راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) ائیرپورٹ ہاؤسنگ سوسائٹی راولپنڈی میں قبضہ مافیا کی خوفناک فائرنگ سے علاقہ لرز اٹھا ۔علی الصبح افغانیوں کے سرپرست قبضہ مافیا نے راجہ ارشد کے دفاتر پر اندھا دھند فائرنگ کی جس سے دفاتر کی کھڑیاں اور شیشے ٹوٹ گئے ۔خوفناک فائرنگ سے علاقے میں میں خوف و ہراس پھیل گیا ۔بتایا جا رہا ہے کہ قبضہ گروپ کی فائرنگ سے ان کا اپنا ہی سکیورٹی گارڈ زخمی ہو گیا اور ملبہ راجہ ارشد اور ان کے بھائی راجہ عنصر اور بیٹے راجہ عثمان پر ڈالنے کے لئے بیانیہ گھڑ لیا گیا۔واضح رہے افغانی اجرتی قاتلوں کی مدد سے مقامی قبضہ گروپ ائیرپورٹ ہاؤسنگ سوسائٹی کی زمین پر قبضہ کر رہا ہے متاثرین نے چند روز شدید احتجاج بھی کیا تھا اور راولپنڈی پولیس اور کمشنر راولپنڈی سے مطالبہ کیا تھا کہ سوسائٹی کی زمین کو بچایا جائے۔تھانہ صدر بیرونی مصروف تفتیش ہے
بیرون ملک سے آنے والے مسافر کو گرفتار کر لیا گیا
ایف آئی اے امیگریشن کی کراچی ائرپورٹ پربڑی کارروائی
ٹمپرڈ شدہ پاسپورٹ پر بیرون ملک سے آنے والے مسافر کو گرفتار کر لیا گیا
ملزم سفیان علی لیبیا سے پاکستان پہنچا تھا
ملزم کی جانب سے پیش کئے جانے والے پاسپورٹ پر ٹمپرنگ کی ہوئی تھی
ملزم کے پاسپورٹ کے ویزہ صفحات ٹمپرڈ شدہ تھے
ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم وزٹ ویزہ پر لیبیا گیا تھا
ملزم نے گجرات کے ایجنٹ سے 26 لاکھ روپے کے عوض اٹلی کا ویزا حاصل کیا۔
جعلی ویزا اسٹیکر کی بنیاد پر ملزم اٹلی جانے میں ناکام رہا
ملزم نے ناکامی پر پاسپورٹ سے مذکورہ جعلی ویزا اسٹیکرز اتار دیئے تھے
ملزم کا تعلق گجرانوالہ سے ہے
ملزم کو مزید قانونی کاروائی کے لئے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا
ترجمان ایف آئی اے
سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات بڑھانے کے لیے مشاورتی اجلاس طلب کرلیا گیا
اجلاس میں سکول ایجوکیشن کی طرف سے یہ 4 تجاویز سامنے رکھی جائیں گی
پہلی تجویز: پرائمری تک سکول کی چھٹیاں 9 سے بڑھا کر 15 جنوری تک کی جائیں
دوسری تجویز: سکول کے ٹائمنگ 9 سے 2 بجے تک کی جائے
تیسری تجویز: مارچ میں ہونے والے نویں اور دسویں کے سالانہ امتحانات کے لیے صرف انہی طلباء کو سکول بلایا جائے
چوتھی تجویز: باقی تمام کلاسز میں موسم سرما کی چھٹیاں بڑھائی جائے
آر ڈی اے نے غیر قانونی ہاؤسنگ سکیم "میسرزاٰمن ہاؤسنگ ون پرائیویٹ لمیٹڈ" کے مالک کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا
راولپنڈی ڈیویلپمنٹ آتھارٹی
پریس ریلیز، 4 جنوری 2024
آر ڈی اے نے غیر قانونی ہاؤسنگ سکیم "میسرزاٰمن ہاؤسنگ ون پرائیویٹ لمیٹڈ" کے مالک کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔
ڈی جی آر ڈی اے نے عوام الناس سے درخواست کی ہے کہ کسی بھی غیر قانونی ہاؤسنگ سکیم میں سرمایہ کاری سے گریز کریں۔
