728x90 AdSpace

  • تازہ ترین

    Thursday, September 21, 2023

    چیئرمین نیب نے حساس اداروں سے افسران مانگ لئے



     چیئرمین نیب نے کرپشن کے خلاف بڑا فیصلہ کرتے ہوئے حساس اداروں سے افسران مانگ لئے۔تفصیل کے مطابق اربوں روپے مالیت کے کرپشن ریفرنسز دوبارہ کھولنے کے بعد نیب نے مزید اہم فیصلے کر لئے ہیں

    چیئرمین نیب نے کرپشن کے خلاف کارروائیوں کے لیے حساس اداروں کے افسران کی خدمات لینے کا فیصلہ کیا ہے،نیب نے اہم عہدوں پر تقرریوں کے لیے ڈیپوٹیشن پر حساس اداروں سے افسران مانگ لیے ،حساس اداروں کے افسران آئندہ چند روز میں نیب میں کام شروع کردیں گے

    چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نذیر احمد کی منظوری سے حساس اداروں کے افسران کی خدمات کے لیے خط لکھ دیا گیا ،نیب میں تمام خالی آسامیوں پر بھی فوری طور پر تقرریاں کردی جائیں گی،ڈپٹی چیئرمین نیب اور پراسیکیوٹر جنرل کے عہدوں پر بھی مستقل افسران کا تقرر کردیا جائے گا۔

    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 کمنٹس:

    Post a Comment

    Item Reviewed: چیئرمین نیب نے حساس اداروں سے افسران مانگ لئے Rating: 5 Reviewed By: sportstimesisb
    Scroll to Top