راولپنڈی (شمشاد مانگٹ )کمشنر راولپنڈی ڈویژن لیاقت علی چٹھہ کی ہدایت پر چیئرمین ٹاسک فورس و ڈائریکٹر جنرل آر ڈی اے محمد سیف انور جپہ کی سربرا ہی میں قائم ٹاسک فورس نے چکری روڈ راولپنڈی پر چار غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے خلاف گرینڈ آپریشن کرتے ہوے عبداللہ سٹی، ایوالون سٹی، بلیو ورلڈ سٹی اور العمران ہومز غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے مین گیٹس، بنکرز، اشتہاری بینرز، ڈیوائیڈرز، بل بورڈز اور غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے روڈ انفراسٹرکچر کو مسمار کر دیا گیا
ٹاسک فورس کے سربراہ و ڈی جی آر ڈی اے نے کہا عوام الناس کی شکایات پرغیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کی دھوکہ دہی، شہریوں کو ورغلا کر لوٹ مار اور جعلسازی کو روکنے کے کیے گرینڈ آپریشن کیا گیا جس کا تسلسل قائم رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو جانب سے غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے مالکان پر ناجائز قبضوں کی شکایات بھی موصول ہوتی ہیں اور اسلحہ کے زور پر قبضہ کرواتے ہیں ان کے خلاف سخت کاروائی جاری رہے گی۔
انہوں نے کہا کہ آر ڈی اے ایڈیشنل سیشن جج سے درخواست کرنے جا رہا ہے کہ غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کو دیئے گئے حکم امتناعی کو خارج کر دیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے خلاف آپریشن جاری رہے گا
سربراہ ٹاسک فورس و ڈی جی آر ڈی اے محمد سیف انور جپہ نے کہا کہ جن ہاؤسنگ سکیموں کے مالکان نے قانونی کاغذات پورے کیے ہیں انہیں پراسس دیا ہے اور آرڈی اے وقتاً فوقتاً عوام الناس کے معلومات کے لیے پریس ریلیز جاری کرتا رہتا ہے کہ وہ غیرقانونی ہاؤسنگ سکیموں میں اپنے سرمایہ نہ لگائیں اور آرڈی اے ویب سائٹ www.rda.gop.pk پر دیکھیں اور ہدایت کی جاتی ہے کہ صرف منظور شدہ ہاءوسنگ سکیموں سے خریدو فروخت کریں۔ حکام کے مطابق اس سے قبل مذکورہ چار غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے مالکان اور سپانسرز کو نوٹس جاری کیے گئے تھے جن میں عاصم عزیز، سعد نذیر، چوہدری ندیم اعجاز اور عمران احمد شامل ہیں اور غیر قانونی اشتہارات، بکنگ اور ڈویلپمنٹ روکنے کے لیے ایف آئی آر درج کرائی گئیں تھیں
ان جائیدادوں کے مالکان قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے بکنگ آفس چلا رہے تھے۔ ٹاسک فورس میں ڈپٹی ڈائریکٹر پلاننگ سمیع اللہ نیازی، اسسٹنٹ ڈائریکٹر بلڈنگ کنٹرول آر ڈی اے، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ آر ڈی اے، اسسٹنٹ ڈائریکٹر پلاننگ آر ڈی اے، آرڈی اے لاء آفیسر، تھانہ چونترہ، صدر بیرونی، چکری اور دھمیال راولپنڈی کے ایس ایچ اوز، آر ڈی اے سکیم کے انسپکٹرز، ضلع کونسل کے انسپکٹر، ضلعی انتظامیہ نمائندے اور دیگر شامل ہیں جنہوں نے اپنی ٹیم کے ہمراہ مشترکہ طور پر کارروائی کی
0 کمنٹس:
Post a Comment