راولپنڈی: ڈائریکٹر جنرل راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی محمد سیف انور جپہ کی ہدایت پر میٹروپولیٹن پلاننگ اینڈ ٹریفک انجینئرنگ ڈائریکٹوریٹ آر ڈی اے نے عوام الناس کو خبردار کیاہے کہ موضع بجنیال تحصیل راولپنڈی میں واقع اٰمن ہاؤسنگ ون نامی غیر قانونی ہاؤسنگ سکیم پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا کے ذریعے مارکیٹنگ کرتے ہوے عوام الناس کو دھوکہ دہی کے ذریعے پلاٹ خریدنے کی ترغیب دیتے ہوے ان کی جمع پونجی ہتھیا رہے ہیں جس کی وجہ سے آر ڈی اے نے اس سکیم کے مالک محمد رازق کی طرف سے جمع کروائی گئی فائل کو مسترد کر کے واپس کر دیا ہے اور شو کاز نوٹس جاری کردیا ہے۔ ترجمان آر ڈی اے نے کہا کہ ڈی جی آرڈی اے نے نوٹس لیتے ہوئے عوام الناس کو متنبہ کیا ہے کہ وہ غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں سے گریز کریں اور کسی بھی غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹی کے جھانسے اور دھوکے میں نہ آئیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سکیم کے سپانسر /ڈویلپر آر ڈی اے سے منظور ی حاصل کئے بغیر غیر قانونی طو رپر اپنی رہائشی سکیم کی اشتہار بازی اور پلاٹوں کی خرید و فروخت کی پیشکش کر رہے ہیں جو کہ پنجاب ڈویلپمنٹ اتھارٹیز پرائیویٹ ہاؤسنگ سکیم رولز 2021 کے قاعدہ 46 (1) کی خلاف ورزی ہے۔ عوام الناس کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ اس سے اجتناب کریں۔ انہوں نے کہا، "کوئی سپانسر اتھارٹی کی پیشگی منظوری کے بغیر پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا یا کسی بھی طریقے سے پلاٹوں یا ہاؤسنگ یونٹس کی فروخت کی تشہیر نہ کرے"۔ انہوں نے کہا کہ ایم پی اینڈ ٹی ای ڈائریکٹوریٹ آر ڈی اے نے غیر قانونی ہاؤسنگ سکیم کے مالک کو ہر قسم کے ترقیاتی کاموں، اشتہارات، تقریبات اور پلاٹوں کی خرید و فروخت روکنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عدم تعمیل کی صورت میں،ان کے خلاف پنجاب ڈویلپمنٹ آف سٹیز ایکٹ 1976 اور پنجاب ڈویلپمنٹ اتھارٹیز پرائیویٹ ہاؤسنگ سکیم رولز 2021 کے تحت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ڈی جی آر ڈی اے نے ایم پی اینڈ ٹی ای ڈائریکٹوریٹ کو بھی ہدایت کی ہے کہ وہ غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے غیر قانونی اشتہارات اور مارکیٹنگ کے خلاف فوری طور پر سخت کارروائی کریں
ڈویژنل انٹیلیجنس کمیٹی کی ہدایات کی روشنی میں ٹاسک فورس کی شاندار کارروائیاں جاری ہیں
راولپنڈی ڈیویلپمنٹ آتھارٹی
پریس ریلیز، 4 جنوری 2024
ڈویژنل انٹیلیجنس کمیٹی کی ہدایات کی روشنی میں ٹاسک فورس کی شاندار کارروائیاں جاری ہیں۔
