728x90 AdSpace

  • تازہ ترین

    Friday, October 13, 2023

    ریاست پاکستان کالعدم ٹی ٹی پی کے ساتھ ایک سو سال تک لڑے گی، نگران وزیراعظم



    نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا ہےکہ  ڈالر کے نیچے آنے سے ملک کا 4  ہزار  ارب روپےکا قرضہ کم ہوگیا۔گورنر ہاؤس پشاور میں تاجروں اور  میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ ڈالر کے نیچے آنے سے 4 ہزار  ارب روپےکا قرضہ کم ہوگیا، بہت جلد پیٹرول کی نئی قیمت آئےگی۔

    انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ  ریاست پاکستان کالعدم ٹی ٹی پی کے ساتھ ایک سو سال تک لڑے گی،کالعدم ٹی ٹی پی والے ہمارے بچے مار  رہے ہیں،کالعدم ٹی ٹی پی سے کسی قسم کے مذاکرات نہیں ہوں گے، ہماری پالیسی غیرقانونی طورپر مقیم لوگوں کو  واپس بھیجنے کی ہے، افغان مہاجرین واپس جائیں گے، انہیں بدلہ لینےکی کفیت میں نہیں بھیج رہے۔نگران وزیراعظم کا کہنا تھا کہ نواز شریف عدالتی فیصلے کے تحت گئے ہیں ، جب واپس لوٹیں گے تو جیسے قانون کہےگا نگران  حکومت وہ کرے گی۔ 

    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 کمنٹس:

    Post a Comment

    Item Reviewed: ریاست پاکستان کالعدم ٹی ٹی پی کے ساتھ ایک سو سال تک لڑے گی، نگران وزیراعظم Rating: 5 Reviewed By: sportstimesisb
    Scroll to Top