کاروان ختم نبوت انٹرنیشنل خواتین ونگ کے زیر اہتمام ایک عظیم الشان اصلاح معاشرہ اجلاس کا انعقاد سب ڈسٹرکٹ ترال پلوامہ کشمیر میں کیا گیا زیر صدارت سربراہ کاروان ختم نبوت انٹرنیشنل خواتین ونگ محترمہ حافظ ریحانہ قیوم قادری صاحبہ جس میں حافظ شیمو جان حافظ اقرہ جان حافظ سبرینہ جان حافظ زاہدہ اختر محترمہ الفت جان ریشی فاطمہ ناہید شفیع سامیہ جان روقیہ جان اریم جان اینزہ جان ہمیرہ جان عبریہ اعجاز فاعلہ اشرف ندا حمید طیبہ جان اعتروبہ جان عظمہ جان نیلوفر جان بسمہ جان اور دیگر ممبران اور اسلامی بہنوں نے شرکت کی حسبِ معمول اجلاس کاآغاز تلاوت قرآن پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم سے کیا گیا عظمت قرآن کریم کے حوالے سے اسلامی بہنوں نے مختصر اور مدلل انداز میں بیان کیا سربراہ کاروان ختم نبوت انٹرنیشنل خواتین ونگ محترمہ ریحانہ قیوم قادری صاحبہ نے اصلاح معاشرہ کے حوالے سے بھی بات کی اور کہا کہ اصلاح معاشرہ تعلیمات قرآن کریم سےہی سماج کے مختلف امراض دور ہوسکتے ہیں کہا اسلام کی تعلیم ہر مسلمان مرد اور عورت پر فرض ہے جس سے وہ اپنے آپ اور اپنے خاندان ارد گرد کے ماحول کو صاف رکھ سکے آخر پر اجلاس میں جن اسلامی بہنوں نے کاروان ختم نبوت انٹرنیشنل خواتین ونگ میں پچھلے ایک سال میں انتہائی محنت کی ان کو ایوارڈ سے نوازا گیا اقر دیگر اسلامی بہنوں نے اج کاروان ختم نبوت انٹرنیشنل خواتین ونگ میں شمولیت اختیار کی ان کی حوصلہ افزائی سربراہ کاروان ختم نبوت انٹرنیشنل خواتین ونگ محترمہ ریحانہ قیوم قادری صاحبہ نے کی جس سے اجلاس کی رونق دوبالا ہوئی ان کے گھر والوں کو مبارک باد پیش کیا گیا اجلاس میں مٹھائی تقسیم کی گئی اختتام پذیر ہونے سے پہلے حافظ ریحانہ قیوم قادری صاحبہ نے تمام ممبران وکارکنان اسلامی بہنوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں اپنا قیمتی وقت اس قیمتی اجلاس میں صرف کیا ساتھ ہی ریحانہ قیوم قادری صاحبہ نے عالمی امن کے لیے دعائیں مانگی اور شہداء اسلام اور شہداء فلسطین کے درجات بلندی کے لیے دعائیں مانگی اسی کے ساتھ اجلاس اختتام پذیر ہوا
Monday, October 30, 2023
- Blogger Comments
- Facebook Comments
0 کمنٹس:
Post a Comment