728x90 AdSpace

  • تازہ ترین

    Tuesday, September 19, 2023

    پائیدار ترقی اہداف کے حصول کیلئے کمزور ملکوں کو وسائل فراہم کرنے ہوں گے، نگران وزیراعظم


     

    نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ قرض میں پھنسے ممالک کے لیے لائحہ عمل تیار کرنا ہوگا۔اقوام متحدہ کے زیر اہتمام پائیدار ترقیاتی اہداف سے متعلق لیڈرز ڈائیلاگ سے خطاب  میں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ پائیدار ترقی اہداف کے حصول کیلئے کمزور ملکوں کو وسائل فراہم کرنے ہوں گے۔

    وزیر اعظم نے عالمی ترقیاتی تعاون پر ہونے والے اجلاس میں بھی شرکت  اور گلوبل ڈویلپمنٹ انیشی ایٹو کیلئے پاکستان کے بھرپور تعاون کے عزم کا اعادہ کیا۔یو این جنرل اسمبلی اجلاس کی سائیڈ لائنز پر وزیراعظم کی ایرانی صدر ابراہیم رئیسی سے ملاقات ہوئی۔

    اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ پاک ایران سرحد پر بارڈر مارکیٹ کا افتتاح مثبت پیشرفت ہے۔وزیراعظم آج امریکی صدر کی جانب سے دنیا بھر سے آئے سربراہانِ مملکت کے اعزاز میں دیے جانے والے عشائیے میں بھی شرکت کریں گے۔ 

    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 کمنٹس:

    Post a Comment

    Item Reviewed: پائیدار ترقی اہداف کے حصول کیلئے کمزور ملکوں کو وسائل فراہم کرنے ہوں گے، نگران وزیراعظم Rating: 5 Reviewed By: sportstimesisb
    Scroll to Top