728x90 AdSpace

  • تازہ ترین

    Wednesday, October 18, 2023

    قازقستان بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کے تحت 1ہزار300 کلومیٹر ریلوے لائن تعمیر کرے گا:صدرتوکایف



    قازقستان کے صدر قاسم جومارت توکایف نے کہاہے کہ قزاقستان کا بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کے ساتھ ہم آہنگ رہتے ہوئے اگلے تین سالوں میں1ہزار300کلومیٹر نئی ریلوے تعمیر کرنے کا منصوبہ ہے۔تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم برائے بین الاقوامی تعاون کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئےتوکایف نے قزاقستان اور چین کے عوام کے بنیادی مفادات، دوستی اوردیرینہ تزویراتی شراکت داری کے جذبے کااعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا ملک بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کے اعلیٰ اہداف کو مزید فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے۔

    توکایف نے کہا کہ تین سالوں کے اندر، ہم 1ہزار300 کلومیٹر کانئے ریلوے ٹریک بنانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ ہم قازق-چین سرحد پر ایک تیسری ریلوے بارڈر کراسنگ کھولنے کے ساتھ ساتھ نئی خشک بندرگاہیں بھی بنانے جا رہے ہیں۔قازق صدر نے مزید کہا کہ یہ سب قازقستان میں بڑے اقتصادی منصوبوں کو بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کے ساتھ منسلک کرنے کی حقیقی مثالیں ہیں۔

    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 کمنٹس:

    Post a Comment

    Item Reviewed: قازقستان بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کے تحت 1ہزار300 کلومیٹر ریلوے لائن تعمیر کرے گا:صدرتوکایف Rating: 5 Reviewed By: sportstimesisb
    Scroll to Top