728x90 AdSpace

  • تازہ ترین

    Sunday, September 24, 2023

    کوئلےکی کان میں آگ لگنے سے 16افراد ہلاک



    چین کے شہر ونژو  میں کوئلےکی کان میں آگ لگنے سے 16افراد ہلاک ہوگئے۔چینی حکام کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں آگ لگنےکی ابتدا کنویئربیلٹ میں آتشزدگی سے ہوئی۔

    حکام کے مطابق کچھ گھنٹوں کی کوششوں سے آگ پر قابو پالیا گیا تاہم حادثے میں 16 افراد ہلاک ہوگئے۔واقعےکے حوالے سے مزید تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں، حکام کا کہنا ہےکہ مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق چین میں کوئلے کی کانوں میں اکثر حادثات سامنے آتے رہتے ہیں جس کی بڑی وجہ حفاظتی اقدامات پر عمل نہ کرنا ہے۔

     
    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 کمنٹس:

    Post a Comment

    Item Reviewed: کوئلےکی کان میں آگ لگنے سے 16افراد ہلاک Rating: 5 Reviewed By: sportstimesisb
    Scroll to Top