیں، سینکڑوں شائقین کی جانب سے پنجاب پولیس کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کی بہترین خدمات کا اعتراف کیا گیا، شہریوں نے اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ فرض کی راہ میں پولیس شہداء اور غازیوں کی لازوال قربانیاں ہمارے بہتر اور محفوظ مستقبل کی ضمانت ہیں۔
ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل لاہور کی بڑی کاروائی
ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور زون سرفراز خان ورک کی ہدایت پر ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرکل لاہور میاں محمد صابر کی زیر نگرانی لاہور ، راولپنڈی اور گجرات میں کاروائی کرتے ہوئے اعضاء کی غیر قانونی پیوندکاری میں ملوث بین الصوبائی اور بین الاقوامی گروہ کے 03 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا
تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے ،اینٹی کرپشن سرکل ، لاہور نے پنجاب ھیومن آرگن ٹرانسپلانٹ اتھارٹی (PHOTA) لاہور کی طرف سے موصول ہونے والی ایک شکایت پر کاروائی کرتے ہوئے ندیم اختر اسٹنٹ ڈائریکٹر ، محمد امتیاز نیازی SHO و دیگران پر مشتمل ایک ریڈنگ ٹیم تشکیل دی جس نے نیفرالوجسٹ ڈاکٹر شہباز ملک کو ضلع گجرات سے ، بدنام زمانہ ایجنٹ شہزاد اور ایک پرائیوٹ لیب اٹینڈنٹ ابرار حسین کو ضلع راولپنڈی سے گرفتار کیا ۔
ملزم ڈاکٹر شہباز ملک نے ایک مریض فیملی سے انکا گردہ تبدیل کرنے کے عوض ٹوٹل 40 لاکھ روپے طلب کئے جس میں سے 05 لاکھ روپے لاہور میں وصول کیئے جبکہ 05 لاکھ روپے ٹشو ٹائپنگ ٹیسٹ ہونےکے بعد اسکے نمائندہ ایجنٹ شہزاد نے راولپنڈی میں وصول کیے جو کہ ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل لاہور کی ٹیم نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے ملزم ایجنٹ شہزاد کو گرفتار کر کے وصول کی گئی رقم 05 لاکھ روپے برآمد کر لی ۔
ملزم ڈاکٹر شہزاد ملک نفرالوجسٹ ہے جو غیر قانونی طور پرگردہ ٹرانسپلانٹ کے مریض ایجنٹ شہزاد کو بھجواتا ہے اور آپریشن ہونے کے بعد گجرات کے مختلف پرائیوٹ ہسپتالوں میں انکا اپنی زیر نگرانی علاج کرتا ہے۔ درج مقدمہ کا مریض بھی ملزم ڈاکٹر شہباز نے ہی ریفر کیا تھا۔
ملزم شہزاد بدنام زمانہ ایجنٹ ہے جو اس غیر قانونی گھناونے جرم میں اہم ملزم ہے۔ ملزم مختلف کارندوں کے ذریعے غریب دیہاتی لوگوں کو ورغلاپھسلا کر ان کا گردہ نکالتے ہیں اور بعدازاں وصول کنندہ جن میں بین الصوبائی اور بین الاقوامی مریض شامل ہیں، کو بھاری رقوم کے عوض بیچنے میں ملوث ہیں۔
ملزم ابرار حسین پرائیوٹ لیب اٹینڈ نٹ ہے جو کہ ملزم شہزاد کے کہنے پر اسکے ڈونرز یا وصول کنندہ کے گردہ تبدیلی سے پہلے ہونے والی ضروری ٹیسٹ کر کے دیتا تھا اور اسکے لیے اپنا حصہ وصول کرتا تھا ملزم ابرار حسین تقریبا 70 سے ذائد افراد کے ٹیسٹ کر چکا تھا۔
ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔
ترجمان ایف آئی اے
جعلسازی کے ذریعے زمین کا انتقال کرنے پرتحصلیدار غلام مرتضی چانڈیو کو نوکری سے فارغ کردیا گیا
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)جعلسازی کے ذریعے زمین کا انتقال کرنے پرتحصلیدار غلام مرتضی چانڈیو کو نوکری سے فارغ کردیا گیا جبکہ ریونیوکمشنر امتیاز جنجوعہ سمیت تحصیلدار اویس کوعہدے سے ہٹا کر کمشنر اسلام آباد نے رپورٹ طلب کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے تحصیلدار کے فرائض علی جاوید کے سپرد کر دیئے ہیں تفصیلات کے مطابق تحصیل دار غلام مرتضی چانڈیو نے ملزمان کے ساتھ مل کر وفات پائے جانے والے شخض کے جعلی دستخط اور بائیومیٹرک کا استعمال کرتے ہوئے غیرقانی طور پر 10مرلہ کا انتقال موضع پنڈپڑیاں میں کیا۔ جس پر مثاثرہ فریق نے ایف آئی اے(نیب) انٹی کرپشن سے رجوع کرتے ہوئے درخواست دی جس پرایف آئی اے انٹی کریشن نے ملزم غلام مرتضی چانڈیو کوگرفتار کر کے تحقیقات شروع کی تو دستخط اور بائیومیٹرک کی تصدیق جعلی نکلی۔ جس پر ملزم غلام مرتضی چانڈیو کو نوکری سے فارغ کر دیا گیا۔جبکہ پلاٹ کے مالک کا انتقال 2013میں ہو گیا تھا ملزم غلام مرتضی چانڈیو نے جعلی سازی کرتے ہوئے چند ٹکوں کی خاطر جعلی انتقال کرڈالا ملزم غلام مرتضی چانڈیو کو 8دسمبر کو اسلام آباد سے گرفتار کر لیا گیا تھاباثوق ذرائع کا کہنا ہے کہ مذید بھی گرفتاریاں کی جائیں گی اور تحصیل میں جو کئی سالوں سے ایک ہی سیٹ پر افسر اور عملہ بیٹھا ہوا ہے ان کے اثاثوں کی چھان بھی کی جائے گی۔اور ان کے خلاف بھی کارروائی کی جائیں گی۔
آئی پی پی کی سیٹ ایڈجسٹمنٹ کیلئے حلقوں اور امیدواروں کی فہرست مرتب
لاہور: استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کی کمیٹی نے مسلم لیگ ن سے سیٹ ایڈ جسٹمنٹ کے لئے حلقوں اور امیدواروں کی فہرست مرتب کر لی۔
ذرائع کے مطابق اسحاق خاکوانی، عون چودھری اور نعمان لنگڑیال پر مشتمل آئی پی پی کمیٹی نے قیادت اور پارٹی رہنماؤں کی مشاورت سے فہرست مرتب کی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی پی پی کی قیادت آج رات تک سیٹ ایڈجسٹمنٹ والی فہرست مسلم لیگ ن کی قائم کردہ کمیٹی کے حوالے کر دے گی۔
