728x90 AdSpace

  • تازہ ترین

    Saturday, October 21, 2023

    نواز شریف نے اسلام آباد پہنچنے کے بعد قانونی دستاویزات پر دستخط کردیئے



    مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف 4 سال بعد وطن واپس پہنچ گئے۔سابق وزیراعظم نواز شریف طیارہ اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر لینڈ کرگیا جس کے بعد وہ طیارے سے باہر آگئے۔اسحاق ڈار اور اعظم نذیر تارڑ پارٹی قائد کا استقبال کرنے اسلام آباد ائیرپورٹ پہنچے جب کہ سابق وزیراعظم کی وطن واپسی کے موقع پر ان کی قانونی ٹیم اسلام آباد ائیرپورٹ پر موجود تھی۔

    اسلام آباد ائیرپورٹ پر نواز شریف کی امیگریشن کا عمل مکمل کیا گیا جہاں ان کے پاسپورٹ پر پاکستان میں داخلےکی مہر لگائی گئی۔ائیرپورٹ پر اسٹیٹ لاؤنج میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی مسلم لیگ (ن) کی قانونی ٹیم سے مشاورت ہوئی جس کے بعد انہوں نے قانونی دستاویزات پر دستخط کیے۔نواز شریف کچھ دیر بعد واپس طیارے میں بیٹھ کر لاہور روانہ ہوں گے۔

    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 کمنٹس:

    Post a Comment

    Item Reviewed: نواز شریف نے اسلام آباد پہنچنے کے بعد قانونی دستاویزات پر دستخط کردیئے Rating: 5 Reviewed By: sportstimesisb
    Scroll to Top