کمشنرراولپنڈی ڈویژن لیاقت علی چٹھہ نے شہریوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لیے دو ریورس اوسموسس (آر او) پلانٹس کا دو جگہوں قاری خوشی محمد پارک کے باہر اور مری روڈ پر ایجوکیشن کمپلیکس کے باہر افتتاح کر دیا ہے۔ ترجمان آرڈی اے نے کہا کہ یہ سیلانی ویلفیئر انٹرنیشنل ٹرسٹ کے تعاون سے کیا گیا ہے اور راولپنڈی میں مختلف جگہوں پر آر او پلانٹس لگانے کے لیے اس این جی او نے آر ڈی اے کے ساتھ ایم اویو دستخط کر دیا ہے۔
کمشنر راولپنڈی نے آر ڈی اے اورسیلانی ویلفیئر انٹرنیشنل ٹرسٹ کے کام کو سراہا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل آر ڈی اے محمد سیف انور جپہ نے کہا کہ آر او پلانٹ سے شہریوں کی فلاح و بہبود کا کام مکمل کر لیا گیا ہے اور سرکاری اداروں کے سینکڑوں ملازمین اور عوام الناس کو پینے کا صاف پانی فراہم کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا آس پاس کی کمیونٹیز کے شہری بھی مستفید ہو سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آر او پلانٹ بھی آر ڈی اے کے فلاحی کاموں کا تسلسل ہے، ہم مزید فلاحی کاموں کی منصوبہ بندی جاری رکھیں گے۔ ڈی جی آر ڈی اے نے کہا کہ واسا کے 15 ٹیوب ویلز فعال کرنے کے لیے سیلانی ویلفیئر انٹرنیشنل ٹرسٹ سے معائدہ کر لیا گیاہے۔
شہریوں کو صاف پانی فراہم کرنے کی بھر پور کوشش کی جا رہی ہے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس آر ڈی اے خواجہ جاوید ارشد اور سیلانی ویلفیئر انٹرنیشنل ٹرسٹ کے ملازمین بھی اس موقع پر موجود تھے۔
0 کمنٹس:
Post a Comment