728x90 AdSpace

  • تازہ ترین

    Wednesday, January 29, 2020

    مٹن شاہی قورمہ بنانے کی ترکیب




    گوشت کو صاف دھو کر چھلنی میں رکھ کر خشک کرلیں،پھر اسے باؤل میں ڈال کر نمک ،دہی ،لال مرچ اور دھنیا ڈال کر اچھی طرح ملا لیں۔2کوکنگ آئل میں بادام اور مکھانوں کو سنہری فرائی کرکے نکال لیں(اس میں سے آدھے مکھانے اور بادام کو باریک پیس لیں)اور اسی پین میں باریک کٹی ہوئی پیاز کو سنہری فرائی کرکے نکال لیں۔3پھر اس پین میں تیزپات ڈال کر کڑکڑائیں اور ادرک لہسن کو فرائی کرلیں،

    پھر اس میں مصالحہ لگا ہوا گوشت ڈال کر ملائیں۔تھوڑا ساپکنے پر آجائے تو آنچ ہلکی کر دیں۔4گوشت اپنے ہی پانی میں گلنے پر آجائے تو اس میں فرائی کی ہوئی پیاز(چورا کرکے ڈالیں)اور پسے ہوئے مکھانے اور بادام شامل کر دیں۔5جب گھی علیحدہ ہونے پر آجائے تو اس میں پسا ہوا گرم مصالحہ،زیرہ اور پسی ہوئی الائچی چھڑک کر ہلکی آنچ پر دم پر رکھ دیں۔
    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 کمنٹس:

    Post a Comment

    Item Reviewed: مٹن شاہی قورمہ بنانے کی ترکیب Rating: 5 Reviewed By: Danish Ali
    Scroll to Top