728x90 AdSpace

  • تازہ ترین

    Saturday, September 23, 2023

    مسافر ٹرین ٹریک پر کھڑی ٹرین سے ٹکرا گئی



    شیخوپورہ میں  قلعہ ستار شاہ اسٹیشن کےقریب مسافر ٹرین ٹریک پر کھڑی ٹرین سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 20 مسافر زخمی ہو گئے۔ذرائع کے مطابق میانوالی سے آنے والی مسافر ٹرین بھی کانٹا تبدیل نہ ہونے پر اسی ٹریک پر آگئی جس پر پہلے سے ٹرین کھڑی تھی، مسافر ٹرین کے ڈرائیور کی کوشش کے باوجود ٹرین مال بردار بوگی سے ٹکرا گئیں۔

    ریسکیو اہلکاروں کے مطابق حادثے میں میانوالی سے لاہور جانے والی ٹرین میں سوار 20 مسافر  زخمی ہوئے، 5 زخمی مسافروں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ جائے حادثہ پر ریسکیو کا کام شروع کر دیا گیا ہے اور واقعے کی تحقیقات کا آغاز بھی کر دیا گیاہے۔یاد رہے کہ ایک روز قبل بھی قلعہ ستار شاہ کے پاس مال گاڑی کی 4 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں تھیں۔

    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 کمنٹس:

    Post a Comment

    Item Reviewed: مسافر ٹرین ٹریک پر کھڑی ٹرین سے ٹکرا گئی Rating: 5 Reviewed By: sportstimesisb
    Scroll to Top