728x90 AdSpace

  • تازہ ترین

    Sunday, September 24, 2023

    کیینڈا بین الاقوامی دبائو سے بالاتر ہو کر ہردیپ سنگھ قتل کی تحقیقات یقینی بنائے، امریکا



    امریکا نے کینیڈین شہری کے قتل پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کینیڈا کو بین الاقوامی دباؤ سے بالاتر ہو کر ہر دیپ سنگھ نجر قتل معاملے پر شفاف تحقیقات کو یقینی بنانے کا کہہ دیا ہے۔کینیڈین شہری کے قتل میں بھارت کے ملوث ہونے کی تصدیق کے بعد امریکا بھی کینیڈا کا حمایتی بن گیا ہے، امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن نے ایک بیان میں کہا کہ امریکا کو کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کے بھارت پر لگائے گئے الزامات پر گہری تشویش ہے اور وہ سنجیدگی سے اس معاملے کو دیکھ رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ کینیڈا کسی بھی قسم کے بین الاقوامی دباؤ سے بالاتر ہو کر ہر دیپ سنگھ نجر قتل معاملے پر شفاف تحقیقات کو یقینی بنائے۔انہوں نے کہا کہ امریکا بین الاقوامی جبر کی شدید مخالفت کرتا ہے اور کوئی بھی ملک اگر ایسا کرنے کا سوچتا ہے تو اس کے خلاف کارروائی ہو گی۔

    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 کمنٹس:

    Post a Comment

    Item Reviewed: کیینڈا بین الاقوامی دبائو سے بالاتر ہو کر ہردیپ سنگھ قتل کی تحقیقات یقینی بنائے، امریکا Rating: 5 Reviewed By: sportstimesisb
    Scroll to Top