آمد رسول کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین سفیر امن ممتاز مذہبی اسکالر علامہ پیر سید اظہار بخاری نے کہا رب العالمین نے نبی پاک کو رحمت اللعالمین بنا دیا ۔یعنی جہاں خدا کی خدائی ہوگی وہی محمدکی مصطفٰی ہوگی رحمۃ العالمین کا چہرہ خدا تعالی کی آئیڈیل تخلیق ھے ۔ جہاں زبان وبیاں کے دریا کی روانیاں تھم جاتی ھیں ۔ وہاں سے رحمت اللعالمین کی تعریف ہوتی ہے۔۔ مردہ دلوں کو زندہ کرنے کے لیے رحمت اللعلمین کا مشن زندہ کرنا ہوگا ۔أمد رحمت اللعالمین سے لاقانونیت کا دروازہ بند ہوگیا ۔رحمت اللعالمین کامیابی کی ضمانت ہے۔حب رحمت اللعالمین کے لیے کسی دلیل و ثبوت کی ضرورت نہیں۔ جو رسول رو رو کر امت کے لیے دعا کرے۔ اس سے بڑھ کر کون مخلص ہو سکتا ہے۔ اظہار بخاری نے کہا رحمت اللعالمین سے ہٹ کر کی جانے والی ہر عبادت بے جان لاش ھے ۔ شان رحمت العالمین اسلام کا حسن ھے۔ شان رحمۃ اللعالمین ہمارا سرمایہ حیات اس سے دوری ہماری موت ہے زمین نبی پاک کا وجود کو کھا نہیں سکتی ۔ گنبدحضرہ میں سونے والے نبی پاک نے پردہ کیا ہے۔ امت سے رابطہ نہیں توڑا ہمارے جسم میں جان اتنی ضروری نہیں جتنا رحمت اللعالمین پر ایمان ضروری ہے اخلاقی پستی جذباتی انتشار اور خلفشار کے سیاہ دور میں ضرورت اس امر کی ہے کہ ملک بھر میں رحمۃ اللعالمین کانفرنس کا انعقاد عمل میں لایا جائے اس کائنات کی تخلیق کا محرک اور سبب رحمت العالمین ھیں ۔
Sunday, September 24, 2023
- Blogger Comments
- Facebook Comments
0 کمنٹس:
Post a Comment