کرکٹ ورلڈکپ 2023 میں پاکستان ٹیم اپنا پانچواں میچ آج افغانستان کے خلاف کھیلے گی۔ افغان اسپنرز کو کس طرح قابو کرنا ہے اس حوالے سے قومی بیٹرز نے گزشتہ روز چدم برم اسٹیڈیم میں مشقیں کیں۔
نیٹ پر اسامہ میر، ابرار احمد، محمد نواز، سلمان علی آغا اور شاداب خان نے قومی بیٹرز کو پریکٹس کروائی۔پریکٹس سیشن میں پاکستان کے تمام پلیئرز موجود رہے، گھٹنے کی انجری کا شکار فخر زمان نے نیٹ پریکٹس نہیں کی۔
پاکستانی اوپنر امام الحق کا کہنا ہے کہ مانتے ہیں ہم نے پچھلے دو میچ اچھے نہیں کھیلے، تجزیہ کیا ہے کہ ٹورنامنٹ میں اب تک کیا غلطیاں ہوئی ہیں، آج بہتر ٹیم نظر آئے گی، آج کا میچ جیت کر ٹیم دوبارہ ٹریک پر آجائے گی۔
0 کمنٹس:
Post a Comment