728x90 AdSpace

  • تازہ ترین

    Monday, September 18, 2023

    نگران وزیراعظم 22ستمبر کو جنرل اسمبلی کے 78ویں اجلاس سے خطاب کرینگے


     

    اقوام متحدہ نے جنرل اسمبلی کے 78 ویں اجلاس میں مختلف ممالک کے سربراہان اور نمائندوں کی تقریروں کا شیڈول جاری کردیا ہے جہاں پاکستان کے نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ 22 ستمبر کو خطاب کریں گے۔اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا افتتاحی اجلاس 19 ستمبر کو ہوگا جہاں سیکریٹری جنرل انتوگوتریس پہلا خطاب کریں گے اور اجلاس جنرل اسمبلی کے صدر ڈینس فرانس کی زیرصدارت ہوگا۔

    سرکاری خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ 22 ستمبر کو خطاب کریں گے، جس کے لیے وہ دو روز قبل امریکا روانہ ہوئے تھے۔وزیراعظم ہاؤس سے جاری بیان کے مطابق نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ اپنے 5 روزہ دورے کے دوران جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کریں گے اور اجلاس کے سائیڈ لائن پر عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے۔

    بیان میں کہا گیا ہے کہ انوارالحق کاکڑ موسمیاتی تبدیلی پر بھی اہم کانفرنس میں شرکت کریں گے۔علاہ ازیں نگران وزیراعظم بین الاقوامی میڈیا سے بات چیت کریں گے اور معروف امریکی تھنک ٹینک کا دورہ بھی کریں گے۔انوارالحق کاکڑ پاکستان کے پہلے نگران وزیراعظم ہوں گے جو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ملک کی نمائندگی کریں گے۔اقوام متحدہ کی ماضی روایت کے مطابق پہلا خطاب برازیل کے سربراہ یا ان نمائندے کا ہوگا، جس کے بعد دوسرا خطاب امریکی صدر یا ان کے نمائندے ہوگا۔

    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 کمنٹس:

    Post a Comment

    Item Reviewed: نگران وزیراعظم 22ستمبر کو جنرل اسمبلی کے 78ویں اجلاس سے خطاب کرینگے Rating: 5 Reviewed By: sportstimesisb
    Scroll to Top