728x90 AdSpace

  • تازہ ترین

    Sunday, December 3, 2023



         پاکستان مسلم لیگ ن خیبر پختونخوا کے صدر انجینئرا میر مقام نے کہا ہے کہ پوری قوم کو احساس ہو گیا ہے کہ ملک کو ترقی کی شاہراہ پر صرف اور صرف نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ ن ہی گامزن کر سکتی ہے،پاکستان مسلم لیگ ن کا ایجنڈا ملک کی ترقی اور خوشحالی ہے، متعدد باراپنی موت کو بہت قریب سے دیکھا ہے لیکن اس کے باوجود بھی اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے ثابت قدم رہا ہوں اور عوام کا ساتھ نہیں چھوڑا، میرا ماضی اور حال عوام کے سامنے ہیں کہ بغیر مینڈیٹ کے بھی ملاکنڈ ڈویژن کیلئے اربوں روپے کے منصوبے کئے ہیں، سوئی گیس، بجلی اور سڑکوں کی تعمیر میں کوئی کسر نہیں چھوڑی، چکدرہ میں 220 کے وی اے گرڈ اسٹیشن کی تعمیر اور سوئی گیس کیلئے الگ پائپ لائن بچھانے کیلئے کوششیں کیں اور ان منصوبوں پر کام مکمل کیا جو تاریخ کا حصہ ہے۔
        وہ گزشتہ روز یونین کونسل سیر تلیگرام میں پاکستان مسلم لیگ ن کے قائدین اور کارکنوں سے خطاب کررہے تھے، انہوں نے کارکنوں پر زور دیا کہ وہ آئندہ الیکشن کی بھر پور تیاری کریں اور پارٹی کا پیغام گھر گھر پہنچائیں انہوں نے کہا کہ میرے لئے تمام کارکنان قابل احترام ہیں جو دن رات پارٹی کیلئے کام کر رہے ہیں میں خودکو  آپ لوگوں سے الگ نہیں سمجھتا، کوئی ذاتی ایجنڈا نہیں میری تمام تر جدوجہد کا واحد مقصد عوام کی بے لوث خدمت ہے،پی ٹی آئی دور حکومت میں مجھ پر درجنوں کیسز بنائے گئے میرے بیٹے کو فرضی کیس میں جیل بھجوایا گیا، کاروبار متاثر ہوا ذہنی طور پر اذیت دی لیکن میں انتقامی سیاست پر یقین نہیں رکھتا،عوام کی بے لوث خدمت پر یقین رکھتا ہوں،انشاء اللہ عوامی طاقت سے ایک دفعہ پھر مسلم لیگ ن کی حکومت آئے گی اور یہاں کے عوام کی حالت زندگی مزید بہتر بنانے کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے، میاں نواز شریف نے ملک کو معاشی طور پر مستحکم کیا، اب عوام کا فرض ہے کہ وہ ہمارے ہاتھ مضبوط کرتے ہوئے آئندہ الیکشن میں شیر کو ووٹ دیں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اور دوسری سیاسی جماعتوں کو لوگ آزما چکے ہیں اب پورے ملک کے ساتھ خیبر پختونخوا میں بھی پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت ضروری ہے، کارکن پاکستان مسلم لیگ ن کا پیغام گھر گھر پہنچائیں،

    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 کمنٹس:

    Post a Comment

    Item Reviewed: Rating: 5 Reviewed By: Danish Ali
    Scroll to Top