728x90 AdSpace

  • تازہ ترین

    Tuesday, September 26, 2023

    ترقی کی طرف بڑھنے کا واحد راستہ تعلیم ہے،نگران وزیرتعلیم



    تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت کے نگران وفاقی وزیر مدد علی سندھی نے کہا ہے کہ ترقی کی طرف بڑھنے کا واحد راستہ تعلیم ہے۔یہ بات انہوں نے  اسلام آباد میں وفاقی نظامت تعلیمات کے دورے کے موقع پر کہی۔

    انہوں نے کہا کہ بعض ممالک ہم سے کئی عشرے پیچھے تھے لیکن بہتر تعلیم کی بدولت آج وہ ہم سے میلوں آگے ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان ہمارا گھر ہے اور ہمیں اس کے مسائل اسی طرح حل کرنے چاہئیں جس طرح ہم اپنے ذاتی مسائل حل کرتے ہیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ ہر ادارے کو چیلنجوں کا سامنا ہے تاہم انہیں لگن اور محنت کے ساتھ حل کرنے کے لئے کوششیں کی جا رہی ہیں۔

    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 کمنٹس:

    Post a Comment

    Item Reviewed: ترقی کی طرف بڑھنے کا واحد راستہ تعلیم ہے،نگران وزیرتعلیم Rating: 5 Reviewed By: sportstimesisb
    Scroll to Top