728x90 AdSpace

  • تازہ ترین

    Saturday, September 30, 2023

    دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کیساتھ ہر قسم کے تعاون کیلئے تیار ہیں، ایران



    ایران کا کہنا ہے کہ اس کی مسلح افواج دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ کسی بھی قسم کے تعاون کے لیے تیار ہیں۔یہ یقین دہانی ایرانی مسلح افواج کے چیئرمین چیفس آف سٹاف محمد باقری نے پاکستانی چیف آف آرمی سٹاف سید عاصم منیر کو مستونگ میں ایک مذہبی اجتماع میں ہونے والے مہلک دہشت گردانہ حملے پر اظہار ہمدردی کے پیغام میں کرائی۔

    ایرانی آرمی چیف نے پاکستان کے آرمی چیف، مسلح افواج، حکومت اور عوام سے تعزیت کا اظہار کیا اور اس المناک واقعے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔

    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 کمنٹس:

    Post a Comment

    Item Reviewed: دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کیساتھ ہر قسم کے تعاون کیلئے تیار ہیں، ایران Rating: 5 Reviewed By: sportstimesisb
    Scroll to Top