بھارت میں جاری ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان نے اپنے پہلے میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے نیدرلینڈز کی ٹیم کو جیت کیلئے 287 رنز کا ہدف دیدیا ہے، حیدر آباد کے راجیو گاندھی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں نیدرلینڈز نے ٹاس جیت کر پہلے پاکستان کو بیٹنگ کرنے کی دعوت دی جو 49 اوورز میں 286 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئی، پاکستان کی جانب سے محمد رضوان اور سعود شکیل نے 68، 68 رنز سکور کئے جبکہ محمد نواز 39 اور شاداب خان 32 بنانے میں کامیاب ہوئے، نیدرلینڈز کی جانب سے باس ڈی لیڈی سب سے کامیاب بائولر رہے جنہوں نے چار کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا جبکہ کولن ایکرمین نے دو اور آریان دت، لوگان پال میکرین نے ایک ایک وکٹ حاصل کی
Friday, October 6, 2023
- Blogger Comments
- Facebook Comments
0 کمنٹس:
Post a Comment