استحکام پاکستان پارٹی قومی اسمبلی کی 20 نشستوں پر سیٹ ایڈ جسٹمنٹ کی فہرست مسلم لیگ ن کے حوالے کرے گی، قومی اسمبلی کے 19 حلقے پنجاب اور ایک کا تعلق کراچی سے ہے۔
ذرائع کے مطابق آئی پی پی پنجاب اسمبلی کے 44 حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی خواہش مند ہے، مسلم لیگ ن قومی اسمبلی کے جن حلقوں سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ سے معذرت کرے گی ان حلقوں میں صوبائی سیٹ پر ایڈجسٹمنٹ کی ڈیمانڈ کی جائے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ استحکام پاکستان پارٹی کے گزشتہ روز اجلاس میں مسلم لیگ ن کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے فیصلے کی توثیق کر دی گئی تھی۔
اسلام آباد کیپیٹل پولیس کی بڑی کارروائی
اسلام آباد کیپیٹل پولیس اور انٹر نیشنل نارکوٹکس اینڈ لاءانفورسمنٹ سیکشن (آئی این ایل)کے مابین باہمی تعاون بڑھانے پر معاہدہ،
آئی این ایل اسلام آباد کیپیٹل پولیس کی آپریشنل استعداد کار کو بڑھانے کے لئے تمام امور میں بھرپور تعاون فراہم کرے گی۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کیپیٹل پولیس اور انٹر نیشنل ناکوٹکس اینڈ لاءانفورسمنٹ سیکشن (آئی این ایل) کے مابین سنٹرل پولیس آفس اسلام آباد میں باہمی تعاون بڑھانے پر معاہدے پر دستخط ہوئے ،اسلام آباد کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر ڈاکٹر اکبر ناصر خاں اور آئی این ایل کی ڈائریکٹرلوری انٹولینز نے معاہدے پر دستخط کیے،اس موقعہ پر اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے سینئر پولیس افسران اورآئی این ایل کے عہدیدران موجود تھے،معاہدے کی رو سے آئی این ایل اسلام آباد کیپیٹل پولیس کی آپریشنل استعداد کارکو بڑھانے کے تمام امور میں بھرپور تعاون فراہم کرے گی ،مزید آئی این ایل اسلا م آباد کیپیٹل پولیس کو درپیش کسی بھی قسم کے تکنیکی مسائل کے حل میں معاونت کریں گئی،قبل ازیں آئی این ایل نے اسلام آباد کیپیٹل پولیس وائرلیس سٹاف کے افسران و جوانوں کی استعداد کار کو بڑھانے کے لئے مختلف کورسز کا انعقادکیا اور مواصلاتی نظام کو مزید بہتر کرنے کے لئے تکنیکی معاونت بھی فراہم کی۔
اسلام آباد کیپیٹل پولیس کی جرائم پیشہ عناصرکیخلاف موثر کاروائیاں جاری،
گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران سات پیشہ ور بھکا ریو ں سمیت19جرائم پیشہ عناصر کو گرفتارکرلیا گیا،گرفتار ملزمان کے قبضہ سے بھاری مقدار میں منشیا ت اور غیر قانو نی اسلحہ معہ ایمو نیشن برآمد، ملزمان کیخلاف مختلف تھانہ جات میں مقدمات درج، مزید تفتیش جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آ باد کیپیٹل سٹی پولیس آفیسرڈاکٹر اکبر نا صر خاں کے خصوصی احکامات کی روشنی میں اسلام آباد کیپیٹل پولیس کا ضلع بھرمیں جرائم پیشہ عناصرکیخلاف بلاتفریق کارروائیوں کاسلسلہ جاری ہے،گزشتہ24گھنٹوں کے دوران اسلام آباد کیپیٹل پولیس نے مختلف قانونی کارروائیو ں کے دورا ن سات پیشہ ور بھکا ریو ں سمیت19جر ائم پیشہ عنا صر کو گرفتار کر لیا، تھا نہ کوہسار پولیس نے ملزم سنی مبا ر ک کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 20لیٹر شراب برآمد کرلی، تھا نہ شالیمار پولیس نے ملزم محمود اختر کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 110گرام ہیر وئن برآمد کرلی، تھا نہ سمبل پولیس نے ملزم عبداللہ اسلم کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے ایک عدد تیس بور پستول برآمد کرلیا، تھانہ تر نو ل پولیس نے دو ملزمان بلا ل خا ن اور رحمت خا ن کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے دو عدد تیس بور پستول برآمد کرلیے، تھا نہ سبزی منڈی پولیس نے دو ملزمان محمد فیضا ن اور شہروز کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے ایک عدد تیس بور پستول اور 620گر ام چرس برآمد کرلی، تھانہ ہمک پولیس نے دو ملزمان سعد امتیاز اور محمد جبا ر کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے 60لیٹر شراب برآمد کرلی، تھا نہ بہا رہ کہو پولیس نے ملزم حبیب الر حمن کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 300گر ام چرس برآمد کرلی، تھا نہ نیلور پولیس نے دو ملزمان جمر اعلی خا ن اور نصیر کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے دو عدد تیس بور پستول برآمد کرلیے، ملزمان کے خلاف مقدما ت درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی، جبکہ پیشہ وربھکا ریو ں کی گرفتار ی کے لیے چلا ئی جا نیو الی خصوصی مہم کے دوران سات پیشہ بھکاریو ں کی گرفتار ی عمل میں لا ئی گئی، آئی سی سی پی اونے کہا کہ اسلام آباد کیپیٹل پولیس منشیات و شراب فروشی جیسے گھناو¿نے کاروبار میں ملوث عناصر کو ہر صورت قانون کے کٹہرے میں لائے گی،شہریوں کے تعاون سے اسلام آباد کیپیٹل پولیس شہر کو امن کا گہوارہ بنانے میں تمام تر وسائل بروئے کار لارہی ہے،شہری کسی بھی مشکوک شخص یا سر گرمی کے متعلق اپنے متعلقہ تھانہ،ایمر جنسی ہیلپ لا ئن ''پکار''15-یا "آئی سی ٹی "15-ایپ پرفوری اطلاع دیں۔
