728x90 AdSpace

  • تازہ ترین

    Tuesday, October 24, 2023

    سینیئر صحافی ارشد شریف کی بیوہ نے کینیا پولیس پر مقدمہ دائرکردیا



    گزشتہ سال قتل ہونے والے سینیئر صحافی ارشد شریف کی بیوہ نے کینیا کے دارالحکومت نیروبی میں پولیس پر مقدمہ دائرکردیا۔خبرایجنسی سے گفتگو میں صحافی ارشدشریف کی بیوہ جویریہ صدیقی کے وکیل نے کہا کہ نیروبی میں کینیا پولیس کےخلاف ارشد شریف کے قتل کا مقدمہ درج کرا دیا گیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ عدالت سے کیس نمبر اور مزید ہدایات کا انتظار کر رہے ہیں۔اس حوالے سے بیوہ ارشد شریف کا کہنا تھاکہ ایک سال سے انصاف کیلئے لڑ رہی ہوں، کینیا کی پولیس نے میرے شوہر کے قتل کا اعتراف کیا لیکن معافی نہیں مانگی۔

    خیال رہے کہ صحافی ارشد شریف کو 23 اکتوبر 2022 میں کینیا میں ایک مبینہ پولیس مقابلے میں قتل کر دیا گیا تھا۔23 اکتوبر 2022 کو کینیا کے شہر نیروبی میں مگاڈی ہائی وے پر پیش آنے والے اس واقعے کو بعد ازاں کینیا کی پولیس کی جانب سے غلط شناخت کا واقعہ قرار دیا گیا تاہم ارشد شریف کے قتل کیس کی تحقیقات میں کینیا پولیس کے مؤقف میں تضاد پایا گیا۔

     ارشد شریف کے قتل میں ملوث کینیا پولیس کے پانچوں اہلکار بحال ہونے کے بعد ڈیوٹی پر واپس آگئے۔ذرائع کے مطابق پانچوں پولیس اہلکاروں کو انکوائری میں بےگناہ قرار دے دیا گیا جبکہ 2 اہلکاروں کو سینیئر رینک پر ترقی بھی دے دی گئی۔پاکستانی سپریم کورٹ نے صحافی ارشد شریف کے قتل پر ازخود نوٹس بھی لیا تھا تاہم کئی سماعتوں کے باوجود کیس کسی فیصلے پر نہ پہنچ سکا۔

     
    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 کمنٹس:

    Post a Comment

    Item Reviewed: سینیئر صحافی ارشد شریف کی بیوہ نے کینیا پولیس پر مقدمہ دائرکردیا Rating: 5 Reviewed By: sportstimesisb
    Scroll to Top