ٹاسک فورس نے پانچ غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں چونترہ تا چک بیلی خان روڈ پر دو سکیموں گرین ہاکس (ہارٹس فلور فارم)، سیگھو فارم ہاؤس اور ٹیکسلا میں تین سکیموں الخان انکلیو، ارورہ ہاؤسنگ سکیم اورواہ ریزیڈنسیا کے خلاف گرینڈ آپریشن کرتے ہوے سائٹ کے دفاتر، بجلی کے کھمبے، بل بورڈز، مخلوق، سڑک کے بنیادی ڈھانچے اور سیکورٹی روم کو مسمار کر دیا۔
راولپنڈی: ڈویژنل انٹیلیجنس کمیٹی کی ہدایات کی روشنی میں ٹاسک فورس کی غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے خلاف شاندار کارروائیاں جاری ہیں۔ ٹاسک فورس نے پانچ غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں چونترہ تا چک بیلی خان روڈ موضع بھل اور موضع چک سیگھوراولپنڈی میں دو غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں گرین ہاکس (ہارٹس فلور فارم) اور سیگھو فارم ہاؤس اور ٹیکسلا میں تین غیر قانونی ہاءوسنگ سکیموں ارورہ ہاؤسنگ سکیم موضع لب ٹھٹو ٹیکسلا، الخان انکلیو موضع لب ٹھٹھو اور واہ ریزیڈنسیا موضع بوہٹی پنڈ سرسید ایونیو کے خلاف گرینڈ آپریشن کرتے ہوے سائٹ دفاتر، بجلی کے کھمبے، بل بورڈز، مخلوق، سڑک کے بنیادی ڈھانچے اور سیکورٹی روم کو مسمار کر دیا ہے۔ کمشنر راولپنڈی ڈویژن لیاقت علی چٹھہ کی ہدایت پر ڈائریکٹر جنرل آر ڈی اے، ڈپٹی کمشنر راولپنڈی اور سی پی او راولپنڈی غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے خلاف آپریشن کی نگرانی کر رہے ہیں۔ ڈی جی آر ڈی اے محمد سیف انور جپہ نے کہا کہ کمشنر راولپنڈی کی ہدایات پر غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے فراڈ اور شہریوں سے لوٹ مار روکنے کے لیے تمام غیر قانونی سوسائٹیوں کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی جانب سے غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے مالکان کے ناجائز قبضوں کی شکایات موصول ہوئی ہیں۔ اسلحہ کے زور پر زمینوں پر قبضہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ جن ہاؤسنگ سکیموں کے مالکان قانونی دستاویزات مکمل کر چکے ہیں انہیں زمین کا قبضہ دے دیا گیا ہے۔ آر ڈی اے عوام الناس کی معلومات کے لیے وقتاً فوقتاً پریس ریلیز جاری کرتا رہتا ہے۔ شہریوں کو چاہیے کہ وہ غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں میں سرمایہ کاری نہ کریں اور آرڈی اے کی ویب سائٹ www.rda.gop.pk پر جاننے کی درخواست کی ہے اور مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ صرف منظور شدہ ہاؤسنگ سکیموں سے خرید و فروخت کریں۔ حکام کے مطابق اس سے قبل مذکورہ ہاؤسنگ سکیموں کے مالکان اور اسپانسرز کو نوٹسز جاری کیے گئے تھے اور غیر قانونی اشتہارات، بکنگ اور ڈویلپمنٹ روکنے کے لیے نوٹس جاری کیے گئے تھے۔ ان جائیدادوں کے مالکان قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے بکنگ آفس چلا رہے تھے۔ آپریشن ٹیم جس میں محمد عثمان باجوہ اسسٹنٹ ڈائریکٹربلڈنگ کنٹرول آر ڈی اے، اسسٹنٹ ڈائریکٹر پلاننگ مہوش نسیم، وقار احمد ملک اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ، تھانہ چونترا راولپنڈی اور تھانہ واہ کینٹ کی پولیس ٹیم، آر ڈی اے سکیم و بلڈنگ انسپکٹرز، ضلع کونسل کے انسپکٹر، ضلعی انتظامیہ کے نمائندے اور دیگر ٹیم ممبران نے مشترکہ طور پر گرینڈ آپریشن کیا