سی ٹی او اسلام آباد کاپولی کلینک ہسپتال کا دورہ،
چند روز قبل ٹریفک حادثہ میں زخمی ہونے والے کانسٹیبل کی عیادت کی،کامیاب آپریشن ہونے پر مبارک باد دی،جلد صحتیابی اور نیک خواہشات کا اظہار کیااور مکمل محکمانہ تعاون کی یقین دہانی کرواتے ہوئے امدادی رقم کا چیک دے کر آبائی گھر روانہ کیا۔
تفصیلات کے مطابق چیف ٹریفک آفیسر اسلام آباد محمد سرفراز ورک نے پولی کلینک ہسپتال کا دورہ کیا،انہوں نے چند روز قبل دامن کوہ ناکہ پر موٹر سائیکل سوار کی ٹکر سے زخمی ہونے والے کانسٹیبل عبد الوحید کی عیادت کی اور انہیں کامیاب آپریشن ہونے پر مبارک باد دی،سی ٹی او نے زخمی کانسٹیبل کی صحت ،علاج معالجہ اور دیگر ضروریات کی بابت دریافت کیا اور جلد صحت یابی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا اور انہیں مزید علاج معالجہ کے سلسلہ میں مکمل محکمانہ تعاون کی یقین دہانی کرواتے ہوئے امدادی رقم کا چیک دے کر آبائی گھر روانہ کیا،اس موقعہ پر سی ٹی او نے کہا کہ افسرا ن و جوان محکمہ پولیس کا قیمتی اثاثہ ہیں ،ہم سب ایک خاندان کی طرح ہیں اور کوئی بھی افسر یا جوان اپنے آپ کو مشکل وقت میں کبھی اکیلا محسوس نہیں کرے گا۔
اسلام آباد کیپیٹل پولیس کی بڑی کارروائی،
قائد اعظم یونیورسٹی سمیت مختلف تعلیمی اداروں میں منشیات سپلائی کرنے والا بڑا نیٹ گرفتار،ملزمان کے قبضے سے 11کلو گرام سے زائد منشیات برآمد،ملزمان نے منشیات یونیورسٹی جنگل میں کھدائی کرکے پلاسٹک کے گیلنوں کے اندر چھپائی ہوئی تھی،
آئی سی سی پی او ڈاکٹر اکبر ناصر خاں کی اسلام آباد کیپیٹل پولیس ٹیم کو شاباش۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر ڈاکٹر اکبر ناصر خاں کے خصو صی احکامات پر اسلام آباد کیپیٹل پولیس کا وفاقی دارلحکومت میں منشیات کے خاتمے کیلئے وسیع پیمانے پر منشیات فروشوں کیخلاف قانونی کارروائیاں جاری ہے،اس سلسلے میں اسلام آباد کیپیٹل پولیس ٹیم نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے قائد اعظم یونیورسٹی سمیت مختلف تعلیمی اداروں میں منشیات سپلائی کرنے والے بڑے نیٹ ورک کے تین ارکان کو گرفتار کر لیا،گرفتار منشیات فروشوں کی شناخت مبشرحسین، مدثرعلی اورافضال حسین کے نام سے ہوئی ہے جو بری امام کے رہائشی ہیں،گرفتار ملزمان کے قبضے سے 11,900 گرام منشیات برآمدکر لی گئی،ملزمان نے منشیات یونیورسٹی جنگل میں کھدائی کرکے پلاسٹک کے گیلنوں کے اندر چھپائی ہوئی تھی،ملزمان کے انکشاف پر پولیس ٹیم نے چھاپہ مارکر ملزمان کے گھروں اور جنگل سے منشیات کی بھاری کھیپ برآمد کر لی،گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج ہے،ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے اور اہم انکشافات کی توقع ہے،آئی سی سی پی او ڈاکٹر اکبر ناصر خاں نے اسلام کیپیٹل پولیس ٹیم کو شاباش دی،انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کیپیٹل پولیس کی منشیات جیسے ناسور کے خلاف جنگ جاری رہے گی،انہوں نے والدین سے گزراش کی وہ اپنے بچوں پر کڑی نظررکھیں کہ کہیں وہ اس گھناﺅنے فعل کے مرتکب تو نہیں ہورہے،طالب علموں سے بھی گزارش ہے کہ اپنے محفوظ مستقبل کے لئے اس ناسور سے دور رہیں اور اس کے خلاف پولیس ساتھ دیں،والدین اورشہری کسی بھی مشکوک سرگرمی کے متعلق "پکار "15-یا" آئی سی ٹی ایپ "15- پر اطلاع دیں۔
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کا پنجاب میں انتخابات کی تیاریوں کا باضابطہ آغاز کل ہوگا
صوبہ پنجاب میں قومی و صوبائی اسمبلیوں کی نشستوں پر پارٹی ٹکٹ دینے کے لئے 8 رکنی پارلیمانی بورڈ کا پہلا اجلاس کل لاہور میں طلب
9 دسمبر کو ایم کیو ایم کی بین الصوبائی تنظیمی کمیٹی کے جوائنٹ انچارج زاہد ملک کی سربراہی میں 8 رکنی پارلیمانی بورڈ تشکیل پایا تھا
پارلیمانی بورڈ میں صدر پنجاب عابد گجر، صدر سنٹرل پنجاب شاہین انور گیلانی، صدر اپر پنجاب متین خان صدرجنوبی پنجاب ایاز علی شیخ شامل ہیں
سینئر نائب صدوراظہار قریشی، آغا جانی، سیکرٹری جنرل پنجاب کرامت علی شیخ بھی پارلیمانی بورڈ میں شامل ہیں
پارلیمانی بورڈ صوبہ پنجاب سے قومی و صوبائی اسمبلیوں کے امیدواروں کا انتخاب کرے گا، زاہد ملک کا بیان
پارلیمانی بورڈ کا ابتدائی اجلاس کل ایم کیو ایم'پنجاب ہاؤس' لاہور میں ہوگا، زاہد ملک
پارلیمانی بورڈ جنوبی پنجاب، شمالی پنجاب اور وسطی پنجاب کے دورے کرے گا، زاہد ملک
ٹیکسلا سرکاری زمینوں پر قبضے کرنے والے گروہ کے دو کارندے گرفتار
تھانہ ٹیکسلا کی شاندار کاروائی وسیم عباس ولد انور شاہ،حنیف شاہ ولد اختر شاہ گرفتار
