728x90 AdSpace

  • تازہ ترین

    Friday, September 22, 2023

    ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری، بازار حصص میں بھی مثبت رجحان



     ملک میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔انٹربینک میں13 ویں روز بھی ڈالر کی قدر کم ہوئی ہے اور انٹربینک میں ڈالر کا بھاؤ ایک روپے 2 پیسے کم ہوکر 291.76 روپے کا ہوگیا۔

    گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 292.78 روپے پر بند ہوا تھا۔انٹربینک میں ڈالر کی قدر بلند ترین سطح سے 15.34 روپے کم ہوئی ہے۔دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر 2 روپے 50 پیسے سستا ہو کر 293.50 روپے ہے۔

    دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج  میں کاروبار کا آج مثبت دن رہا۔اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس 219 پوائنٹس اضافے سے 46421 پر بند ہوا۔حصص بازار میں 17 کروڑ 28 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 6 ارب 26 کروڑ روپے رہی۔مارکیٹ کیپٹلائزیشن 33 ارب بڑھ کر 6873 ارب روپے رہی۔

     
    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 کمنٹس:

    Post a Comment

    Item Reviewed: ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری، بازار حصص میں بھی مثبت رجحان Rating: 5 Reviewed By: sportstimesisb
    Scroll to Top