728x90 AdSpace

  • تازہ ترین

    Saturday, December 2, 2023

    آوارہ کتوں کے حملے نے موٹر سائیکل سوار نوجوان کی جان لے لی



     نوجوان عمیر ولد وحید استاد موٹر سائیکل پر جا رہا تھا اچانک آورہ کتوں نے حملہ کر دیا موٹر سائیکل تیز کرنے سے ٹکرا گیا ۔

     کتے مارنے کے لئے محکمہ ہیلتھ اور میونسپل کارپوریشن انتظامیہ کو بارہا دفعہ بتا چکے ہیں لیکن وہ کبھی نہیں آتے ۔

    راولپنڈی(عدنان حیدر بری) گلی کے آوارہ کتوں کی یلغار اور حملے نے ایک اور قیمتی جان لے لی تھانہ رتہ امرال کی حدود بابو لعل حسین روڈ گلی نمبر 3 کے رہائیشی عبدالوحید باڈی میکر کے جوانسال بیٹے عمیر تھڑے سے سر ٹکرانے سے زندگی کی بازی ہار گیا تفصیلات کے مطابق بابو لعل حسین روڈ کا رہائیشی نوجوان موٹر سائیکل پر جا رہا تھا کہ اچانک گلی کے آوارہ کتوں کی یلغار نے حملہ کر دیا جس سے عمیر نے ڈر کر موٹر سائیکل تیز کر دیا جس پر کتوں نے مزید تیزی دکھائی جا کی پاداش میں نوجوان عمیر موٹر سائیکل کا توازن برقرار نہ رکھ سکا اور گر گیا جس سے عمیر کا سر گلی میں دروازے سے باہر نکلے تھڑے سے اس کا سر شدید انداز سے ٹکرا گیا اور موقع پر ہی اس کی جان چلی گئی عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ گلی کے آوارہ کتے اکثر آنے جانے والوں پر بھونکتے اور حملہ کرتے ہیں محکمہ ہیلتھ اور میونسپل کارپوریشن کے ذمہ داروں کو سینکڑوں بار بتا چکے ہیں لیکن وہ نہیں آئے انکی غفلت کی وجہ سے آج ایک قیمتی جان چکی گئی ۔



     

    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 کمنٹس:

    Post a Comment

    Item Reviewed: آوارہ کتوں کے حملے نے موٹر سائیکل سوار نوجوان کی جان لے لی Rating: 5 Reviewed By: Danish Ali
    Scroll to Top