ٹیکسلا(خبریں ٹی وی) گزشتہ روز تھانہ ٹیکسلا میں ایک ایف آئی آر زیر دفعہ 447/506/511 کے تحت حنیف شاہ ولد اخترشاہ،سمیع شاہ،وسیم شاہ ولد انور شاہ،فری شاہ ولد انور شاہ،اختر شاہ ولد رحمت شاہ وغیرہ ہمراہ تین نامعلوم افراد کے درج ہوئی جس کے مدعی اسلام آباد کے رہائشی رانا رضوان سعید ولد احمد سعید خان تھے ان کی طرف سے مندجہ بالا ملزمان پر الزام لگایا گیا کہ موہڑہ شاہ ولی شاہ میں ہمارے ماموں نے 2014 میں پانچ کنال اراضی خریدی جبکہ ماموں 2022 میں وفات پاگئے تھے اور یہ کہ مورخہ 27/11/2023کو دن تقریباً 10 بجے حنیف شاہ ولد اختر شاہ،سمیع شاہ،وسیم شاہ ولد انور شاہ،فری شاہ ولد انور شاہ،اختر شاہ ولد رحمت شاہ وغیرہ ہمراہ تین نامعلوم افراد ٹویوٹا کرولا اور3 موٹر سائیکلوں پر آئے اور ہمارے ملازمین کو دھمکیاں دیتے ہوئے ٹریکٹر بلیڈ کے ساتھ زمین کو ہموار کرنا شروع کردی اور سیمنٹ کے بلاک کا ڈھیر بھی پھینک کر چلے گئے حنیف شاہ و دیگر نے میری ملکیتی زمین پر قبضہ کی ناجائز کوشش کی ہے ان کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے جس پر سٹی پولیس چوکی انچارج نے بروقت کاروائی عمل میں لا تے ہوئے فوری ایکشن لیا اور دو ملزمان کو دھر لیا جن سے مزید تفتیش جاری ہے گرفتار ملزمان کے خلاف متعدد مقدمات پہلے بھی ترنول تھانہ اور ٹیکسلا تھانہ میں زیر سماعت ہیں سرکاری،فارسٹ اور دیگر شاملاتی زمینوں پر بھی قبضے کی اطلاعات ہیں محکمہ معدنیات کے انسپکٹر مائنز اینڈ منرل ڈیپارٹمنٹ اور محکمہ جنگلات کی اراضی پر قبصہ کرکے ماہانہ لاکھوں روپے رینٹ لیے جا رہے ہیں اور محکمانہ ملازمین ان کے ساتھ ملوث ہیں جو کہ ماہانہ ان سے بتا وصول کرتے ہیں اہلکاروں کی ملی بھگت کی پہلے بھی کئی بار خبریں مل چکی ہیں جس میں نیشنل پارک مار گلہ اسلام اباد مارکیٹ جو کہ تھانہ ترنول کا ایریا ہے اور کچھ ایریا تھانہ ٹیکسلا ضلع راولپنڈی کا ہے ملحقہ پہاڑی سلسلے سے چوری کا لائم سٹون بیچنا بھی شامل ہے تمام محکمانہ افسران اس بات کا نوٹس لیں اور جو محکمانہ افراد ان کے ساتھ ملوث ہیں ان کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے
سٹی پولیس آفیسر سید خالد ہمدانی کی راول ڈویژن کے سب انسپکٹر پروموٹ ہونے والے افسران کے اعزاز میں دیے گئے عشائیہ میں خصوصی شرکت
راولپنڈی (خبریں ٹی وی)سٹی پولیس آفیسر سید خالد ہمدانی کی راول ڈویژن کے سب انسپکٹر پروموٹ ہونے والے افسران کے اعزاز میں دیے گئے عشائیہ میں خصوصی شرکت،عشائیہ کی تقریب ڈی ایس پی وارث خان کی جانب سے تھانہ وارث خان میں منعقد کی گئی۔تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس آفیسر سید خالد ہمدانی نے راول ڈویژن کے سب انسپکٹر پروموٹ ہونے والے افسران کے اعزاز میں دیے گئے عشائیہ میں خصوصی شرکت کی،عشائیہ کی تقریب ڈی ایس پی وارث خان کی جانب سے تھانہ وارث خان میں منعقد کی گئی، تقریب میں ایس ایس پی آپریشنز فیصل سلیم، ڈی ایس پی وارث خان، سرکل ایس ایچ اوز سمیت افسران و جوانوں نے شرکت کی، سی پی او راولپنڈی نے پروموٹ ہونے والے افسران کو مبارکباد کے ساتھ پھولوں کے گلدستے دیے اور مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا، نئے رینک میں پروموشن کے ساتھ آپ کی ذمہ داری بھی بڑھ جاتی ہے اور مجھے امید ہے کہ آپ سب اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں بہتر طور ادا کریں گے،آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پنجاب پولیس میں فورس ویلفئیر کے بہترین اقدامات کے ساتھ ساتھ ریکارڈ پروموشنز کو یقینی بنایا ہے، آپ پر لازم ہے کہ آئی جی پنجاب کے ویژن کے مطابق اپنے کہ آپ اپنے فرائض منصبی پہلے سے زیادہ محنت، لگن اور نیک نیتی سے سرانجام دیں گے۔
پیرودھائی پولیس کی شراب سپلائرز کے خلاف کاروائی،09ملزمان گرفتار،103 لیٹرشراب برآمد، مقدمات درج۔ تفصیلات کے مطا بق پیرودھائی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم شہزاد سے 26لیٹر شراب،ملزم لال شاہ سے 10لیٹر شراب،ملزم وجیہ الحسن سے 10لیٹر شراب،ملزم شبیر سے10لیٹر شراب،ملزم عبداللہ سے10لیٹر شراب،ملزم سرزمین سے10لیٹر شراب،ملزم سلیمان سے10لیٹر شراب،ملزم ارسلان سے 10لیٹر شراب،ملزم عمر سے 07لیٹر شراب برآمد کر کے الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے،ڈویژنل ایس پیز کا کہناتھا کہ شراب سپلائرز کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی۔
سی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایت پر کم عمر ڈرائیوروں کے خلاف کاروائیاں جاری، گزشتہ روزمزید157 کم عمر ڈرائیوروں کے خلاف مقدمات درج،خصوصی مہم کے دوران اب تک2384مقدمات درج۔تفصیلات کے مطابق سی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایت پر کم عمرڈرائیوروں کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے گزشتہ روز157کم عمر ڈرائیوروں کے خلاف مقدمات درج کیے گئے،خصوصی مہم کے دوران اب تک2384مقدمات درج کیے گئے، سی پی اوسید خالدہمدانی کا کہناتھاکہ کم عمر ڈرائیوروں کے خلاف کاروائیوں کو مزید موثر کیا جا رہا ہے، والدین کم عمر ڈرائیوروں کی حوصلہ شکنی کریں، لائسنس کے اہل طلباء و طالبات کے لیے تعلیمی اداروں میں خصوصی کلاسز کا بھی آغاز کیاجا رہا ہے،کم عمر ڈرائیور ناصرف اپنی بلکہ دیگر شہریوں کی زندگی کے لیے خطر ے کا باعث ہیں،کم عمر ڈرائیوروں کے خلاف پنجاب حکومت کے احکامات پر من وعن عمل کیا جارہا ہے۔
