728x90 AdSpace

  • تازہ ترین

    Sunday, October 15, 2023

    حکومت نے آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کم



    حکومت نے آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان کردیا۔وفاقی وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 40 روپے کمی گئی ہے جس کے بعد نئی قیمت 283 روپے 83 پیسے فی لیٹر  ہوگی۔ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 15 روپے کمی کے بعد نئی قیمت 303 روپے 18 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

    اس کے علاوہ مٹی کےتیل نئی قیمت 214 روپے 85 پیسے ہوگی اور نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگا۔دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرول پر فی لیٹر 60 روپے لیوی اور 22 روپے کسٹمز ڈیوٹی برقرار رکھی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل پر فی لیٹر 50 روپے لیوی اور 23 روپے کسٹمز ڈیوٹی برقرار ہے۔

      

    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 کمنٹس:

    Post a Comment

    Item Reviewed: حکومت نے آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کم Rating: 5 Reviewed By: sportstimesisb
    Scroll to Top