جنوبی اور شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے اور پاک فوج کے 2 سپاہیوں نے جام شہادت نوش کی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق جنوبی وزیر ستان میں سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں میں جھڑپ ہوئی جس میں ایک دہشت گرد ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے سپاہی ساجد اعظم شہید ہو گئے، 31 سال کے سپاہی ساجد اعظم کا تعلق کوٹلی آزاد کشمیر سے تھا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیر ستان کے علاقے میران شاہ میں بھی سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں ایک دہشت گرد ہلاک ہوا۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے ساتھ مقابلے میں سپاہی وارث خان شہید ہوئے ، 27 سال کے سپاہی وارث خان شہید کا تعلق کرک سے تھا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں دیگرممکنہ دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پُر عزم ہیں، بہادر جوانوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔
0 کمنٹس:
Post a Comment