728x90 AdSpace

  • تازہ ترین

    Wednesday, October 4, 2023

    خلیج تعاون کونسل نے پاکستان کے ساتھ آزادتجارت کا معاہدہ کیا ہے، وزیر تجارت



    نگران وفاقی وزیر تجارت گوہر اعجاز نے کہا ہے کہ خلیج تعاون کونسل نے پاکستان کے ساتھ آزادتجارت کا معاہدہ کیا ہے۔انہوں نے یہ بات خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے آج ہونے والے چھٹے اجلاس کے بعد دیگر نگران وفاقی وزراء کے ہمراہ نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

    وفاقی وزیر تجارت نے کہا کہ خلیج تعاون کونسل کے ساتھ پاکستان کے معاہدے کے سلسلہ میں سعودی عرب نے اہم کردار ادا کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ جی سی سی ایک ہزار ارب ڈالر کی برآمدات کرتی ہے اور 550 ارب ڈالر کی درآمدات کرتی ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ ہنڈی اور حوالہ میں بہتری آئی ہے۔

    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 کمنٹس:

    Post a Comment

    Item Reviewed: خلیج تعاون کونسل نے پاکستان کے ساتھ آزادتجارت کا معاہدہ کیا ہے، وزیر تجارت Rating: 5 Reviewed By: sportstimesisb
    Scroll to Top