مرکزی رہنما پی ٹی آئی و سابق ایم این اے میجر (ر) طاہر صادق کی صاحبزادی دختر اٹک سابق چیئرپرسن ضلع کونسل اٹک و سابق ایم این اے محترمہ ایمان طاہر صادق کی پشاور ہائی کورٹ کےباہر سے گرفتاری پر سینئر قانون دادن ، سیاستدانوں اور ضلع اٹک کے عوام نے سخت تشویش کا اظہار کیا ہے ۔ سابق وفاقی وزیر ملک امین اسلم نے کہا کہ ایمان طاہر کسی کی بہن ، بیٹی اور خاتون سیاستدان ہیں، ضمانت ملنے کے باوجود چادر کے تقدس کی پامالی اور ان کی گرفتاری پر شدید مذمت کرتا ہوں ۔ حکومت اور ہولیس ایسی کارروائیوں سے باز رہے۔ سپریم کورٹ کے سینئر وکیل معروف قانون دان شیخ احسن الدین ایڈووکیٹ ، معروف صحافی نثار علی خان ، سینئر تجزیہ کار تنویر اعوان اور بیرسٹر ملک اذان اعوان نے کہا کہ ایمان طاہر کی قانونی تحفظ حاصل کرنے کے موقع پر غیر قانونی گرفتاری سخت قابل مذمت فعل ہے جو خود ایک توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے۔ سابق صوبائی وزیر لیگی رہنما جہانگیر خانزادہ نے کہا کہ ایمان طاہر کا بڑے بااثر سیاسی خاندان سے تعلق ہے، میں نہیں سمجھتا کہ وہ عدالتوں میں مقدمات کا سامنا کرنے سے خوفزدہ ہونگی اگر ایسا ہوتا تو وہ ہائی کورٹ عبوری ضمانت کیلئے نہ جاتیں اس لئے حکومت انہیں فوری رہا کرے۔ امیدوار صوبائی اسمبلی چنگیز خان نے کہا کہ ہائی کورٹ کی جانب سے ضمانت ملنے کے باوجود ایمان طاہر کی گرفتاری قابل تشویش و قابل مذمت ہے ۔ ٹی ایل پی کے نامزد امیدوار صوبائی اسمبلی حاجی مختیار خان نے کہا کہ ایمان طاہر کی گرفتاری افسوسناک عمل ہے۔ گجر ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کے چیئرمین میاں نثار شاہ، سابق جنرل کونسلر نرتوپہ عمر فاروق خان ، وسیم خان ، نمبردار علی اصغر خان غورغشتی، امیدوار صوبائی اسمبلی بابر نواز ، سابق چیئرمین سعید اعوان، عوامی سیاسی اور سماجی حلقوں نے بھی ایمان طاہر کی گرفتاری پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
اسلام آباد فوڈ اتھارٹی درالحکومت کے باسیوں تک معیاری خوراک کی فراہمی کیلئے کوشاں
اسلام آباد فوڈ اتھارٹی کی مارچ 2023 سے دسمبر تک کارکردگی رپوٹ جاری
سال 2023 میں 12ہزار 725 فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ، 104 فوڈ پوائنٹس بند،4ہزار 317 کو اصلاحی نوٹس جاری
سال 2023 میں کارروائیوں کے دوران 23ہزار 281 کلو غیر معیاری مضر صحت اشیاء خورونوش کو تلف کیا گیا۔ ڈاکٹر طاہرہ
عوامی شکایات موصول ہونے پر سال بھر میں 237 کارروائیاں عمل میں لائی گئیں۔ ڈپٹی ڈائریکٹر اسلام آباد فوڈ اتھارٹی
میپنگ انسپکشنز کے تحت اسلام آباد اور گردونواح میں 2908 انسپکشنز کی گئیں۔ ڈاکٹر طاہرہ
