728x90 AdSpace

  • تازہ ترین

    Tuesday, October 10, 2023

    نفرتیں ختم کرنے کے لیے محبت انسانیت سے بہتر کوئی سسٹم نہیں۔، اظہار بخاری



    محمدی مسجد لال کرتی میں امن سیمینار میں چیئرمین امن کمیٹی سفیر امن ممتاز مذہب اسکالر علامہ پیر سید اظہار بخاری نے کہا ہے کہ کمیٹی کا قیام قوم کے لیے باعث رحمت ہے۔امن وقت نہیں ہر وقت کی اہم ضرورت ہے ۔انقلاب انتشار فتنہ فساد نہیں ۔اتحاد سے ائے گا۔ نفرت ختم کرنے کے لیے محبت انسانیت سے بہتر کوئی سسٹم نہیں راولپنڈی کے تمام مکاتب فکر و مذاہب اتحاد امن کے داعی ہیں ایسا امن جس میں سے بد امنی کی بدبو اتی ہو ہمارا کوئی تعلق نہیں۔ پاکستان فتنہ فساد انتشار بدامنی کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ نفرت کا بیج بونے سے محبت کی فصل نہیں اگتی۔ وہ کیا امن پھیلائیں  گے جو خود بدامنی کا شکار ہو چکے ہیں۔ ہمارے مذہبی لیڈر صرف چند لمحوں کے لیے اکٹھا ہونے کے بجائے ہمیشہ ہمیشہ کے لیے متحد ہو کر اتحاد اتفاق کا ایسا طوفان بن جائیں کہ جس کے سامنے کفر کی ہر سازش خاک میں مل جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے امن سیمینار میں کیا اظہار بخاری نے کہا علماء کرام کی خدمات صوبے میں خصوصا طور پر راولپنڈی برقرار رکھنے میں مثالی ہیں۔ امن کمیٹی کے تمام ممبران قاضی عبدالرشید۔ پیر سعادت علی شاہ جورہ شریف ۔ علامہ زاھد کاظمی۔ حافظ اقبال رضوی۔ سید عطا اللہ شاہ بخاری۔ پیر سید عتیق الرحمان شاہ۔ مولانا سیف اللہ سیفی۔ مولانا قاسم ایوب۔ قاری خالد۔ اغا نیر عباس ۔مولانا شیر محمد مغل۔ پیر معین الدین۔  شاہ کی بہترین امن کارکردگی تعریف کرتے ہوئے کہا امن کمیٹی پوراسال  متحرک رہتی ہے یہ عمل قابل تحسین ہے اور ہمیں علماء کرام کا ہر لمحے حسب سابق تعاون چاہیے۔ علماء کے تعاون بغیر انتظامیہ امن قائم نہیں کر سکتی۔ اظہار بخاری نے کہا امن کمیٹی کو متحرک رکھنے میں کمشنر لیاقت علی چٹھہ۔ آر پی او سید خرم علی۔ ڈپٹی کمشنر وقار حسن چیمہ ۔سی پی او سید خالد ہمدانی۔ایس ایس پی فیصل سلیم ۔ ایس ایس پی وقاص خان  کا کردار  اہم ہے ۔انتظامیہ نے جو امن کمیٹی تشکیل دی ۔وہ اب ایک بھرا درخت بن چکی ہے۔ امن کمیٹی کو سرکاری قانونی حیثیت دی جائے۔ تاکہ امن و امان کے سلسلے میں باوقارطریقے سے امن کمیٹی اپنا کردار ادا کر سکے۔

    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 کمنٹس:

    Post a Comment

    Item Reviewed: نفرتیں ختم کرنے کے لیے محبت انسانیت سے بہتر کوئی سسٹم نہیں۔، اظہار بخاری Rating: 5 Reviewed By: sportstimesisb
    Scroll to Top