728x90 AdSpace

  • تازہ ترین

    Saturday, September 30, 2023

    بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے کپتان شکیب الحسن زخمی ہو گئے



    ورلڈکپ کے آغاز سے چند روز قبل بنگلا دیش کے کپتان اور مایہ ناز آل راؤنڈر شکیب الحسن انجری کا شکار ہو گئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق شکیب الحسن کو پریکٹس کے دوران فٹبال کھیلتے ہوئے ایڑھی پر چوٹ لگی جس کے باعث انہوں نے گزشتہ روز سری لنکا کے خلاف پہلا پریکٹس میچ بھی نہیں کھیلا۔

    گزشتہ روز کھیلے گئے وارم اپ میچ میں شکیب الحسن ٹاس کے وقت گراؤنڈ میں نہ آئے اور بتایا گیا کہ ان کی ایڑھی سوجھی ہوئی اور انہیں ایڑھی میں شدید تکلیف ہے۔رپورٹس کے مطابق ایڑھی کی انجری کے باعث شکیب الحسن دوسرا وارم اپ میچ بھی نہیں کھیل سکیں گے اور خدشہ ہے کہ ورلڈکپ کے اپنے افتتاحی میچ میں افغانستان کے خلاف بھی شکیب الحسن ایکشن میں نظر نہ آئیں۔

    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 کمنٹس:

    Post a Comment

    Item Reviewed: بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے کپتان شکیب الحسن زخمی ہو گئے Rating: 5 Reviewed By: sportstimesisb
    Scroll to Top