728x90 AdSpace

  • تازہ ترین

    Sunday, October 15, 2023

    جانبدار وفاقی وزراء اور وزیر اعظم کے سیکرٹریز کو عہدے سے ہٹانے سے متعلق درخواست پر محفوظ فیصلہ آج سنایا جائیگا



    الیکشن کمیشن نگران حکومت میں جانبدار وفاقی وزراء اور وزیر اعظم کے سیکرٹریز کو عہدے سے ہٹانے سے متعلق درخواست پر محفوظ فیصلہ آج سنائے گا۔الیکشن کمیشن میں درخواست ایڈووکیٹ عزیز الدین کاکاخیل کی جانب سے دائر کی گئی تھی، درخواستگزار نے نگران وفاقی وزیر فواد حسن فواد، مشیر احد چیمہ کو ہٹانے کی درخواست کی تھی۔

    وکیل درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ وزیر اعظم کے سیکرٹری توقیر شاہ سابق وزیر اعظم کے سیکرٹری رہے، آرٹیکل 218 کے مطابق نگران سیٹ اپ غیر جانبدار ہونا چاہیے، الیکشن کمیشن نے درخواست پر 10 اکتوبر کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 کمنٹس:

    Post a Comment

    Item Reviewed: جانبدار وفاقی وزراء اور وزیر اعظم کے سیکرٹریز کو عہدے سے ہٹانے سے متعلق درخواست پر محفوظ فیصلہ آج سنایا جائیگا Rating: 5 Reviewed By: sportstimesisb
    Scroll to Top