728x90 AdSpace

  • تازہ ترین

    Monday, October 2, 2023

    لیفٹیننٹ جنرل محمد منیر افسر چیئرمین نادرا مقرر



     لیفٹیننٹ جنرل محمد منیر افسر چیئرمین نادرا مقرر ہو گئے، وفاقی کابینہ نے تین ناموں میں سے لیفٹیننٹ جنرل محمد منیر افسر کی تعیناتی کی منظوری دی۔سلیکشن کمیٹی نے چیئرمین نادرا کے لئے تین بہترین امیدواروں کے نام شارٹ لسٹ کیے تھے، کابینہ نے تفصیلی غور خوض کے بعد نادرا کے نئے چیئرمین کے لیے لیفٹیننٹ جنرل محمد منیر افسر کی تقرری کی منظوری دے دی۔

    لیفٹیننٹ جنرل محمد منیر افسر کی بطور چیئرمین نادرا تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری ہو گیا، وزارت داخلہ نے تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔

    لیفٹیننٹ جنرل محمد منیر افسر ہلال امتیاز (ملٹری) پاکستان آرمی اور اقوام متحدہ مشن میں آئی ٹی سے متعلق تکنیکی ترقی اور انتظام کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں، لیفٹیننٹ جنرل محمد منیر افسر پبلک پالیسی اینڈ نیشنل سکیورٹی مینجمنٹ میں ایم فل ہیں۔

    انہوں نے 2010ء کے سیلاب کے دوران جی آئی ایس کے شعبہ میں پبلک پالیسی ریسپانس پر تحقیقی مقالہ مرتب کیا، لیفٹیننٹ جنرل منیر افسر نے جیو گرافک انفارمیشن سسٹمز (جی آئی ایس) اور ریموٹ سینسنگ میں ایم ایس کیا۔

    فوٹو میٹری کے ذریعے تیز رفتار جغرافیائی ڈیٹا تخلیق سے متعلق ان کے مقالے پر انہیں صدارتی ایوارڈ سے بھی نوازا گیا، انہوں نے این ڈی یو واشنگٹن ڈی سی سے نیشنل ریسورس سٹریٹجی (سی اینڈ آئی ٹی انڈسٹری اینڈ سپلائی چین مینجمنٹ) میں ایم ایس کیا، جہاں انہیں ایک ممتاز گریجویٹ قرار دیا گیا۔

    لیفٹیننٹ جنرل محمد منیر افسر اس وقت نسٹ (NUST) اسلام آباد میں ریموٹ سینسنگ میں پی ایچ ڈی کے امیدوار ہیں، ان کا تحقیقی مقالہ ریموٹ سینسنگ اور مصنوعی ذہانت کے ذریعے پلانٹ ڈزیزز کا پتہ لگانے سے متعلق ہے۔

    آئی ٹی اور جی آئی ایس کے مختلف پہلوؤں سے متعلق کریڈٹ کے لئے لیفٹیننٹ جنرل محمد منیر افسر نے متعدد تحقیقی اشاعتیں کیں، آئی ٹی سے متعلق کام کے تجربہ میں ملٹری جیو گرافک انفارمیشن سسٹمز (جی آئی ایس) آفیسر کے طور پر یو این ایم ایس میں خدمات انجام دینا شامل ہیں۔

    2010ء کے سیلاب کے دوران لیفٹیننٹ جنرل محمد منیر افسر کی سیلاب سے بحالی کے لئے جی آئی ایس ایپلی کیشن کی تیاری میں وسیع پیمانے پر خدمات موجود ہیں، میجر جنرل کی حیثیت سے وہ ڈی جی کمانڈ، کنٹرول، کمیونیکیشن، کمپیوٹرز اینڈ انٹیلی جنس (C41) ڈائریکٹوریٹ کے ڈائریکٹر جنرل بھی رہے جو آئی ٹی کے مکمل انتظام کی ذمہ دار ہے۔

    لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی کے بعد محمد منیر افسر انسپکٹر جنرل کمیونیکیشن اینڈ آئی ٹی کے ساتھ ساتھ کمانڈر پاکستان آرمی سائبر کمانڈ بھی رہ چکے ہیں۔

    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 کمنٹس:

    Post a Comment

    Item Reviewed: لیفٹیننٹ جنرل محمد منیر افسر چیئرمین نادرا مقرر Rating: 5 Reviewed By: sportstimesisb
    Scroll to Top