728x90 AdSpace

  • تازہ ترین

    Sunday, October 29, 2023

    انجلینا جولی نے بھی غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کر دیا



    عالمی شہرت یافتہ ہالی ووڈ اداکارہ اور  انسانی حقوق کی سرگرم کارکن انجلینا جولی نے بھی غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کر دیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق  انجلینا جولی کا کہنا ہے کہ  اسرائیل میں جو کچھ ہوا وہ غزہ کی شہری آبادی پر بمباری کا جواز نہیں ہو سکتا، چند ٹرک غزہ کی امدادی ضروریات پوری نہیں کرسکتے۔انجلینا جولی نے  اسرائیل کی جانب سے غزہ میں ایندھن اور پانی کی فراہمی روکنے کو اجتماعی سزا قرار دیتے ہوئے کہا کہ غزہ کے لوگوں کے پاس جانے کے لیے نہ کوئی اور جگہ، نہ خوراک تک رسائی، نہ انخلا کا کوئی امکان اور نہ ہی سرحد پار کرکے پناہ لینے کا بنیادی انسانی حق موجود ہے۔ہالی وڈ اداکارہ نے مزید کہا کہ غزہ کی کل آبادی 20 لاکھ ہے جن میں آدھے بچے ہیں، جو دو دہائیوں سے محاصرے میں زندگی گزار رہے ہیں۔

     
    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 کمنٹس:

    Post a Comment

    Item Reviewed: انجلینا جولی نے بھی غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کر دیا Rating: 5 Reviewed By: sportstimesisb
    Scroll to Top