راولپنڈی پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری،09ملزمان گرفتار،06کلو سے زائد چرس برآمد، مقدمات درج۔ تفصیلات کے مطابق ٹیکسلا پولیس نے ملزم زبیر سے 01کلو600گرام چرس،ملزم زرداد خان سے 520گرام چرس،صادق آباد پولیس نے ملزم طارق سے 700گرام چرس،ملزم طارق محمود سے 600گرام چرس،ملزم انیس سے 530گرام چرس،صدر واہ پولیس نے ملزم حفیظ سے 525گرام چرس،ریس کورس پولیس نے ملزم مبشر سے 540گرام چرس،ملزم ذیشان سے 620گرام چرس،بنی پولیس نے ملزمہ حمیرہ سے 510گرام چرس برآمدکرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے، سی پی او سیدخالد ہمدانی کا کہنا تھا کہ منشیات کے ناسور کے خاتمے کے لیے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔
صادق آباد پولیس کی کاروائی،مختلف مقدمات میں مطلوب02 اشتہاری مجرمان گرفتار۔تفصیلات کے مطابق صادق آبادپولیس نے کاروائی کرتے ہوئے جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم زاہدرشید کو گرفتا ر کر لیا،اشتہاری مجرم سال 2017سے صادق آباد پولیس کو مطلوب تھا،ایک اور کاروائی میں امانت میں خیانت کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم ندیم اختر کو گرفتار کر لیا، اشتہاری مجرم سال 2022سے صادق آباد پولیس کو مطلوب تھا،ایس پی راول فیصل سلیم کا کہنا تھا کہ اشتہاری مجرمان اور انکے سہولت کاروں کے خلاف کریک ڈاؤ ن جاری رہے گا۔
ڈولفن اہلکاروں کے ڈیوٹی چھوڑ کر نجی دعوت میں جانے کے معاملہ پر سی پی او سید خالد ہمدانی کا نوٹس، ڈولفن فورس کے 04 اہلکار معطل، مقدمہ درج، چاروں اہلکار گرفتار،ڈولفن اہلکاروں میں ثقیب، توصیف، علی اور عمران شامل ہیں، چاروں اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کارروائی کا بھی آغاز کر دیا گیا ہے، ڈولفن اہلکاروں نے ڈیوٹی سے غیر حاضر ہو کر اپنی بیٹ سے باہر نجی دعوت میں باوردی شرکت کی، ڈیوٹی سے غیر حاضری اور وردی میں غیر پیشہ وارانہ فعل ناقابل برداشت ہے، محکمہ کہ بدنامی کا باعث بننے والے اہلکار کسی رعایت کے مستحق نہیں۔
راولپنڈی پولیس کی ناجائز اسلحہ رکھنے والوں اور شراب سپلائرزکے خلاف کاروائی،05ملزمان گرفتار،اسلحہ وایمونیشن اور شراب برآمد،مقدمات درج۔ تفصیلات کے مطابقہ پیرودھائی پولیس نے ملزم عثمان سے01پستول 30بور معہ ایمونیشن،ملزم افضل سے 01پستول 30بور معہ ایمونیشن،صدر واہ پولیس نے ملزم ایمل خان سے 01پستول 30بور معہ ایمونیشن،صدر بیرونی پولیس نے ملزم حبیب سے 01پستول 30بور معہ ایمونیشن،ائیرپورٹ پولیس نے ملزم اورنگزیب سے 05لیٹر شراب برآمد کر کے الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے،ڈویژنل ایس پی کا کہنا تھا کہ ہوائی فائرنگ اور ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔
کروڑوں روپے مالیت کی نوادرات کی اسمگلنگ
3500 قبل مسیح کے نوادرات بلوچستان سے افغانستان لائے گئےتھے
منزل پے پہنچنے سے پہلے اسلام آباد کسٹم نے دیگر سامان کے ہمراہ نوادرات پکڑ لئے
محکمہ آرکیالوجی کے مطابق نوادرات 2600 سے 3500قبل مسیح کے ہیں
پرانے نواردات کی قیمت کا اندازہ لگانانا ممکن ہے
نوادرات میں مٹی کے برتن اور تانبے سے بنے کھدائی کے اوزار شامل ہیں
کسٹم حکام نےنوادرات کو سخت سیکورٹی میں کسٹم ہاوس محفوظ کر لیا
محکمہ آرکیالوجی نے نوادرات کا جائزہ لینے کے بعد نوادرات کو انتہائی قیمتی قرار دے دیا
یہ نوادرات ایرانی املی جوتوں اور ویلوٹ کے کپٹروں کے ساتھ اسمگل کئے جا رہے تھے
سامان بسوں کے ذریعے موٹروے ایم 14 سے راولپنڈی لایا جا رہا تھا
محکمہ آرکیالوجی نے نوادرات کے حصول کے لئے کسٹم حکام کو خط لکھ دیا
نوادرات اسمگلنگ کے حوالے سے چند روز قبل اطلاع موصول ہوئی تھی آصف ہرگن کلکٹر کسٹم اسلام آباد
نوادرات کی اسمگلنگ کرنے والے ملزم کو بھی گرفتار کر لیا گیا یے آصف ہرگن کلکٹر کسٹم اسلام آباد
رئیل اسٹیٹ کی دنیا میں عوام سے انویسٹمینٹ بدلے ماہانہ رینٹ کے نام پر لُوٹ مار کا ایک اور بڑا سکینڈل منظر عام پر آگیا
رئیل اسٹیٹ کی دنیا میں عوام سے انویسٹمینٹ بدلے ماہانہ رینٹ کے نام پر لُوٹ مار کا ایک اور بڑا سکینڈل منظر عام پر آگیا
@ICT_Police نے پراپرٹی مافیا ہاتھوں لُٹ جانے والے تین شہریوں بشمول آرمڈ فورسز کے سابق آفیسر اور ایک امریکی شہری کی درخواستوں پر @mallofeiffel کے چیئرمین بیرسٹر چوھدری حبیب الرحمن خلاف زیر دفعہ 489F تعزیرات پاکستان تحت تین مقدمات درج کر کے ملزم کی گرفتاری لیے چھاپے مارنا شروع کر دیے
عوام سے کروڑوں روپے کے فراڈ میں ملوث ملزم چوھدری حبیب الرحمن ہتھکڑی سے بچنے لیے روپوش ہوگیا
دوسری جانب مال آف ایفل میں اپنی زندگی بھر کی جمع پونجی انویسٹ کرنے والے انویسٹرز میں تشویش کی لہر دوڑ گئی
ڈسٹرکٹ پولیس جہلم