خوراک کی تیاری سے ترسیل تک تمام مراحل کی کڑی نگرانی کی جارہی ہے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر اسلام آباد فوڈ اتھارٹی
خوراک کے معیار پر ہرگز سمجھوتہ نہیں۔۔ معیاری خوراک کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔ ڈاکٹر طاہرہ
غیر معیاری خوراک کے خاتمے کے لیے مسلسل کارروائیاں عمل میں لائی جا رہی ہیں۔ ڈپٹی ڈائریکٹر اسلام آباد فوڈ اتھارٹی
مسلم لیگ (ن) کے منشور کی تیاری آخری مرحلے میں ہے، سینیٹر عرفان صدیقی
امکانی طور پر اگلے ہفتے کے آغاز میں پارٹی قیادت سے منظوری کے بعد اسے چھاپنے کا عمل شروع ہو جائے گا
منشور کے اہم نکات کا باضابطہ اعلان اور افتتاحی تقریب قائد مسلم لیگ (ن) محمد نواز شریف کی سربراہی میں ہوگی، صدر مسلم لیگ (ن) محمد شہباز شریف اور دیگر پارٹی راہنما شریک ہوں گے
پارٹی'ویب-پورٹل' کو زبردست عوامی پزیرائی ملی ہے، ملک کے اندر اور بیرون پاکستان سے بڑی ٹھوس تجاویز مل رہی ہیں
صرف مسلم لیگ (ن) منشور کے حوالے سے بڑی محنت کے ساتھ سنجیدہ مشق کر رہی ہے
44 ذیلی کمیٹیوں کی متعلقہ شعبوں کے ماہرین سے مل کر مرتب کردہ قابل عمل تجاویز کا حتمی جائزہ لیا جا رہا ہے
بعض دیگر جماعتوں کی طرح جذباتی یا خیالی نکات کا ذکر کرکے انہیں اپنے منشور کا نام نہیں دیا
مسلم لیگ (ن) اللہ کے فضل و کرم سے بھاری اکثریت سے انتخابات جیتے گی
عوام جانتے ہیں کہ دوسری جماعتوں نے اقتدار میں آنے کے باوجود قوم اور ملک کو مہنگائی، غربت، بے روزگاری اور فتنہ وفساد کے سوا کچھ نہیں دیا
زندگی کے ہر شعبے میں شاندار ترقی اور عوامی فلاح و بہبود کے تمام کام مسلم لیگ (ن) کے کھاتے میں آتے ہیں
منشور کو حتمی شکل دینے کے لئے آئیندہ ایک ہفتہ لاہور میں قیام کروں گا
پاکستان مسلم لیگ(ن) کی منشور کمیٹی کے چئیرمن سینیٹر عرفان صدیقی کی اخبار نویسوں کے گروپ سے گفتگو
لاہور: 2 جنوری 2024
پاکستان مسلم لیگ(ن) کی منشور کمیٹی کے چئیرمن سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ عام انتخابات 2024 کے لئے پارٹی منشور کی تیاری آخری مرحلے میں ہے اور امکانی طور پر اگلے ہفتے کے آغاز میں پارٹی قیادت سے منظوری کے بعد اسے چھاپنے کا عمل شروع ہو جائے گا۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ منشور کے اہم نکات کا باضابطہ اعلان اور افتتاحی تقریب قائد مسلم لیگ (ن) محمد نواز شریف کی سربراہی میں ہوگی جس میں صدر مسلم لیگ (ن) محمد شہباز شریف اور دیگر پارٹی راہنما شریک ہوں گے۔ سینیٹر عرفان صدیقی نے بتایا کہ پارٹی کی طرف سے بنائے گئے 'ویب-پورٹل' کو زبردست عوامی پزیرائی ملی ہے اور ہمیں مسلسل ملک کے اندر اور بیرون پاکستان سے بڑی ٹھوس تجاویز مل رہی ہیں جن کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ لاہور پہنچنے کے بعد اخبار نویسوں کے ایک گروپ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صرف مسلم لیگ (ن) منشور کے حوالے سے بڑی محنت کے ساتھ سنجیدہ مشق کر رہی ہے۔