728x90 AdSpace

  • تازہ ترین

    Monday, September 25, 2023

    نادرا نے ٹرانسجینڈر افراد کی رجسٹریشن تین ماہ کے تعطل کے بعد دوبارہ شروع کردی



    نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے ٹرانسجینڈر افراد کی رجسٹریشن تین ماہ کے تعطل کے بعد دوبارہ شروع کردی۔نادرا سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ رجسٹریشن روکنے کے لیے جاری کیا گیا حکم نامہ واپس لیا گیا ہے۔

    نادرا کی پبلک انگیجمنٹ ڈائریکٹر ردا قاضی نے پیش رفت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ نادرا نے ٹرانسجینڈر کی جنس کی تبدیلی کے ساتھ شناختی کارڈز کی پرنٹنگ شروع کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ٹرانسجینڈر کے جنس کے ساتھ شناختی کارڈز کی پرنٹنگ وفاقی شرعی عدالت میں جانے کے بعد بعد روک دیا گیا تھا لیکن اب اس معاملے پر سپریم کورٹ میں اپیل کر دی گئی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ایکسٹرنل لیگل ایڈوائس ونگ کے قانونی مشورے کے بعد نادرا آئینی طور پر ٹرانسجینڈر افراد کے شناختی کارڈ جنس کی تبدیلی کے ساتھ پرنٹ کرنے کا پابند ہے۔

    ٹرانسجینڈر رائٹس کنسلٹنٹس پاکستان کی ڈائریکٹر نایاب علی نے نادرا کے فیصلے کی تعریف کی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بیان میں نایاب علی نے کہا کہ پاکستان میں پوری ٹرانسجینڈر کمیونٹی کے کارکنوں کو ان کی ان تھک محنت پر مبارک ہو۔

     

    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 کمنٹس:

    Post a Comment

    Item Reviewed: نادرا نے ٹرانسجینڈر افراد کی رجسٹریشن تین ماہ کے تعطل کے بعد دوبارہ شروع کردی Rating: 5 Reviewed By: sportstimesisb
    Scroll to Top