728x90 AdSpace

  • تازہ ترین

    Tuesday, October 24, 2023

    ارجن کپور سے علیحدگی پر ملائیکا نے خاموشی توڑ دی



    نامور اداکارہ و رقاصہ ملائیکا اروڑا نے اپنے بوائے فرینڈ ارجن کپور سے علیحدگی کی خبروں پر لب کشائی کردی۔ایک روز قبل ملائیکا اروڑا نے اپنی 50ویں سالگرہ منائی، اس دوران مداحوں کی جانب سے انہیں مبارکباد کا سلسلہ شروع ہوا لیکن سب کی توجہ اس مبارکباد پر تھی جو ارجن کپور نے انہیں دی جبکہ خوب گرم جوشی کے ساتھ ملائیکا نے جواب بھی دیا۔ اپنے ایک انٹرویو کے دوران بوائے فرینڈ ارجن کپور سے علیحدگی کی خبروں  پر بات کرتے ہوئے ملائیکا اروڑا کا کہنا تھا کہ "میں اپنی ذاتی زندگی پر بات چیت نہیں کرنا چاہتی۔"

    انکا یہ بھی کہنا تھا کہ "میں اب اس مقام پر ہوں جہاں مجھے جو بولنا تھا میں نے بولا۔ مجھے اس بات (علیحدگی) کی وضاحت دینے کی ضرورت نہیں کیونکہ جو کچھ مجھے کہنا تھا میں کہہ چکی ہوں۔" 

    واضح رہے کہ ارجن کپور نے ملائیکا اروڑا کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے 'بےبی' کہہ کر پکارا اور اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں تصویر شیئر کرتے ہوئے تحریر کیا کہ "یہ ہماری تصویر ہے، آپ میری زندگی میں ہنسی اور خوشی لاتی ہیں۔ مجھے مشکل وقت میں بھی ہمیشہ آپکا سہارا حاصل رہا۔"اس کے جواب میں ملائیکا اروڑا نے تحریر کیا تھا "آپ سے پیار ہے" ساتھ میں انہوں نے دل کی ایموجی بھی شیئر کی۔ 

     
    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 کمنٹس:

    Post a Comment

    Item Reviewed: ارجن کپور سے علیحدگی پر ملائیکا نے خاموشی توڑ دی Rating: 5 Reviewed By: sportstimesisb
    Scroll to Top