مختلف شعبوں کے بارے میں بنائی گئی 44 ذیلی کمیٹیوں نے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین سے مل کر قابل عمل تجاویز مرتب کی ہیں جن کا حتمی جائزہ لیا جا رہا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ ہم بھی کسی جلسے میں دس بارہ جذباتی یا خیالی نکات کا ذکر کرکے انہیں اپنے منشور کا نام دے سکتے تھے یا پھر ایک دو صفحے پر نعرے لکھ کر اسے بطور منشور میڈیا کو جاری کر سکتے تھے لیکن یہ سہولت صرف ان جماعتوں کو حاصل ہوتی ہے جنہیں معلوم ہوتا ہے کہ نہ وہ انتخابات جیتیں گی، نہ حکومت بنا سکیں گی، نہ کسی منشور پر عملدرآمد کی نوبت آئے گی، نہ عوام کے سامنے جوابدہ ہونا پڑے گا۔ سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) اللہ کے فضل و کرم سے بھاری اکثریت سے انتخابات جیتے گی کیونکہ عوام جانتے ہیں کہ دوسری جماعتوں نے اقتدار میں آنے کے باوجود قوم اور ملک کو مہنگائی، غربت، بے روزگاری اور فتنہ وفساد کے سوا کچھ نہیں دیا۔ زندگی کے ہر شعبے میں شاندار ترقی اور عوامی فلاح و بہبود کے تمام کام مسلم لیگ (ن) کے کھاتے میں آتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ہم بہت سوچ سمجھ کر اپنے منشور میں صرف ایسے اقدامات کا وعدہ کر رہے ہیں جن پر عمل کیا جاسکے اور عوام کو موجودہ مشکلات اور تکلیفوں سے نجات دلائی جا سکے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ منشور کو حتمی شکل دینے کے لئے آئیندہ ایک ہفتہ وہ لاہور میں قیام کریں گے۔
فلائی جناح کا صارف تجربہ میں اضافہ کیلئے ون لنک کے ساتھ اشتراک
کراچی(پریس ریلیز) پاکستان کی سستی ترین ایئر لائن فلائی جناح نے مسافروں کیلئے پروازوں کی با آسانی بکنگ کی ادائیگی کیلئے ون لنک کے ساتھ اشتراک کیا ہے۔ جس کے تحت مسافروں کے پاس ادائیگی کے عمل کو مکمل کرکے اپنی بکنگ کی تصدیق کیلئے ایک مخصوص وقت کی سہولت دستیاب ہوگی۔
پاکستان کے سب سے بڑے پیمنٹ گیٹ وے اور سوئچ سسٹم ون لنک کی بدولت صارف اب کسی بھی بینک کو استعمال کرتے ہوئے اپنے فون یا لیپ ٹاپ سے بکنگ کی ادائیگی کو با آسانی مکمل کرسکیں گے جس کے بعد بذات خود فلائی جناح کے دفتر جانے کی ضرورت نہیں رہے گی۔
اس اشتراک کا بنیادی مقصد فلائی جناح کے صارفین کو بکنگ کے بہترین تجربہ کی فراہمی ہے۔صارفین کیلئے دستیاب ادائیگی کے چینلز کی سہولت اس اشتراک کو ممتاز بناتی ہے۔اس سہولت کے تحت کسی بھی بینک کی شاخ یا ون لنک کے وسیع نیٹ ورک سے منسلک اے ٹی ایم کے ذریعہ ادائیگیاں کی جاسکتی ہیں۔ اسکےعلاوہ صارف اپنے بینک کی ویب سائٹ یا ون لنک کے ساتھ مربوط موبائل ایپ کے ذریعہ بھی تیزی کے ساتھ ادائیگی کے عمل کو مکمل کرسکتے ہیں۔ادائیگی کے اختیارا ت کی یہ سہولت مسافروں کو اپنی ترجیحات کے مطابق ادائیگی کے طریقہ کار کے انتخاب میں مدد فراہم کرے گی۔