منگلا کینٹ پولیس کی اہم کاروائی ،موٹر سائیکل چوری کے مقدمہ میں ملوث 02ملزمان گرفتار ،مسروقہ موٹر سائیکل برآمد
منگلاکینٹ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزمان شاہد علی اور محمد حسن علی کو گرفتار کرلیا ،
ملزمان سے مسروقہ موٹر سایئکل برآمد کر لیا گیا ،
ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے ،
شہریوں کی جان ومال کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے ،ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ
ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے اور ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کرنے کے لیے ٹریفک پولیس 24/7 محترک
اسلام آباد
آئی سی سی پی او ڈاکٹر اکبر ناصر خاںکے خصوصی احکامات پر اسلام آباد کیپیٹل پولیس کا غیر قانونی اور ڈبل پارکنگ کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری،رواں سال کے دوران 12ہزارسے زائد گاڑیوں کو چالان ٹکٹس جاری کئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کیپیٹل سٹی پولیس آفیسرڈاکٹر اکبر ناصر خاں کے خصوصی احکامات پر اسلام آباد کیپیٹل پولیس کا غیر قانونی اور ڈبل پارکنگ کے خلاف کریک ڈاﺅن جاری ہے ،چیف ٹریفک آفیسراسلام آبادکی زیر نگرانی غیر قانونی اورڈبل پارکنگ کے خلاف جاری اس خصوصی مہم کیلئے اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے افسران و جوانوں پر مشتمل اضافی نفری کے ساتھ خصوصی دستے بھی تشکیل دیئے گئے ہیںجوکہ مختلف اوقات میں بڑی شاہراہوںاورمراکز میں گرینڈ آپریشنز میں بلا امتیاز کارروائی عمل میں لا رہے ہیں،جن مقامات پر کارروائیاں عمل میں لائی گئیں ان میں بڑی شاہراہوں کے ساتھ بڑے تجارتی مراکز، مارکیٹس خصوصاً جی الیون مرکز،ایف الیون مرکز،ایف ٹین مرکز،جی نائن مرکز،جی ایٹ مرکز، آئی ایٹ مرکز، بحریہ ٹاو¿ن، بلیوایریا،جناح سپر مارکیٹ،آبپارہ اور بارہ کہومارکیٹ شامل ہیں،رواں سال گرینڈ آپریشنز کے دوران غیر قانونی اور ڈبل پارکنگ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے اسلام آباد کیپیٹل پولیس نے12ہزارسے زائد گاڑیوں کو چالان ٹکٹس جاری کئے اور متعدد گاڑیوں کو مزید قانونی کارروائی کے لئے مختلف تھانہ جات میں منتقل کیا گیا،آپریشن کے دوران کار شو رومز کے باہر کھڑی کی گئی گاڑیوں کو فوک لفٹرزکی مدد سے مقرر کردہ پارکنگ ایریا میں منتقل کیا گیا اور شورومزمالکان کو تنبیہ کی گئی کہ وہ فٹ پاتھ اور روڈ پر گاڑیاں کھڑی کرنے سے گریز کریں بصورت دیگر ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیں گی،چیف ٹریفک آفیسراسلام آباد نے شہریوں کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد کیپیٹل پولیس شہریوں کی جان و مال کو محفوظ بنانے اور حادثات کی روک تھام کے لئے بلا امتیاز کارروائیاں عمل میں لا رہی ہے تاکہ ٹریفک قوانین کی پاسداری کو یقینی بنایا جائے اور اسلام آباد کو حادثات سے محفوظ ترین شہر بنایا جا سکے۔
راولپنڈی وومین چیمبر کے زیر اہتمام دو روزہ ورثہ نمائش 16 دسمبر کو شروع ہو گی
مخلتف علاقوں کے لوگ سینٹورس میں ثقافتی کھانوں ،کپڑوں اور دیگر اشیاء پر مشتمل سٹالز لگائیں گے
راولپنڈی (خبریں ٹی وی) راولپنڈی وومین چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری دل دل پاکستان نمائش کی شاندار کامیابی کے بعد دو روزہ ورثہ نمائش کاانعقاد کرے گا۔نمائش کا انعقاد سینٹورس ہوٹل اسلام آباد میں ہو گا۔جہاں پر مورخہ 16 اور 17 دسمبر کو ملک بھر سے آنے والے افراد اپنی ثقافتی اشیاء کی نمائندگی کرینگے۔غیر ملکیوں کے علاوہ عام افراد بڑی تعداد میں شرکت کرینگے ۔نمائش کی افتتاحی تقریب 16 دسمبر بروز ہفتہ ہوگی جبکہ اختتامی تقریب 17 دسمبر کو شام 7 بجے ہو گی۔ نمائش میں بچوں اور فیملیز کیلئے مخلتف تفریحی شوز کا اہتمام بھی کیا گیا ہے۔نمائش صبح گیارہ بجے تا رات بجے تک جاری رہے گی۔
سابق رکن قومی اسمبلی انجم عقیل خان کی مایا ناز کھلاڑی شاہد آفریدی سے ملاقات
سابق رکن قومی اسمبلی انجم عقیل خان اور شاہد آفریدی نے اسلام آباد میں تعلیم اور کھیل کے شعبوں میں ملکر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا
شاہد آفریدی نے سابق رکن قومی اسمبلی انجم عقیل خان کے فلاحی کاموں کی تعریف کی اور نوجوانوں سے متعلق سکلز پروگرام ویژن کو سراہا
شاہد آفریدی فاؤنڈیشن پاکستان میں لوگوں کی فلاح و بہبود اور پسماندہ طبقے کا معیار زندگی بہتر بنانے کے لیے جو کوششیں کر رہی ہے وہ قابل تعریف اور قابل تحسین ہے : انجم عقیل خان
ریٹائرڈ تحصیلدار نعیم اعظم خان, معروف کاروباری شخصیت چوہدری فخر خالد اور شہزاد قریشی بھی موجود تھے
#Islamabad #AAK #shahidafridifoundation
#shahidafridi10 #ShahidAfridi #NA46 #NA46Islamabad
پاکستان کو کرپشن سے پاک کرنے کیلئے تین طرفہ سٹریٹیجی پر کام کر رہے ہیں۔ مرزا محمد عرفان بیگ
معاشرے سے کرپشن کا ناسور ختم کر کے پاکستان کو عظیم ملک بنانا ہے۔احسن بختاوری
اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں انسداد بدعنوانی کا عالمی دن منانے کی تقریب کا انعقاد
