معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کا بیٹا عاصم جمیل گولی لگنے سے جاں بحق ہوگیا۔آر پی او ملتان سہیل چوہدری کے مطابق مولانا طارق جمیل کے بیٹے عاصم جمیل کے سینے پر گولی لگی ہے۔آر پی او ملتان سہیل چوہدری کا کہنا ہے کہ پولیس موقع پر پہنچ گئی ہے اور اس حوالے سے مزید تفصیلات جمع کی جارہی ہیں۔مولانا طارق جمیل کے ایکس اکاؤنٹ پر بھی واقعے کی تصدیق کردی گئی ہے۔
ایکس پر کی گئی پوسٹ میں مولانا طارق جمیل کا کہنا تھا کہ آج تلمبہ میں میرے بیٹے عاصم جمیل کا انتقال ہوگیا ہے، اس حادثاتی موت نے ماحول کو سوگوار بنا دیا۔ مولانا طارق جمیل کا کہنا تھا کہ آپ سب سے گزارش ہےکہ اس غم کے موقع پر ہمیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں، اللہ میرے فرزند کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔
0 کمنٹس:
Post a Comment