صارفین کو مطمئن کرنا فلائی جناح کی اولین ترجیح ہے جو صرف بکنگ تک محدود نہیں بلکہ اس سے کہیں بڑھ کر ہے۔ ایئر لائن کی بہترین خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے ابھی حال ہی میں پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی(پی سی اے اے) کی جانب سے پروازوں کی بروقت روانگی کیلئے بھی ایئر لائن کو اول درجے پر فائز گیا ہے۔
فلائی جناح کا ون لنک کے ساتھ اشتراک سفری تجربہ میں بہترین اضافہ کی ایک واضح مثال ہے جسکا مقصد مسافروں کو بے حد آسانی کے ساتھ سفر کے منصوبہ بندی کی سہولت فراہم کرنا ہے۔
فلائی جناح کا تعارف
فلائی جناح ایک پاکستانی جوائنٹ وینچر کی کم لاگت والی نجی ائیر لائن ہے ۔ کراچی سے شروع ہونے والی یہ ائیرلائن جو ایئرعربیہ کےکم لاگت والے کامیاب بزنس ماڈل کے ذریعے قابل اعتماد ،
آرام دہ اورمناسب کرایہ پرمبنی ہوائی سفر فراہم کرتی ہے۔
مزید معلومات کے لیے
ٹک ٹاکر کے ساتھ نیو ایر نائٹ *منانے والا حارث نامی نوجوان صدر مال پلازہ کے سامنے قتل
راولپنڈی ) سے نیو ایرنائٹ منانے کے لیے اٹک کا رہائشی حارث احمد ولد بشارت روف گاڑی نمبر LXY5051 پر ہمراہ ایک لڑکی جو خود کو ٹک ٹاکر بتا رہی ھے صدر مال پلازہ موجود تھے کہ نا معلوم افراد نے فائرنگ کر کے حارث کو قتل کر دیا اور خود موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے پولیس نے موقع پر پہنچ کر لڑکی اور گاڑی کو اپنے قبضہ میں لے لیا اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا اور مزید تفتیش کے لیے لڑکی کو تھانہ منتقل کردیا صدر جی ایچ کیو کے ساتھ جڑی مارکیٹ ھے اس سے ملزمان کا با آسانی فرار ہو جانا پولیس پر سوالیہ نشان ھے جرائم بڑھنے کی وجہ سیاسی عدم استحکام کے باعث پولیس فورس کو سیاسی انتقام میں سیاسیوں کو پکڑ دکڑ کے علاوہ بڑے سیاسیوں کی چاکری پر مامور کیا گیا ہے پولیس کے ال افسرائی جی پنجاب اور ار پی او راولپنڈی سی پی او راولپنڈی اپنی ترجیحات کو بہتر بناتے ہوئے عوامی تحفظ کو مد نظر رکھتے ہوئے جرائم پیشہ افراد کو کنٹرول کرنے میں موثر کردار ادا کریں
راولپنڈی میں سکستھ روڈ میٹرو بس اسٹیشن کے قریب میٹرو بس ٹریک میں بڑا شگاف پڑ گیا
راولپنڈی میں سکستھ روڈ میٹرو بس اسٹیشن کے قریب میٹرو بس ٹریک میں بڑا شگاف پڑ گیا۔
میٹرو بس ٹریک میں دراڑیں پڑنے سے بڑے بڑے پتھر روڈ پر آ گرے۔ تاہم کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔
انتظامیہ کے مطابق سکستھ روڈ ٹریک ٹوٹنے سے میٹرو بس روٹ میں بڑا شگاف پڑ گیا۔ بعد ازاں انتظامیہ نے تھوڑی سی مرمت کر کے سکستھ روڈ میٹرو بس ٹریک بحال کر دیا۔
واضح رہے کہ میٹرو بس ٹریک مختلف مقامات پر ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے لیکن انتظامیہ نے اس کی مرمتی سے آنکھیں بند کر لی ہیں۔