اسلام آباد (خبریں ٹی وی) اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں انسداد بدعنوانی کا عالمی دن منانے کے موقع پر ایک تقریب منعقد کی گئی۔نیب کے ڈائریکٹر جنرل مرزا محمد عرفان بیگ تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ نیب کے ڈائریکٹر کیپٹن ریٹائرڈ محمد فہیم قریشی اور دیگر افسران بھی اس موقع پر ان کے ہمراہ تھے۔ تاجر برادری کی ایک بڑی تعداد نے تقریب میں شرکت کی۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے نیب کے ڈائریکٹر جنرل مرزا محمد عرفان بیگ نے کہا کہ ان کا ادارہ پاکستان کو کرپشن سے پاک کرنے کیلئے تین طرفہ سٹریٹیجی پر کام کر رہا ہے جس میں اولین حکمت عملی عوام میں کرپشن کے مضراثرات کے بارے میں بہتر آگاہی پیدا کرنا، دوم کرپشن کی روک تھام کیلئے اقدامات لینا اور تیسری حکمت عملی قوانین کو مزید بہتر کر کے ان پر بہتر عمل درآمد کرناشامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کرپشن کی صورتحال اتنی بری نہیں جتنی دکھائی جاتی ہے۔ پاکستان میں افسران کی اکثریت کرپشن سے بچنا چاہتی ہے جبکہ چند افسران اس کے ذریعے فائدہ اٹھاتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں 2005 کے زلزلے میں جہاں عوام اور اداروں کی طرف سے بے مثال قربانی کا جذبہ ظاہر کیا گیا وہاں امدادی سامان کے بعض نیب کیس بھی بنے۔ مجموعی طور پر پاکستانی معاشرہ کرپٹ نہیں ہے جو امید افزا ئ ہے۔انہوں نے کہا کہ جنگ پلاسی میں ایک ہندو سیٹھ کی کرپشن کی وجہ سے شکست ہوئی اور برصغیر 200 برس تک انگریزوں کا محکوم رہا۔ کرپشن کو ختم کرنے کیلئے قوانین میں خامیاں دور کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔ کرپشن کے خلاف شعور اجاگر کرنے کیلئے طلبائ اساتذہ، تاجر برادری اور سول سوسائٹی تک پہنچ رہے ہیں۔ گزشتہ روز ملک بھر میں نماز جمعہ کے خطبات میں انسداد بدعنوانی پر پیغامات دئیے گئے۔ نجی ہاؤسنگ سوسائٹیوں میں کرپشن کے خاتمے کیلئے کوآپریٹو ایکٹ میں اہم ترامیم کی جا رہی ہیں۔انہوںنے اس عزم کا اظہار کیا کہ تمام سٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر معاشرے سے کرپشن کے خاتمے کیلئے کوشاں رہیں گے۔
اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر احسن ظفر بختاوری نے اپنے خطاب میں کہا کہ کرپشن معاشروں اور ملکوں کو ترقی کی درڑ میں ہمیشہ پیچھے رکھتی ہے لہذا کرپشن کا خاتمہ کر کے پاکستان کو ایک ترقی یافتہ، خوشحال اور عظیم ملک بنانا ہے ۔ انہوںنے بزنس کمیونٹی پر زور دیا کہ سپیڈ منی کی ہمیشہ حوصلہ شکنی کریں ۔ جن معاشروں میں کرپشن ہوتی ہے وہاں سرمایہ کاری فروغ نہیں پا سکتی لہذا پاکستان کو سرمایہ کاری کیلئے ایک پرکشش ملک بنانے کیلئے کرپشن کے ناسور کو ختم کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ نیب کے ساتھ مل کر اسلام آباد سے کرپشن کے خاتمے کی مہم شروع کرنے کیلئے تیار ہیں تا کہ کامیابی کی صورت میں اس مہم کو ملک کے دیگر حصوں تک بڑھایا جائے۔انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ معاشرے سے کرپشن ختم کرنے کیلئے بزنس کمیونٹی اور اسلام آباد چیمبر آف کامرس نیب کے ساتھ ہرممکن تعاون کریں گے۔
نیب کے ڈائریکٹر کیپٹن ریٹائرڈ محمد فہیم قریشی نے اپنے خطاب میں کہا کہ انسداد بدعنوانی کی کوششوں پر دور سے بیٹھ کر تنقید کرنا آسان ہے۔نیب نے 6 سے 8 سو ارب روپے اکٹھے کر کے قومی خزانے میں جمع کرائے ہیںاور نیب آئندہ بھی نیچے سے اوپر تک کرپشن کے خاتمے کیلئے کوششیں جاری رکھے گا جبکہ ان کوششوں کو کامیاب بنانے کیلئے نیب کو معاشرے کے بہتر تعاون کی ضرورت ہے۔
چیمبر کے نائب صدر انجینئر اظہر الاسلام ظفر نے کہا کہ معاشرہ کرپٹ افراد کا بائیکاٹ کرے تو اس میں نمایاں کمی کی جا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ معاشرے کو کرپشن کے نقصانات سے بہتر آگاہ کرنے کیلئے مزید سمینارز اور آگاہی پروگرام منعقد کئے جائیں جبکہ چیمبر ان کوششوں میں نیب کے ساتھ بھرپور تعاون کرے گا۔
چیمبر کے سابق صدر اور یو بی جی پاکستان کے سیکرٹری جنرل ظفر بختاوری نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں کرپشن کے پھیلنے کی ایک وجہ یہ ہے کہ لوگ کرپشن سے نفرت نہیں کرتے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ترقی و خوشحالی کرپشن کے خاتمے سے وابستہ ہے لہذا نیب ملک کے اہم چیمبرز آف کامرس کے ساتھ مل کر کرپشن کے خلاف مہم میں شامل ہو تا کہ پاکستان سے کرپشن ختم کر کے اس کو تیز رفتار ترقی کی راہ پر ڈالا جا سکے اور ملک بدنام بھی نہ ہو۔
نصیر آباد پولیس کی کاروائی،دو رکنی بائیک لفٹر گینگ گرفتار
