728x90 AdSpace

  • تازہ ترین

    Wednesday, October 18, 2023

    ہسپتال پر اسرائیلی حملے میں بے گناہ شہریوں کا قتل عام قابل مذمت ہے، پاکستان



    ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ اسرائیل کے غزہ کے ہسپتال پر حملے اور بے گناہ فلسطینیوں کے قتل عام کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نگران وزیرخارجہ نے جدہ میں منعقدہ او آئی سی کی ایگزیکٹو کمیٹی کے اختتامی وزارتی اجلاس میں شرکت کی، او آئی سی اجلاس پاکستان اور سعودی عرب نے مشترکہ طور پر بلایا تھا، اجلاس کے اختتام پر ایگزیکٹو کمیٹی نے غزہ کی صورتحال پر امت مسلمہ کے اجتماعی مؤقف کا خاکہ پیش کرتے ہوئے ایک مشترکہ اعلامیہ منظور کیا۔

    دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق اس موقع پر وزیر خارجہ نے گیمبیا، ایران، کویت، سعودی عرب اور ترکی کے وزرائے خارجہ سے بھی ملاقاتیں کیں، اجلاس میں غزہ کے بحران اور وہاں محصور شہریوں کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، وزیرخارجہ نے غزہ پر اسرائیلی جارحیت اور غیر انسانی ناکہ بندی کی شدید مذمت کی۔

    ترجمان نے مزید کہا کہ اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں ہلاکتیں، تباہی اور معصوم فلسطینی بے گھر ہو رہے ہیں، گزشتہ روز غزہ کے ایک ہسپتال پر اسرائیلی حملے میں بے گناہ شہریوں کا قتل عام قابل مذمت ہے، اسرائیلی قابض فوج بین الاقوامی اور انسانی حقوق کے قانون کی صریح خلاف ورزی کر رہی ہے۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ طاقت کا اندھا دھند اور غیر متناسب استعمال جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم کے مترادف ہے، عالمی برادری سے مطالبہ ہے کہ وہ اسرائیل کو اس کے جرائم کا جوابدہ ٹھہرائے۔

    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 کمنٹس:

    Post a Comment

    Item Reviewed: ہسپتال پر اسرائیلی حملے میں بے گناہ شہریوں کا قتل عام قابل مذمت ہے، پاکستان Rating: 5 Reviewed By: sportstimesisb
    Scroll to Top