728x90 AdSpace

  • تازہ ترین

    Friday, October 13, 2023

    روزانہ ایک انڈہ کھانے کے صحت پر اثرات



    انڈوں کو متعدد طریقوں سے پکا کر کھایا جاسکتا ہے۔فرائی، آملیٹ یا کسی اور شکل میں انڈوں کا استعمال دنیا بھر میں بہت زیادہ ہوتا ہے بالخصوص ناشتے کے لیے اسے سب سے زیادہ استعمال کیا جاتا ہے۔انڈوں سے پروٹین، منرلز، وٹامنز اور دیگر متعدد غذائی اجزا جسم کو ملتے ہیں اور اس غذا کو صحت کے لیے بھی مفید سمجھا جاتا ہے۔ اگر روزانہ ایک انڈہ کھایا جائے تو ہمارے جسم پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟ اس بارے میں سائنسی شواہد جانیں۔

    پروٹین کا حصول

    ایک انڈے میں 6 گرام پروٹین ہوتا ہے اور یہ غذائی جز بہت اہم ہوتا ہے کیونکہ ہمارا جسم اسے خود نہیں بناتا۔پروٹین ہڈیوں، ناخن اور بالوں کی صحت کے لیے اہم ہوتا ہے جبکہ میٹابولزم کو تیز کرتا ہے جس سے جسمانی وزن میں کمی لانے میں مدد ملتی ہے۔

    مفید غذائی اجزا سے بھرپور

    ایک انڈے میں پروٹین کے ساتھ ساتھ فاسفورس، کولین، وٹامن بی 12، وٹامن اے، وٹامن ای، وٹامن بی 12، وٹامن بی 9 (فولیٹ)، لیوٹن اور Selenium سمیت متعدد اینٹی آکسائیڈنٹس موجود ہوتے ہیں۔اینٹی آکسائیڈنٹس سے خلیات کو صحت مند رکھنے میں مدد ملتی ہے کیونکہ وہ خلیات کو تکسیدی تناؤ سے تحفظ فراہم کرتے ہیں۔

    صحت کے لیے مفید کولیسٹرول کا حصول

    صحت کے لیے مفید کولیسٹرول کو ایچ ڈی ایل کہا جاتا ہے جبکہ نقصان دہ کولیسٹرول کو ایل ڈی ایل۔

    انڈے کھانے سے جسم میں کولیسٹرول کی دونوں اقسام میں اضافہ ہوتا ہے مگر ایچ ڈی ایل قسم دوسرے کو نقصان نہیں پہنچانے دیتی۔

    خون میں چکنائی کم کرے

    خون میں چکنائی کی سطح میں کمی صحت کے لیے مفید ہوتی ہے اور شریانوں کے امراض کا خطرہ کم ہوتا ہے۔

    انڈوں میں موجود مخصوص فیٹی ایسڈز سے خون میں چکنائی کی سطح میں کمی لانے میں مدد ملتی ہے۔

    فالج کا خطرہ کم ہوتا ہے

    تحقیقی رپورٹس کے مطابق روزانہ ایک انڈہ کھانے سے فالج کا خطرہ کم ہوتا ہے۔ایک تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ روزانہ ایک انڈہ کھانے والے افراد میں فالج کا خطرہ دیگر کے مقابلے میں 30 فیصد تک کم ہو جاتا ہے۔

    دل کے لیے مفید

    انڈے کھانے سے امراض قلب سے متاثر ہونے کا خطرہ کم ہوتا ہے۔ایک تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ روزانہ ایک انڈہ کھانے والے افراد میں اس غذا سے دور رہنے والوں کے مقابلے میں امراض قلب سے متاثر ہونے کا خطرہ لگ بھگ 20 فیصد کم ہوتا ہے۔

    پیٹ بھرنے کا احساس زیادہ دیر تک برقرار رہتا ہے

    ناشتے میں انڈہ کھانے سے پیٹ بھرنے کا احساس زیادہ وقت تک برقرار رہتا ہے۔

    اس کے نتیجے میں دن میں بے وقت کچھ کھانے سے بچنا آسان ہوتا ہے جس سے جسمانی وزن کو کنٹرول کرنے میں مدد ملتی ہے۔

    بینائی کو فائدہ پہنچائے

    انڈوں میں موجود اینٹی آکسائیڈنٹس سے بینائی کے امراض جیسے موتیا اور عمر کے ساتھ آنے والی کمزوری سے بچنے میں مدد ملتی ہے۔

    دماغ تیز ہوتا ہے

    انڈوں میں موجود وٹامن ڈی دماغ کے لیے مفید ہوتا ہے۔

    اس میں موجود اجزا جیسے کولین سے اعصابی خلیات کے درمیان تعلق بہتر ہوتا ہے جبکہ دماغی نشوونما تیز ہو جاتی ہے۔ 

    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 کمنٹس:

    Post a Comment

    Item Reviewed: روزانہ ایک انڈہ کھانے کے صحت پر اثرات Rating: 5 Reviewed By: sportstimesisb
    Scroll to Top