راولپنڈی(خبریں ٹی وی)نصیر آباد پولیس کی کاروائی،دو رکنی بائیک لفٹر گینگ گرفتار، 11 چوری شدہ سائیکل برآمد۔تفصیلات کے مطابق نصیر آباد پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے دو رکنی بائیک لفٹر گینگ کو گرفتارکرلیا، گرفتار ملزمان کی شناخت موسی خان اور عبدالرحمان کے نام سے ہوئی ہے، ملزمان سے چوری شدہ 11موٹرسائیکل برآمد ہوئے، ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی،ایس پی پوٹھوہار کا کہناتھاکہ موٹرسائیکل چوری کی روک تھام کے حوالے سے موثر اقدمات کیے جارہے ہیں، متحرک اور منظم گینگز کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔
راولپنڈی پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری،10ملزمان گرفتار،01کلو سے زائد ہیروئن اور12کلو سے زائد چرس برآمد، مقدمات درج۔ تفصیلات کے مطابق ریس کورس پولیس نے ملزم شہزاد سے01کلو 400گرام ہیروئن، ملزم ندیم سے 02کلو500گرام چرس،،صدر واہ پولیس نے ملزم وحید سے 01کلو500گرام چرس،ملزم فیصل سے 01کلو400گرام چرس،ملزم ظہیر سے 01کلو400گرام چرس،ملزم شاہ جیل سے 560گرام چرس،ویسٹریج پولیس نے ملزم عمران سے 01کلو660گرام چرس،ملزم ناصر سے 440گرام چرس، نیوٹاؤن پولیس نے ملزم ناصر محمود سے 01کلو320گرام چرس،ٹیکسلا پولیس نے ملزم جنید سے 510گرام چرس برآمدکرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے، سی پی او سیدخالد ہمدانی کا کہنا تھا کہ منشیات کے ناسور کے خاتمے کے لیے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔
سی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایت پر کم عمر ڈرائیوروں کے خلاف کاروائیاں جاری، گزشتہ روزمزید194 کم عمر ڈرائیوروں کے خلاف مقدمات درج،خصوصی مہم کے دوران اب تک2032مقدمات درج۔تفصیلات کے مطابق سی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایت پر کم عمرڈرائیوروں کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے گزشتہ روز194کم عمر ڈرائیوروں کے خلاف مقدمات درج کیے گئے،خصوصی مہم کے دوران اب تک2032مقدمات درج کیے گئے، سی پی اوسید خالدہمدانی کا کہناتھاکہ کم عمر ڈرائیوروں کے خلاف کاروائیوں کو مزید موثر کیا جا رہا ہے، والدین کم عمر ڈرائیوروں کی حوصلہ شکنی کریں، لائسنس کے اہل طلباء و طالبات کے لیے تعلیمی اداروں میں خصوصی کلاسز کا بھی آغاز کیاجا رہا ہے،کم عمر ڈرائیور ناصرف اپنی بلکہ دیگر شہریوں کی زندگی کے لیے خطر ے کا باعث ہیں،کم عمر ڈرائیوروں کے خلاف پنجاب حکومت کے احکامات پر من وعن عمل کیا جارہا ہے۔
سول لائنز پولیس کا فوری ریسپانس،دو گمشدہ طالبات کو تلاش کرکے والدین سے ملوا دیا، والدین نے راولپنڈی پولیس کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے شکریہ ادا کیا۔تفصیلات کے مطابق سول لائنز پولیس کو دو شہریوں کی جانب سے اطلاع ملی تھی کی ان کی 13/14 سالہ بیٹیاں سکول سے واپس گھر نہیں پہنچِیں،بچیوں کے لاپتہ ہونے کی اطلاع پر سی پی او سید خالد ہمدانی نے نوٹس لیتے ہوئی فوری قانونی کارروائی اور بچیوں کو تلاش کرنے کا حکم دیا تھا، سول لائینز پولیس نے فوری طور پر مقدمات درج کرتے ہوئے 6 گھنٹے کی مسلسل و انتھک کاوشوں سے بچیوں کو تلاش کیا، بچیوں کو تلاش کر کے والدین کے حوالے کر دیا گیا ہے، والدین نے راولپنڈی پولیس کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے شکریہ ادا کیا۔
دھمیال پولیس کا قائد اعظم کالونی اورگردنواح میں سرچ آپریشن، سرچ آپریشن میں گھروں، کرایہ داروں کے کرایہ داری کوائف،دوکانوں اورافراد کی چیکنگ کی گئی۔تفصیلات کے مطابق دھمیال پولیس نے قائد اعظم کالونی اورگردونواح میں سر چ آپریشن کیا، سرچ آپریشن میں مقامی پولیس، لیڈیز پولیس سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والوں اداروں نے حصہ لیا، سرچ آپریشن میں 35گھروں، 10دوکانوں اور80افراد کے کوائف چیک کیے گئے،ایس پی صدر محمد نبیل کھو کھر کا کہناتھاکہ سرچ آپریشنز کا مقصد جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی کرنا ہے،نیشنل ایکشن پلان کے تحت سرچ آپریشنز کا سلسلہ جاری رہے گا۔
آر اے بازار پولیس کی کاروائی، دھوکہ دہی کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم گرفتار۔تفصیلات کے مطابق آرا ے بازار پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے دھوکہ دہی کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم فرخ محمود کو گرفتارکرلیا، اشتہاری مجرم رواں سال سے آراے بازار پولیس کو مطلوب تھا، ایس پی پوٹھوہار کا کہناتھاکہ اشتہاری مجرمان اورانکے سہولت کا روں کے خلاف کاروائیوں میں مزید تیزی لائی جارہی ہے۔
راول ڈویژن پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں،04ملزمان گرفتار، شراب اور سامان آتش بازی برآمد، مقدمات درج۔تفصیلات کے مطا بق وارث خان پولیس نے ملزم یاسین سے 09لیٹر شراب،نیوٹاؤن پولیس نے ملزم فیضان سے 05لیٹر شراب،گنجمنڈی پولیس نے آتش بازی کرنے والے ملزم مدثر کو گرفتار کر لیا،نصیر آباد پولیس نے آتش بازی کرنے والے ملزم بلال کو گرفتار کر لیا، ملزمان سے 30سوتر گولے،25ہوائیاں اور 08انار برآمد ہوئے،ایس پی راول فیصل سلیم کا کہنا تھا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں مزید تیزی لائی جا رہی ہے۔