728x90 AdSpace

  • تازہ ترین

    Thursday, September 21, 2023

    ہردیپ کے قتل میں بھارت کے ملوث ہونے کےٹھوس ثبوت موجود ہیں، کینیڈین وزیراعظم



     کینیڈا کے  وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کا کہنا ہےکہ ہمارے پاس ٹھوس ثبوت موجود ہیں کہ بھارت کے ایجنٹ کینیڈا کی سرزمین پر ایک کینیڈین کے قتل میں ملوث ہیں۔نیویارک میں میڈیا سےگفتگو  میں جسٹن ٹروڈو کا کہنا تھا کہ سکھ علیحدگی پسند رہنما ہردیپ سنگھ کا قتل ایک سنگین معاملہ ہے، سکھ رہنما کے قتل کے معاملے کو سنجیدگی سے لیا جانا چاہیے اور  ہم یہی کر رہے ہیں۔

     جسٹن ٹروڈو کا کہنا تھا کہ انصاف کی کارروائی کو آگے بڑھایا جائےگا،کینیڈا بھارت کو اشتعال نہیں دلا رہا نہ مسائل پیدا کر رہا ہے، یہ معاملہ قانون کی حکمرانی کا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہمارا بھارت سے مطالبہ ہے کہ وہ ہمارے ساتھ مل کر معاملے کی سچائی کو بے نقاب کرنے اور انصاف اور جواب دہی کو یقینی بنانے کے لیے کام کرے۔

     
    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 کمنٹس:

    Post a Comment

    Item Reviewed: ہردیپ کے قتل میں بھارت کے ملوث ہونے کےٹھوس ثبوت موجود ہیں، کینیڈین وزیراعظم Rating: 5 Reviewed By: sportstimesisb
    Scroll to Top