728x90 AdSpace

  • تازہ ترین

    Tuesday, October 10, 2023

    میجر علی رضا شاہ اور حولدار نثار احمد شہید کی نماز جنازہ ادا



    میجر رضا علی شاہ شہید اور حوالدار نثار احمد شہید کی نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد ان کے جسد خاکی کو سپرد خاک کر دیا گیا ،

    8 اور 9اکتوبر کی درمیانی شب دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ تبادلے میں جام شہادت نوش کرنے والے میجر رضا علی شاہ شہید اور حوالدار نثار احمد کی نماز جنازہ پورے فوجی اعزاز کے ساتھ ان کے آبائی علاقوں میں ادا کردی گئی

    میجر رضا علی شہید کی نماز جنازہ پورے فوجی اعزاز کے ساتھ ان کے آبائی علاقے سرگودھا میں ادا کی گئی

    نماز جنازہ میں شہید کے اہلخانہ، عزیز و اقارب، پاک فوج کے افسران، عمائدینِ علاقہ اور لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی

    حوالدار نثار احمد کی نماز جنازہ ان کے آبائی علاقے وہاڑی میں ادا کی گئی جس میں اہلخانہ، عزیز و اقارب، پاک فوج کے افسران اور عمائدینِ علاقہ نے شرکت کی

    پاک فوج کے بہادر جوانوں کی یہ قربانیاں دہشتگردی کیخلاف جنگ میں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں

    مادر وطن سے دہشتگردی کے ناسور کے خاتمے تک ہماری یہ جنگ جاری رہے گی.

     
    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 کمنٹس:

    Post a Comment

    Item Reviewed: میجر علی رضا شاہ اور حولدار نثار احمد شہید کی نماز جنازہ ادا Rating: 5 Reviewed By: sportstimesisb
    Scroll to Top