وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ڈرون اڑانے پر دو روز کیلئے پابندی عائد کر دی گئی۔آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خان کی زیر صدارت سکیورٹی کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا جس میں اعلیٰ پولیس افسران نے شرکت کی، اجلاس میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ڈرون اڑانے پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا گیا۔
ڈاکٹر اکبر ناصر خان نے کہا ہے کہ کسی بھی تقریب، جلسہ یا کسی تفریحی مقام یا مارگلہ پہاڑیوں پر ڈرون اڑانے کی اجازت نہیں ہوگی، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی، ہائی سکیورٹی زون میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کر دیئے گئے۔
0 کمنٹس:
Post a Comment