728x90 AdSpace

  • تازہ ترین

    Sunday, September 17, 2023

    نگران وزیراعظم کا تنازعہ کشمیر کو تمام عالمی اور علاقائی فورمز پر اُجاگر کرنےکا عزم



     نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے تنازعہ کشمیر کو تمام عالمی اور علاقائی فورمز پر اجاگر کرنے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔وائس آف امریکہ کو ایک انٹرویو میں انہوں نے واضح کیا کہ یہ تنازع اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ایجنڈے پر سب سے دیرینہ ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے تمام بین الاقوامی اور علاقائی فورمز پر تنازع کشمیر کو مسلسل اور باقاعدگی سے اٹھایا ہے۔

    وزیراعظم نے کہا کہ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بنیادی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کی جا رہی ہیں۔پورے مقبوضہ علاقے کو دنیا کی سب سے بڑی جیل میں تبدیل کردیا گیا ہے جبکہ کشمیریوں کی آواز کو دبایا جا رہا ہے۔نگران وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان افغانستان اور خطے میں پائیدار امن کیلئے اپنا کردار ادا کررہا ہے۔

    انہوں نے کہاکہ غیر قانونی تجارت سمیت افغان راہداری تجارت کے مسائل کو حل کیا جارہا ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کے عرب، خلیجی اور دیگر علاقائی ممالک کے ساتھ مضبوط تعلقات ہیں انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ آئندہ دنوں میں مغرب کے ساتھ تعلقات کومزید فروغ ملے گا۔
    ایک سوال کے جواب میں نگران وزیراعظم نے کہاکہ ملک میں عام انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرنا الیکشن کمیشن کا اختیار ہے انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ نگران حکومت عام انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن کو مالی وسائل اور سیکورٹی فراہم کرے گی ۔

    ایک اور سوال کے جواب میں وزیراعظم نے کہاکہ ملک میں اظہار رائے کی مکمل آزادی ہے اوراس سلسلے میں ہمارے اشاریے خطے میں سب سے بہتر ہیں ۔نگران وزیراعظم نے یہ اعتماد ظاہر کیا کہ ملک کی سرحدوں پر سیکورٹی خطرات پرقابو پایا جائے گا اور انتخابی عمل مکمل کیاجائے گا ۔انہوں نے کہاکہ انتخابات کا بغیر کسی خلل کے احسن انداز میں انعقاد یقینی بنانے کیلئے اقدامات کیے جائیںگے اور پاکستان میں جمہوری عمل کی بالا دستی قائم کی جائے گی ۔

    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 کمنٹس:

    Post a Comment

    Item Reviewed: نگران وزیراعظم کا تنازعہ کشمیر کو تمام عالمی اور علاقائی فورمز پر اُجاگر کرنےکا عزم Rating: 5 Reviewed By: sportstimesisb
    Scroll to Top