728x90 AdSpace

  • تازہ ترین

    Sunday, October 29, 2023

    ٹرینیں آپس میں ٹکرا گئیں، 10 افراد ہلاک



    بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں مسافر ٹرینیں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک ہوگئے۔نئی دلی سے بھارتی حکام کے مطابق اس حادثے میں 25 افراد زخمی بھی ہوگئے۔ 

    بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ وشاکاپٹنم پلاسا پیسنجر ٹرین اور وشاکا پٹنم راگادا پیسنجر ایک دوسرے سے ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں ٹرینوں کی کئی بوگیاں پٹری سے اترگئیں۔حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کے مقام پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

    دریں اثنا آندھرا پردیشں کے وزیراعلیٰ وائی ایس جگنموہن ریڈی نے ریاستی صدر مقام امرا وتی سے فوری امدادی کاررائیوں کے احکامات جاری کیے ہیں۔خیال رہے کہ حالیہ تین ماہ کے دوران بھارت میں یہ پانچواں ٹرین حادثہ ہے۔ 

     
    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 کمنٹس:

    Post a Comment

    Item Reviewed: ٹرینیں آپس میں ٹکرا گئیں، 10 افراد ہلاک Rating: 5 Reviewed By: sportstimesisb
    Scroll to Top