728x90 AdSpace

  • تازہ ترین

    Monday, October 5, 2020

    ملک کا تجارتی خسارہ بڑھ کر 5 ارب 80 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا

     



    سلام آباد: رواں مالی سال 21-2020 کی پہلی سہ ماہی (جولائی تا ستمبر) کے دوران ملک کا تجارتی خسارہ 2.02 فیصد اضافہ کے ساتھ 5 ارب 80 کروڑ ڈالر ہوگیا۔


    وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق جولائی 2020ء سے ستمبر تک تجارتی خسارہ 5 ارب 80 کروڑ ڈالر رہا جبکہ گزشتہ برس اسی عرصے میں تجارتی خسارہ 5 ارب 68 کروڑ ڈالر تھا۔


    ادارہ شماریات کے مطابق جولائی تا ستمبر برآمدات کا حجم 5 ارب 45 کروڑ ڈالر رہا۔ گزشتہ برس اسی عرصے میں برآمدات کا حجم 5 ارب 51 کروڑ ڈالر تھا۔ جولائی سے ستمبر تک برآمدات میں 0.94 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ علاوہ ازیں جولائی تا ستمبر درآمدات کا حجم 11 ارب 26 کروڑ ڈالر رہا۔


    اسی طرح ستمبر 2020ء میں تجارتی برآمدات کا حجم ایک ارب 87 کروڑ ڈالر رہا ہے۔ علاوہ ازیں ستمبر 2019ء کے مقابلے میں برآمدات میں 1.6 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔


    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 کمنٹس:

    Post a Comment

    Item Reviewed: ملک کا تجارتی خسارہ بڑھ کر 5 ارب 80 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا Rating: 5 Reviewed By: Danish Ali
    Scroll to Top