728x90 AdSpace

  • تازہ ترین

    Monday, October 2, 2023

    ملک بھر میں 90 روز میں الیکشن نہ کروانے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج



    ملک بھر میں 90 روز میں الیکشن نہ کروانے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا،‏محمد اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے منیر احمد ایڈووکیٹ کی کیجانب سے دائر درخواست میں صدر پاکستان الیکشن کمیشن،وفاقی حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ‏آئین پاکستان کے مطابق 90 روز میں الیکشن کروانا لازم ہے،‏الیکشن کمیشن کیجانب سے تاحال 90 روز میں الیکشن کروانے کےلیے کوئی اقدام نہیں کیا گیا ‏صدر پاکستان,الیکشن کمیشن کو بھی 90 روز میں الیکشن کروانے کے لیے خطوط لکھے،‏صدر پاکستان اور الیکشن کمیشن نے 90 روز میں الیکشن کروانے کےکیے تاریخ کا اعلان نہیں کیا،‏اسمبلیوں کے تحلیل کے بعد اب 90 روز میں الیکشن کروانے کے لیے وقت بہت کم رہ گیا ہے ، دخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ‏عدالت 90 روز میں الیکشن کروانے کے احکامات جاری کرئے،‏عدالت صدر پاکستان کو الیکشن کی تاریخ کا اعلان کرنے کا حکم دے،‏لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس چوھدری عبدالعزیز نے 90 روز میں الیکشن نہ کروانے کی آئینی درخواست جو محمد اظہر صدیق ایڈووکیٹ کے دفتر نے منیر احمد ایڈووکیٹ کی طرف سے داخل کی تھی-صدر پاکستان، الیکشن کمیشن و دیگر کا نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ہے

    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 کمنٹس:

    Post a Comment

    Item Reviewed: ملک بھر میں 90 روز میں الیکشن نہ کروانے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج Rating: 5 Reviewed By: sportstimesisb
    Scroll to Top