728x90 AdSpace

  • تازہ ترین

    Friday, September 29, 2023

    کالعدم ٹی ٹی پی دہشتگردوں کی دراندازی کی کوشش، فائرنگ سے 4 جوان شہید، 3 دہشت گرد ہلاک



    سیکورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے ژوب میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے دہشت گردوں کی افغانستان سے دراندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے 4 جوان شہید ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق واقعہ 28 ستمبر کی شام پونے 6 بجے ضلع ژوب کے علاقہ سمبازہ میں پیش آیا۔

    آئی ایس پی آر نے بتایا کہ پاک-افغان سرحد کے قریب دہشت گردوں کے ساتھ جھڑپ میں بہادری سے لڑتے ہوئے 4 جوان شہید ہو گئے۔بیان میں کہا گیا کہ شہدا میں حوالدار ستار، لانس نائیک شیر اعظم، لانس نائیک عدنان اور سپاہی ندیم شامل ہیں۔آئی ایس پی آر نے کہا کہ فائرنگ کے شدید تبادلے میں 3 دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا ہے جبکہ متعدد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 کمنٹس:

    Post a Comment

    Item Reviewed: کالعدم ٹی ٹی پی دہشتگردوں کی دراندازی کی کوشش، فائرنگ سے 4 جوان شہید، 3 دہشت گرد ہلاک Rating: 5 Reviewed By: sportstimesisb
    Scroll to Top