728x90 AdSpace

  • تازہ ترین

    Saturday, September 30, 2023

    پیٹرول 8 اور ڈیزل 11 روپے سستا، اطلاق آج سے ہوگا



    وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں کمی کا اعلان کرتے ہوئے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 8 روپے کمی کردی ہے۔خزانہ ڈویژن سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 8 روپے کمی کردی گئی ہے اور پیٹرول کی فی لیٹر نئی قیمت 323 روپے 38 پیسے ہوگی۔

    وفاقی حکومت نے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 11 روپے کم کردی گئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 318 روپے 18 پیسے فی لیٹر ہوگی۔اعلامیے میں کہا گیا کہ عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل اور ایکسچینج ریٹ میں بہتری کو دیکھتے ہوئے حکومت پاکستان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تبدیلی کا فیصلہ کرلیا۔ بیان میں کہا گیا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج یکم اکتوبر 2023 سے ہوگا۔

    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 کمنٹس:

    Post a Comment

    Item Reviewed: پیٹرول 8 اور ڈیزل 11 روپے سستا، اطلاق آج سے ہوگا Rating: 5 Reviewed By: sportstimesisb
    Scroll to Top