728x90 AdSpace

  • تازہ ترین

    Saturday, September 30, 2023

    حکومت بنیادی صحت کے نظام کو مضبوط کر رہی ہے: ڈاکٹر ندیم



    نگراں وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان کا کہنا ہے کہ حکومت نے صحت کے شعبے کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے ایک مربوط اور جامع حکمت عملی بنائی ہے۔انہوں نے یہ بات اسلام آباد میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر سے وفاقی دارالحکومت میں صحت کی سہولیات کے بارے میں بریفنگ لیتے ہوئے کہی۔

    وزیر نے کہا کہ حکومت بڑے ہسپتالوں پر مریضوں کا بوجھ کم کرنے کے لیے بنیادی صحت کی دیکھ بھال کے نظام کو مضبوط کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ دیہی علاقوں کے مریضوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے بنیادی صحت کی دیکھ بھال کے نظام کو ڈیجیٹل کیا جا رہا ہے۔

    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 کمنٹس:

    Post a Comment

    Item Reviewed: حکومت بنیادی صحت کے نظام کو مضبوط کر رہی ہے: ڈاکٹر ندیم Rating: 5 Reviewed By: sportstimesisb
    Scroll to Top